Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, فروری 18, 2026
    رجحان ساز
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر امریکہ کا مذمت کرنے سے گریز
    تازہ ترین

    انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر امریکہ کا مذمت کرنے سے گریز

    ہم (امریکہ) پاکستان کی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے مناسب اقدامات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں
    shoaib87فروری 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان میں پولنگ کے دن موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جمہوری عمل کے جاری رہنے اور آزادیٔ اظہار رائے کے بنیادی حق کی فراہمی کے خواہش مند ہے، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل سے صحافیوں نے پاکستان میں عام انتخابات اور اس کے نتائج سے متعلق متعدد سوالات کیے، صحافی نے سوال کیا کہ اب تک کے ابتدائی نتائج عمران خان کی پارٹی کے حق میں ہیں۔ وہ میرے خیال میں اس وقت 136 اضلاع میں آگے ہے لیکن آپ ووٹ کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی بہت ساری رپورٹس اور ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہوں گے۔ خدشہ ہے کہ 136 اضلاع میں اس کامیابی کو صبح تک کم نہ کردیا جائے، جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ابتدائی نتائج کی بات یہ ہے کہ وہ ابھی ابتدائی ہیں۔ اور ہمیں ابھی اس سے آگے نہیں جانا چاہیے جب تک سرکاری اعلان نہ ہوجائے اس لیے میں مزید تبصرہ یا قیاس آرائی نہیں کروں گا کہ کس کی حکومت بن سکتی ہے، صحافی نے پھر سوال کیا کہ مان لیتے ہیں کہ پاکستانی عوام پی ٹی آئی سے وابستہ آزاد امیدواروں کی اکثریت کو منتخب کرتے ہیں، لیکن پھر بیک ڈور مذاکرات سے اچانک وزیراعظم کے لئے ایک اور امیدوار سامنے آتا ہے، جس کو اکثریت بناکر دیدی جاتی ہے تو کیا یہ امریکا کے لئے ٹھیک رہے گا؟۔

    پاکستان میں پولنگ کے دن موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش ہے، امریکا، ترجمان امریکی وزارت خارجہ ؛ (فوٹو: فائل)

    امریکی ترجمان نے کہا کہ میں اس معاملے پر قیاس آرائیاں نہیں کرنا چاہوں گا جو ابھی آپ کر رہے ہیں، جب ایسی صورت حال پیدا ہوگی تب ہی کچھ کہا جا سکتا ہے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں انتخابات ہوچکے ہیں ایسے میں کیا امریکا کے پاس لوگوں کے لیے کوئی پیغام ہے؟ فوراً ہی صحافی نے معذرت کرتے ہوئے اپنا سوال دوبارہ دہرایا کہ  کیا پاکستان میں متنازع انتخابات کے بعد امریکا کا پاکستان میں لوگوں کو کوئی پیغام ہے؟ جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی ووٹ ڈالنے گئے اور میں پھر اپنی بات دہراؤں گا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ وہاں کے عوام کو کرنا ہے۔ ہماری دلچسپی جمہوری عمل کے جاری رہنے میں ہے، امریکی ترجمان نے انتخابات سے متعلق پُرتشدد واقعات کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار بھی کیا، انھوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہارِ رائے کی خلاف ورزیوں کے معاملات پر نگاہ ہے، ایک اور صحافی نے پاکستان میں بننے والی اگلی حکومت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھا جس پر امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم پاکستان کی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے مناسب اقدامات کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    امریکہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپولنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا
    Next Article الیکشن دھاندلی زدہ تھے ای سی پی تماشہ بنا رہا،جماعت اسلامی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا

    فروری 4, 2026

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026
    پاکستان
    پاکستان فروری 10, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 31 جنوری کو بی ایل اے کی جانب سے ہونے…

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1243963
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026

    تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.