ایمنسٹی انٹرنیشنل جنوبی ایشیا نے پاکستان میں انتخابات کے روز موبائل و ڈیٹا سروسز کی بندش کو عوام کے آزادی اظہار رائے اور پرامن اجتماع کے حقوق پر حملہ قرار دیا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات کے دن ٹیلی کمیونیکیشن اور موبائل انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کا فیصلہ آزادی اظہار اور پرامن اجتماع کے حقوق پر ایک دو ٹوک حملہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے انٹرنیٹ تک رسائی پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ایمنسٹی انٹرنشنل کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کے روز انٹرنیٹ سروس اور موبائل سروس کو بند کئے جانے کو حملہ قرار دینا الیکشن 2024ء کو مشکوک بناریا ہے، جوکہ پاکستان کیلئے مصائب کا باعث بننےبن سکتا ہے، نگراں حکومتوں کے وزراء آخری وقت تک بتاتے رہے کہ انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن اچانک سے انٹر نیٹ سروس کا بند ہوجانا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حاضر سروس فوجی افسر کو اسی لئے تعینات کیا تھا کہ راولپنڈی سے انتخابات کو کنٹرول کیا جائے۔
اس سے قبل ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پولنگ کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بند کیا گیا، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ ’چونکہ حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو انٹرنیٹ سروسز کو بلاک کرنے کی ہدایات نہیں دی گئی، اس لیے نہیں معلوم کہ یہ رکاوٹ کہاں، کب اور کتنی دیر تک جاری رہے گی؟بیان میں کہا گیا کہ ایسے اقدام سے الیکشن کے نتائج متاثر ہوسکتے ہیں، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، اس کے باوجود مقتدر حلقوں نے اس مطالبے کو منظور نہیں کیا اور اسے سکیورٹی کے معاملے سے جوڑ کر اپنے لئے مشکلات پیدا کی ہیں۔
4 تبصرے
انٹرنیٹ کی بندش انسانی حقوق کی بڑی خلاف ورزی ہے اس پر اقوام متحدہ کو ایکشن لینا چاہیئے، پاکستان، ہندوستان اور دیگر ایشیائی ملکوں میں حکومتیں جب چاہتی ہیں انٹرنیٹ بند کردیتی ہیں اور عوام بے بسی کی تصویر بننے رہتے ہیں، اس سلسلے میں اقوام متحدہ ہی وہ فورم ہے جو اس انسانی حقوق کے مسئلے کو حل کرستا ہے۔
پاکستان ایک مذاق بن چکا ہے یہاں کسی بھی وقت انٹرنیٹ بند کردیا جاتا ہے، سوشل میڈیا بند کردیا جاتا ہے، یہاں جن افراد کی بات چل رہی ہے وہ ملک کا نہیں سوچتے ہیں۔
ایکس پاکستان میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے ،پاکستان میں بلواسطہ آمریت مسلط ہے۔
ابھی تک ایکس نہین کھولا گیا کوئی تو ایکشن لے