Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, فروری 10, 2026
    رجحان ساز
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    تازہ ترین

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    نیو ساؤتھ ویلز گرینز کی رکنِ پارلیمان ایبیگیل بوئڈ نے بتایا ٹاؤن ہال کے باہر پولیس اہلکاروں نے انہیں دھکے دیئے اور بدسلوکی کی اور انہیں دھکا دینے سے چوٹیں آئیں
    shoaib87فروری 10, 2026Updated:فروری 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پیر کے روز آسٹریلیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی آمد کے خلاف احتجاج کیا، وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کے بعد وہاں پہنچے تھے، اُن کا یہ دورہ گزشتہ سال ہلاکت خیز فائرنگ کے بعد آسٹریلیا کی یہودی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کئی شہروں کے دورے پر ہیں، غاصب ریاست کے صدر ہرزوگ کا یہ دورہ وزیر اعظم انتھونی البانیزی کی دعوت پر ہو رہا ہے، خیال رہے کہ 14 دسمبر کو سڈنی کے بونڈائی بیچ پر یہودیوں کے تہوار ہنوکا کی ایک تقریب میں دہشت گردوں کی جانب سے گئی فائرنگ کے نیتجے میں 15 افراد ہلاک ہوئے تھے، ہرزوگ کا یہ دورہ آسٹریلیا کے باضمیر حلقوں میں غم و غصے کا باعث بنا ہے، جو ہرزوگ پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں شراکت داری کا الزام لگاتے ہیں، آسٹریلیا میں غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف سرگرم گروپوں نے پیر کی شام ملک بھر میں شہروں اور قصبوں میں احتجاج کیے۔
    سڈنی میں ہزاروں افراد شہر کے مرکزی کاروباری علاقے کے ایک چوک میں جمع ہوئے، انہوں نے تقاریر سنیں اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرہ میں شامل سڈنی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ جیکسن ایلیٹ نے کہا بونڈائی قتلِ عام خوفناک تھا لیکن ہماری آسٹریلوی قیادت کی جانب سے فلسطینی عوام اور غزہ کے لوگوں کی جدوجہد کو تسلیم یا ان کا اعتراف نہیں کیا گیا، احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، ہیلی کاپٹر فضا میں گشت کر رہے تھے اور گھڑ سوار اہلکار بھی وہاں موجود تھے، پولیس نے مظاہرین کو آگے بڑھنے اور حفاظتی حصار توڑنے سے روکنے کے لئے مرچوں کے اسپرے اور آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، دوسری جانب یہودی برادری کے ہزاروں افراد حکومتی عہدیداروں اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں نے احتجاجی مقام سے ایک کلومیٹر سے زائد فاصلے پر ہونے والی تقریب میں ہرزوگ کا خیرمقدم کیا، جہاں بونڈائی حملے کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
    واضح رہے کہ منگل کی شام سڈنی کے علاقے سری ہلز میں واقع سڈنی پولیس سینٹر کے قریب ہارمنی پارک میں مظاہرین جمع ہوئے، یہ اجتماع پیر کے روز سڈنی ٹاؤن ہال کے باہر اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے دورے کے خلاف ہونے والے مظاہرے پر پولیس کے سخت ردِعمل کے بعد سامنے آیا، جسے بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے پیر کی رات گرفتار کیے گئے 27 مظاہرین میں سے 9 پر فردِ جرم عائد کردی ہے جبکہ مزید الزامات کی بھی توقع کی جا رہی ہے، ایک شخص جس پر پولیس پر حملے کا الزام ہے کو منگل کے روز عدالت سے ضمانت مل گئی، پولیس کی کارروائی کے حوالے سے اب ایک آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے تاہم نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِاعلیٰ کرس منس اور پولیس کمشنر مال لینیَن نے اس رات پولیس اقدامات کا دفاع کیا ہے۔
    دوسری جانب صدر ہرزوگ نے آج صبح کوئنز پارک میں موریا وار میموریل کالج کے طلبہ سے ملاقات کی، اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، جن میں لمبے ہتھیاروں سے لیس پولیس اہلکار اور نجی سکیورٹی ٹیم بھی شامل تھی، پیر کے احتجاج کے بعد اسپتال منتقل کی جانے والی نیو ساؤتھ ویلز گرینز کی رکنِ پارلیمان ایبیگیل بوئڈ نے آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس میں پولیس کمشنر کا سامنا کیا اور شدید غصے کا اظہار کیا، انہوں نے الزام لگایا کہ ٹاؤن ہال کے باہر پولیس اہلکاروں نے انہیں دھکے دیئے اور بدسلوکی کی انہوں نے کمشنر کو بتایا کہ انہیں دھکا دینے سے چوٹیں آئیں جبکہ اُنھوں نے بار بار کہا یہ بالکل درست نہیں ہے، اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک میں ایسی ریاست کے صدر کو خیرمقدم نہیں کریں گی جس کی فوج بچوں کو ہلاک کررہی ہو گھروں کو مسمار کرتی ہو اور ہسپتالوں پر بمباری کرکے منظم نسل کُشی میں ملوث ہو۔
    ادھر اسرائیل نواز سابق وزیرِاعظم ٹونی ایبٹ نے تجویز دی ہے کہ گزشتہ روز مظاہرین کو مکے مارنے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دی جانی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے مظاہروں سے نمٹنے کے لئے پولیس کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے بھی لیس ہونا چاہیے تاکہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کے خلاف مظاہروں سے نمٹا جا سکے۔

    Forces' violence in Australia
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleتمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    فروری 4, 2026

    جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا

    فروری 4, 2026

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026
    پاکستان
    تازہ ترین فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    پیر کے روز آسٹریلیا بھر میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی آمد…

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1237417
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.