کالعدم سپاہ صحابہ کا سیاسی ونگ راہ حق پارٹی کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی جو ایم کیوایم کی حمایت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں اپنی جماعت کے اندرونی اختلافات سے دل برداشتہ ہوکر 8 فروری 2024ء کے ممکنہ عام انتخابات سے دستبردار ہونے کے بارے میں سنجیدہ سوچ بچار کررہے ہیں، اورنگزیب فاروقی کا انتخابی حلقہ این اے 230 کی کل آبادی 6 لاکھ 62 ہزار 499 ہے، اس حلقے میں ووٹر کی کل تعداد تقریبا ڈھائی لاکھ سے زائد ہے، ملیر میں 2013ء کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ بلدیاتی الیکشن میں ملیر کی ضلع کونسل اور یونین کمیٹی دونوں میں پیپلز پارٹی کے ہی امیدواروں کی اکثریت نے انتخابی میدان مارا تھا، ملیر سے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے جان محمد بلوچ کو چیئرمین منتخب کیا گیا تھا، این اے 230 میں ساحلی علاقے، ابراہیم حیدری، بھینس کالونی، مجید کالونی، مظفر آباد اور مسلم آباد اور معین آباد، اسپتال چورنگی، مسلم آباد کالونی، شیر پاؤ، گل احمد، علی گوٹھ، داؤد چورنگی سے یونس ٹیکسٹائل، بھینس کالونی، گلستان سوسائٹی، قائد آباد، ریڈیو پاکستان، لیبر اسکوائر، ریڑھی گوٹھ، منزل پمپ، لالہ گوٹھ، کراسنگ کینٹ و دیگر شامل ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ 238 ملیر دیہی اور شہری دونوں علاقوں پر مشتمل ہے، جہاں مہاجر، پختون، سندھی اور ہزارہ وال آبادیاں ہیں، مجموعی طور پر اس حلقے میں 292 پولینگ اسٹیشن ہیں۔
اس حلقے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا رفیع اللہ سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید، مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ محمد شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنما علیم عادل شیخ کا مقابلہ ہو گا، اس کے علاوہ پاک سر زمین پارٹی کے راؤ محمد زبیر، تحریک صوبہ ہزارہ کے خورشید علی ہزاروی، پاکستان راہ حق پارٹی کے اورنگزیب فاروقی، پاکستان مسلم الائنس کے اکرام اللہ، متحدہ مجلس عمل کے محمد اسلام، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس محمد علی شاہ اور جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے نواز علی جت سمیت 20 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، پاکستان راہ حق پارٹی نے اورنگزیب فاروقی کی حمایت کے بدلے پی ایس 89 سے اپنے ہی امیدوار مولانا طارق مسعود کو بٹھا کر مسلم لیگ(ن) کے جاوید ارسلا خان کی حمایت کردی ہے، صوبائی حلقہ 90 میں بھی اپنے امیدوار مولانا محمد عمر مجاہد شازلی نقشبندی کو بٹھا کر ان کی جگہ تحریک انصاف کے اعجاز خان سواتی کی حمایت کی ہے، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 91 سے علامہ اورنگزیب فاروقی نے آزاد امیدوار حاجی مظفر علی شجرہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے