اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارتِ اعظمیٰ کے اُمیدوار اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عُمر ایوب خان نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور اس سلسلے میں انڈیپینڈنٹ ججز ہونے چاہیئے، جن لوگوں کے نام کمشنر راولپنڈی نے لیے ہیں وہ ان تحقیقات کا حصہ نا بنیں، انھوں نے پریس کانفرنس کے دوران چیف چسٹس آف پاکستان سے بھی کہا کہ وہ بھی اس بینچ کا حصہ نا بنیں کیونکہ اُن کا بھی نام کمشنر راولپنڈی نے لیا ہے تاہم کوشش کی جائے کہ صاف شفاف جوڈیشل انکوائری ہوتحریک انصاف کے ہر ورکر کو دیوار کے ساتھ لگایا گیا اور مقدموں میں جکڑنے کی کوشش کی گئی، اُن کا مزید کہنا تھا کہ ان تمام سختیوں کے باوجود ہمارے لوگوں نے بارہا آواز اٹھائی اور ابھی بھی پولیس ہمارے ورکرز کو ہمارے منتخب ممبرز کو جبری طور پر لاپتہ کرنے میں مصروف ہیں اور اُن پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، عُمر ایوب نے کہا کہ جو نشستیں دھاندلی کی وجہ سے پی ٹی آئی سے لی گئیں ہیں وہ واپس کی جائیں اور اُن پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اُمیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کیے جائیں۔
عُمر ایوب نے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق بات کوتے ہوئے کہا کہ جو ریگینگ کا پراسیس پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کیا گیا ہے، ہم اس کو ’مدر آف آل رگنگ قرار دے رہے ہیں اور اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں پریس کانفرنس میں شریک بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم چیف جسٹس کے استعفیٰ کا مطالبہ نہ کرتے اور نہ پہلے کیا ہے جو الزامات کمیشنر راولپنڈی نے لگائے اس سے ہمارے موقف کی تائید ہوئی ہے کہ ہماری جیت کو شکست میں تبدیل کیا گیا ہے اس سلسلے سے توجہ نہ ہٹائی جائے اس کی انکوائری کروائی جائے۔