Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    کالم و بلاگز

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے طول و عرض میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ دیدنی تھا اغیار نے نظام کی تبدیلی کا جو خواب دیکھا تھا وہ چکنا چور ہوگیا
    shoaib87نومبر 28, 2025Updated:نومبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔7 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جون میں ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران امریکہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا حالانکہ اس نے اپنی جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی، آبدوزیں، لڑاکا طیارے اور جدید دفاعی نظام—استعمال کیے تھے، جمعرات کی شب نشر کئے گئے خطاب میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا 12 روزہ جنگ میں ایرانی قوم نے بلاشبہ امریکہ اور صہیونی حکومت دونوں کو شکست دی۔ وہ آئے، تخریب کاری کی کوشش کی لیکن شکست کھا کر اپنے اہداف حاصل کیے بغیر واپس لوٹ گئے یہ ان کیلئے حقیقی شکست تھی، رہبر انقلاب نے کہا کہ بعض رپورٹس کے مطابق صہیونی حکومت نے اس جنگ کی تیاری بیس سال سے کررہا تھا اور جنگ کی ایسی منصوبہ بندی کی تھی جس میں وہ یہ امید رکھتے تھے کہ عوام کو بھڑکا کر نظام کے خلاف کھڑا کر دیں گے لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا وہ اس قدر ناکام ہوئے کہ جو لوگ نظام سے اختلافات رکھتے تھے وہ بھی اس کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور پورے ملک میں ایک عمومی یکجہتی پیدا ہوگئی، رہبر انقلاب نے کہا کہ جدید ترین عسکری آلات کے باوجود امریکہ کو اس جنگ میں بھاری نقصان ہوا، امریکہ اس جنگ میں سخت نقصان سے دوچار ہوا، کیونکہ جدید ترین حملہ آور اور دفاعی ہتھیار استعمال کرنے کے باوجود وہ قوم کو دھوکہ دینے اور ان کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا، اس کے برعکس عوامی اتحاد میں اضافہ ہوا اور امریکہ کی تمام چالیں ناکام ہوئیں، انہوں نے کہا کہ جنگ میں ایران کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا، لیکن ایران کا اسلامی جمہوری نظام نے ثابت کیا کہ وہ ارادے اور قوت کا مرکز ہے وہ بغیر کسی خوف کے مضبوط فیصلے لینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ دونوں دشمنوں کا جو مادی نقصان ہوا وہ ہمارے نقصان سے کہیں زیادہ تھا۔
    واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کے خلاف بلا اشتعال جنگ چھیڑی، جس میں متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈروں، جوہری سائنس دانوں اور عام شہریوں کو شہید کیا گیا، ایک ہفتے بعد امریکہ بھی جنگ میں شامل ہو گیا اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر بمباری کی اور نقصان پہنچایا مگر ایران نے اس کے جواب میں اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں کے اندر اسٹریٹجک مقامات اور قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید کو نشانہ بنایا، جو مغربی ایشیا میں امریکہ کا سب سے بڑا فوجی مرکز ہے، جس کے بعد امریکہ اور اسرائیل نے غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کردیا اور ایران نے عالمی امن اور غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی کی واپسی کی یقین دہانی کے بعد امریکی اور اسرائیلی مفادات کو نقصان پہنچانا ترک کردیا تاہم ایران اپنی عسکری قوت کو لامحدود حد تک بڑھانے اور اپنے پُرامن ایٹمی پروگرام کو جاری رکھنے کا عزم کرچکا ہے، ایران نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے کی پھر کوئی غلطی کی تو اُن کا ملک ایک ساتھ نو ہزار جدید میزائیلوں سے تل ابیب سمیت تمام شہروں اور فوجی تنصیبات حملہ کرئے اور کسی کو بنکرز میں بھی پناہ حاصل نہیں ہوگی۔
    غزہ المیے پر صہیونی حکومت کی رسوائی کے متعلق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غزہ میں پیش آنے والے المیہ خطے کی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ ہے، امریکہ اس غاصب اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہا اور اسی وجہ سے وہ بھی دنیا بھر میں بُری طرح بدنام ہوا ہے کیونکہ دنیا جانتی ہے کہ صہیونی حکومت اتنی تباہی امریکہ کی مدد کے بغیر نہیں پھیلا سکتی، انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنيامین نیتن یاہو کو دنیا کا سب سے بدترین اور انسانیت کا دشمن قرار دیا، یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے معصوم بچوں کو قتل کرایا اور بچ جانے والے باقی ماندہ بچوں کیلئے دودھ کی فراہمی روکی، اس طرح کے اعمال کی وجہ سے اسرائیلی حکومت سے نفرت کا دائرہ اس کے مربی امریکہ بڑھا کیونکہ بائیڈن اور صدر ٹرمپ دونوں نے اسرائیل کی فوجی اور مالی مدد کے علاوہ غاصب ریاست کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ متعدد قرارداوں کو ویٹو کردیا، آیت اللہ خامنہ ای نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایران نے کسی تیسرے ملک کے ذریعے امریکہ کو کوئی پیغام بھیجا ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے، ایسا کچھ ہوا ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ نہ صرف دشمنوں بلکہ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی دھوکا کرتا ہے اور دنیا بھر میں جنگیں بھڑکانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ تیل اور دیگر وسائل پر قبضہ جمایا جا سکے، اُنھوں نے وینزویلا کے خلاف حالیہ امریکی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے آخر سے امریکہ نے جنوبی کیریبین میں جنگی جہاز، جاسوس طیارے اور خصوصی آپریشنز یونٹس تعینات کر رکھے ہیں اور وینیزویلا کو فوجی مداخلت کی دھمکیاں دے رہا ہے۔
    وینزویلا فوجی لام بندی میں مصروف ہے کیونکہ صدر ٹرمپ نے وینزویلا میں رجیم چینج امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو ھدایت دیدی ہے جبکہ وینزویلا کی حکومت نے امریکہ کیساتھ ممکنہ فوجی تصادم کی تیاریوں کے ذیل میں عام لام بندی کا اعلان کیا ہے جسکا رسپانس 90 فیصد رہا ہے، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس ملک میں امریکی سامراج کے خلاف کس قدر نفرت بڑھی ہوئی ہے، منگل کو کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی کہا کہ وینیزویلا کے خلاف امریکی دباؤ کی اصل وجہ تیل ہے، امریکہ اس ملک میں رجیم چینج کے ذریعے تیل پر قابض ہونا چاہتا ہے لیکن امریکہ کیلئے یہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا پاکستان میں ہوتا ہے، امریکہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو باقاعدہ اعلان کے بعد تبدیل کرادیا تھا۔
    آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی عوام کو سب سے پہلے قومی اتحاد کو محفوظ رکھنے اور اسے مضبوط بنانے کی تلقین کی، انہوں نے تسلیم کیا کہ سماجی گروہوں اور سیاسی دھڑوں میں اختلافات موجود ہیں، مگر زور دیا کہ دشمن کے مقابلے میں ایک ہونا ضروری ہے، جیسا کہ 12 روزہ جنگ کے دوران دکھائی دیا، انہوں نے کہا کہ ایسی یکجہتی ہی قوم کی اصل طاقت ہے، رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے انتظامی امور کی دشواریوں اور نقائص کا ذکر کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ صدر اور حکومت کا ساتھ دیں، انہوں نے بتایا کہ حکومت پہلے ہی مثبت اقدامات شروع کرچکی ہے، جن میں مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے نامکمل منصوبوں کو آگے بڑھانا بھی شامل ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام جلد ان اقدامات کے ثمرات دیکھیں گے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کے طول و عرض میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ دیدنی تھا اور اغیار نے ایران میں اسلامی نظام کی تبدیلی کا جو خواب دیکھا تھا وہ چکنا چور ہوگیا، اس دوران پڑوسی ملکوں سے پہنچائے گئے دہشت گرد مکمل طور پر بے بس رہے اور جو دہشت گرد کارروائی کیلئے نکلتا اُسے عوام سکیورٹی فورسز کو اطلاع فراہم کرتے اور وہ گرفتار کرلئے جاتے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ امریکہ اور اسرائیل کا ایران میں نظام اور آئین کے برخلاف مذموم تبدیلی لانے میں ناکام ہوئے اور اِن کے اربوں ڈالر خلیج فارس میں ڈوب گئے۔

    front آمام خامنہ ای
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    Next Article پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192108
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.