Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 23, 2025
    رجحان ساز
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    • فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے
    • ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم
    • واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی، اسرائیل پر امریکی عدالت کی نوازش جرمانہ کم کرکے 40 لاکھ کردیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»اسرائیل کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کی بنیاد ہیں، عراقچی !
    تازہ ترین

    اسرائیل کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیار خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کی بنیاد ہیں، عراقچی !

    غیر وابستہ تحریک کی پائیداری کی بنیاد اس کی اُس نمائندگی میں ہے جو دنیا کی آبادی اور اخلاقی اکثریت کی ترجمان ہے اور جو جی سیون جیسے مخصوص اور محدود گروہوں کے مقابل ایک جمہوری توازن فراہم کرتی ہے
    shoaib87اکتوبر 16, 2025Updated:اکتوبر 16, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی قائم ہے مگر صہیونی توسیع پسندی اور اسرائیل کے پاس موجود تباہی پھیلانے والے ہتھیار اب بھی خطے میں عدم استحکام اور بدامنی کی بنیادی وجوہات ہیں، غیر وابستہ تحریک ایک بدلتے ہوئے عالمی منظرنامے میں کمپالا سمٹ سے قبل ایک جائزہ کے عنوان سے جاری نوٹ میں عراقچی نے ایران کے اصولی اور مستقل مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تہران فلسطینی عوام کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا اور فلسطینیوں کی جبری پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جو ریاستوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتی ہیں، عراقچی نے امریکی ثالثی میں طے پانے والی غزہ جنگ بندی کو امن کیلئے موقع قرار دیا جو ایک نسل کشی کی مہم کے بعد سامنے آئی، جس میں 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، انہوں نے کہا کہ صہیونی توسیع پسندی اور اسرائیل کے پاس تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی موجودگی خطے کے عدم استحکام اور بدامنی کی بنیاد ہے، عراقچی ان دنوں یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں موجود ہیں، جہاں 15 اور 16 اکتوبر کو غیر وابستہ ممالک کی تحریک کے رابطہ بیورو کا 19واں وزارتی اجلاس ہوگا جسکی وہ صدارت کررہے ہیں، وزیرِ خارجہ نے ایک زیادہ منصفانہ اور کثیرقطبی عالمی نظام کیلئے ایران کے وژن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، عراقچی نے لکھا ایران کیلئے یہ غیر وابستہ تحریک انصاف، مساوات اور عالمی ادارہ جاتی اصلاحات کے حق میں ہماری آواز کو مضبوط بناتی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمپالا سمٹ مشترکہ مفادات اور چیلنجز کی بنیاد پر عملی یکجہتی کو مزید مستحکم کرے گی، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ایران ایک حقیقی کثیرالقطبی عالمی نظام کے قیام کیلئے پُرعزم ہے ایسا نظام جس میں وسائل کی منصفانہ طور پر تقسیم ہو، جارحیت کو مؤثر طور پر روکا جاسکے اور خودمختاری کو عالمی تعلقات کی اساس کے طور پر تسلیم کیا جائے، عراقچی نے غیر وابستہ تحریک کو قومی خودمختاری اور سامراجی ڈھانچوں کے خلاف اصولی مزاحمت کی ایک زندہ علامت قرار دیا، جو ایران کی خارجہ پالیسی وقار، خودداری اور گلوبل ساوتھ کے ساتھ یکجہتی سے مطابقت رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ 1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران کی غیر وابستہ تحریک کے ساتھ وابستگی مزید گہری ہوئی کیونکہ ملک کے انقلابی نظریات اس تحریک کے سامراج مخالف اور خودمختاری پر مبنی اصولوں سے ہم آہنگ تھے۔
    غیر وابستی تحریک کے بنیاد گزاروں کا گروپ فوٹوعراقچی نے مزید لکھا کہ ایران نے اس کے بعد ایک فعال اور فیصلہ کن کردار ادا کیا، جس کی ایک مثال 2012ء کی تہران سمٹ ہے، جو جوہری تخفیفِ اسلحہ، فلسطین، اور سامراج کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف اجتماعی مزاحمت جیسے موضوعات پر سنجیدہ مذاکرات کے فروغ کیلئے وقف تھی، اپنے نوٹ کے ایک اور حصے میں عراقچی نے پابندیوں کو معاشی دہشت گردی قرار دیا جو گلوبل ساؤتھ کی ترقی میں رکاوٹ بنی ہیں تاہم ان ہی پابندیوں نے جنوبی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنا کر اُن میں مزاحمتی صلاحیت بھی پیدا کی ہے، انہوں نے ابھرتے ہوئے ڈھانچوں، خصوصاً بریکس گروپ کو مغربی تسلط کے چیلنج کے طور پر اجاگر کیا، عراقچی نے کہا اس پیچیدہ عالمی ماحول میں غیر وابستہ تحریک کی اخلاقی اتھارٹی تسلط مخالف اصولوں پر قائم ہے ایک مضبوط اور مربوط اجتماعی دفاع کا موقع فراہم کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غیر وابستہ تحریک کی پائیداری کی بنیاد اس کی اُس نمائندگی میں ہے جو دنیا کی آبادی اور اخلاقی اکثریت کی ترجمان ہے اور جو جی سیون جیسے مخصوص اور محدود گروہوں کے مقابل ایک جمہوری توازن فراہم کرتی ہے، وزیرِ خارجہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کمپالا اجلاس میں تعمیری کثیرالجہتی تعاون کے خلوص نیت پر مبنی عزم کے ساتھ شریک ہوا ہے، جس کا مقصد ایسے عملی نتائج حاصل کرنا ہے جو عالمی جنوب کی صلاحیت میں اضافہ کریں بغیر کسی غیر حقیقی انقلابی وعدوں کے۔

    ایران اور غیر وابستہ تحریک
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleافغانستان کے علاقے اسپین بولدک پر حملے میں کئی عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، اقوامِ متحدہ
    Next Article غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اسلحہ امریکہ نے فراہم کیا، ٹرمپ کا اسرائیلی پارلیمان میں اعتراف !
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا

    اکتوبر 21, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025

    شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !

    اکتوبر 21, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 22, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    پاکستان کو ہینلے اینڈ پارٹنرز کے گلوبل انویسٹمنٹ رسک اینڈ ریزیلیئنس انڈیکس میں دنیا کے…

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1170652
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.