Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 27, 2026
    رجحان ساز
    • افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    عالم تمام

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    ایرانی قوم کے علاوہ کوئی بھی قوم اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر اپنی آزادی کی یاد منانے کی مثال پیش نہیں کرتی یہ مظاہرے اُن عناصر کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں جو ایران اور اس کے مفادات پر نظر رکھتے ہیں
    shoaib87فروری 9, 2026Updated:فروری 9, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایران کے رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اپنی مضبوطی اور استقامت کا بھرپور مظاہرہ کریں کیونکہ قومی اتحاد دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے، 11 فروری کو منعقد ہونے والی ریلیوں سے قبل نشر کیے گئے ایک ٹیلی ویژن پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے اس دن کو ایرانی قوم کی طاقت اور وقار کا مظہر قرار دیا، انہوں نے کہا بہمن کی 22 تاریخ (11 فروری) ہر سال ایرانی قوم کی طاقت اور عظمت کے اظہار کا دن ہوتا ہے، ان کے بقول ایرانی قوم باشعور، پُرعزم، ثابت قدم اور اپنے حالات سے آگاہ ہے، رہبرِ انقلاب نے یاد دلایا کہ 11 فروری 1979ء کو ایرانی عوام نے ایک عظیم فتح حاصل کی تھی، جب انہوں نے اپنے ملک کو غیر ملکی مداخلت سے آزاد کرایا، ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سے بیرونی طاقتیں مسلسل کوشش کر رہی ہیں کہ ایران کو ماضی کی حالت میں واپس لے جائیں، آیت اللہ خامنہ ای نے زور دے کر کہا ایرانی قوم ثابت قدم کھڑی ہے اور اس استقامت کی علامت 22 بہمن ہے، انہوں نے سالانہ ریلیوں کو دنیا میں اپنی نوعیت کا منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی اور قوم ہر سال اتنی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر اپنی آزادی کی یاد منانے کی مثال پیش نہیں کرتی، ان کے مطابق یہ مظاہرے اُن عناصر کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیتے ہیں جو ایران اور اس کے مفادات پر نظر رکھتے ہیں۔
    رہبرِ انقلاب اسلامی نے کہا کہ قومی طاقت کا انحصار صرف میزائلوں اور جنگی طیاروں پر نہیں بلکہ قوموں کے عزم اور استقامت پر زیادہ ہوتا ہے، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ مختلف میدانوں میں اپنی ثابت قدمی کا اظہار جاری رکھیں اور دشمن کو مایوس کریں، ان کا کہنا تھا کہ جب تک دشمن مایوس نہ ہو، قوم خطرات کی زد میں رہتی ہے، اتحاد، مضبوط ارادہ، جذبہ، اور دشمن کی ترغیبات کے مقابل مزاحمت یہی قومی طاقت کے بنیادی ستون ہیں، آیت اللہ خامنہ ای نے امید ظاہر کی کہ ایران کے نوجوان علم، عمل، تقویٰ، اخلاقیات اور مادی و روحانی ترقی کے میدانوں میں مزید آگے بڑھیں گے اور ملک کے لئے باعثِ فخر بنیں گے، انہوں نے کہا کہ 11 فروری ان تمام خوبیوں کی عکاسی کرتا ہے، جب عوام سڑکوں پر نکل کر اتحاد، اسلامی جمہوریہ سے وفاداری، اور وطن سے وابستگی کا اظہار کرتے ہیں، آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کی ریلیاں بھی گزشتہ برسوں کی طرح ایرانی قوم کی عظمت کو مزید نمایاں کریں گی۔
    واضح رہے سنہ 1979ء میں ایران میں جمہوری اسلامی نظام کے بعد یہ ملک دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہوگیا جن پر سب سے زیادہ پابندیاں عائد کی گئیں، ایران پر اقوامِ متحدہ، امریکہ، یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے مختلف نوعیت کی بین الاقوامی پابندیاں مسلط کی گئیں، ان پابندیوں کی وجوہات اور دائرہ کار ایک جیسے نہیں رہے، جوہری پھیلاؤ کے خدشات سے لے کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مزاحمتی گروہوں کی حمایت جیسے الزامات تک، مختلف بنیادوں پر برسوں بلکہ دہائیوں سے یہ پابندیاں مختلف شکلوں میں نافذ رہی ہیں۔

    front انقلاب کی سالگرہ عوامی طاقت
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Next Article تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 22, 2026

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے خفیہ اطلاعات…

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1270037
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,427 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,342 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,195 Views
    Editor's Picks

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.