بلاول بھٹو منافق اور جھوٹے ہیں وہ اپنی ماں کے قاتلوں سے ہاتھ ملا چکے ہیں جس ماں کی وجہ سے بلاول کو اور اِن کے والد مسٹر ٹن پرسنٹ کو عزت ملی، بلاول کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی وزارت اعظمیٰ کی اُمیدوار نہیں رہی پیپلزپارٹی تو صرف ن لیگ کے وزارت اعظمیٰ کے اُمیدوار کو ووٹ دے گی، لوگوں کو بے وقوف سمجھا ہوا ہے، آپ جن کے کاندھوں پر چڑ کر آرہے ہیں، اُنھوں نے پانچ سال حکومت چلانے کا فارمولا بھی دیا ہے، بلاول بھٹو آپ اُس حکومت کا حصّہ بننے جارہے ہیں، جس کے سربراہ نوازشریف نے آپ کی والدہ کیلئے غلیظ جملے کہے تھے، زیادہ دور نہیں جاتے الیکشن 2024ء کی انتخابی مہم کے دوران کمر توڑ مہنگائی کا ذمہ دار آپ خود مسلم لیگ(ن) کو گردانتے تھے اور اس حکومت سے دامن چھڑا رہے تھے حالانکہ آپ پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خارجہ بن کر یورپ بھر کی سیر کرتے رہے تھے اور بار بار امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقاتیں کررہے تھے کیونکہ ابّو جی کا کہنا تھا کہ امریکہ آپ کو وزرات اعظمیٰ کے منصب تک پہنچائے گا، آپ تو عوام سے کٹے ہوئے تھے، سندھ میں 15 سال حکومت کرکے جو لوٹ مار کی ہے اُس کے نتیجے میں سندھی عوام سو سال پیچھے چلے گئے ہیں، دیہی سندھ میں تعلیم صحت اور پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے لوگ خودکشی کررہے ہیں انہیں بھوک اور افلاس کا سامنا ہے اور پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے ارکان کو فیضیاب کرنے میں مصروف ہے بلاول جی آپ کو بھوک اور افلاس کا علم نہیں ہوگا جس کا سامنا دیہی سندھ کے عوام کررہے ہیں، آپ تو مسلسل امریکہ کی یاترا کرتے رہے، منگائی کے طوفان کا تو عوام سامنا کررہے ہیں، بے شمار دولت کے سامنے تو مہنگائی ہاتھ باندھے کھڑی رہتی ہے، جب الیکشن مہم چلائی تو پی ڈی ایم کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن) کی کچھائی شروع کردی تاکہ عوام کو بے وقوف بنایا جاسکے مگر آپ نے دیکھ پیپلزپارٹی کے کارکن اور ووٹرز نے آپ کے گڑھ میں گو بلاول گو کے نعرے لگائے، ایسا کیوں ہوا ذرا شوچیئے گا۔
بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر اپنے ووٹرز کو بے وقوف بنارہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے اُمیدوار کو وزارت اعظمیٰ کے منصب پر بیٹھائیں گے مگر حکومت میں شامل نہیں ہونگے، جناب بلاول بھٹو اندر کی بات بتائیں نا ۔۔۔ صدر مملکت اور اسپیکر کا عہدہ لینے کے باوجود کس طرح جعلی اور سلیکٹیڈ حکومت کے گناہوں میں آپ شامل نہیں ہونگے، آپ ایسی حکومت بنانے کا حصّہ ہیں جسے روام کا مینڈیٹ حاصل نہیں ہے، الیکشن کمیشن کی ہیرا پھیری نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کو کامیاب کرایا ہے، آپ نے عمران خان کی حکومت گرائی اور اسپیکر کا عہدہ حاصل کیا اور خود وزیر خارجہ بن گئے اور سابق حکومت کے گناہوں کا پوٹلہ صرف مسلم لیگ(ن) کے سر پر رکھا، اب یہ منافقانہ سیاست نہیں چلے گی عوام اچھی طرح خیر اور شر میں فرق جانتے ہیں، واقفِ حال تو یہ بھی بتاتے ہیں کہ جعلی مینڈیٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کے درمیان حکومت میں شراکت داری کا جو معاہدہ ہوا ہے اُس کے مطابق ڈھائی سال مسلم لیگ(ن) کا وزیراعظم حکومت کرئے گا اور ڈھائی سال پیپلزپارٹی کا وزیراعظم حکومت چلائے گا اور یہی شرکتداری کا فارمولا پنجاب میں بھی اپنایا جائے گا، بلاول جی آپ کے ابّو آصف زرداری نے تو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد ملنے والے وطن عزیر کو بازیچہ اطفال بنادیا ہے۔
وطن عزیز پاکستان اس وقت چند طاقتور گروہوں کے ہاتھوں برباد ہورہا ہے اس سال اکتوبر تک پاکستان کو قرضوں اور اس کے سود کی ادائیگی کیلئے بلین آف ڈالرز درکار ہیں، اقتدار کی حریص سیاسی جماعتیں اس طرف توجہ مبذول ہی نہیں کررہی ہیں اور نہ ہی اِن کے پاس کوئی معاشی پلان ہے، ڈالر کہاں سے آئیں گے تجارت اور صنعت کو آپ کی پچھلی حکومت برباد کرچکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کا آسیب اس قدر قوی ہوچکا ہے جس نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے، اب صرف ایم کیوایم ہی ٹھپہ پارٹی نہیں ہے، مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی بھی ٹھپہ لگاکر عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں میں شامل ہیں بلکہ پیپلزپارٹی تو ٹھپہ لگانے میں ایم کیوایم سے دو ہاتھ آگے نکل گئی ہے، پیر پگاڑا سندھ کو بند کرنے جارہے ہیں آج بلوچستان میں کامیاب ہڑتال ہوئی ہے، یہ سب اشارے پاکستان کیلئے مشکلات کا سبب ہونگی مگر اقتدار کے حریص کچھ بھی سمجھنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔