Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 6, 2026
    رجحان ساز
    • افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»پاکستان مین الیکشن ڈرامہ کیا راجہ سکندر کا استعفے کا مطالبہ بحران ختم کردیگا؟
    کالم و بلاگز

    پاکستان مین الیکشن ڈرامہ کیا راجہ سکندر کا استعفے کا مطالبہ بحران ختم کردیگا؟

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عدالتوں سے ریلیف ملنا شروع ہوچکا ہے، نیند کی گولیاں دیکر سلائے گئے قانون نے انگڑایاں لینا شروع کردیں ہیں
    shoaib87فروری 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان کل رات گزشتہ چھ بیٹھکوں کے بعد بلآخر  پاور شیرنگ کا معاہدہ ہوگیا،جس کے بعد اسمبلیوں کے اجلاس بلانے کیلئے سرگرمیاں شروع کی جارہی  ہیں مگر  ابھی الیکشن ڈرامے کی کافی قسطیں باقی ہیں،  تحریک انصاف کو لال بتی کے پیچھے لگادیا گیا ہے کہ وہ قانونی   عمل کے ذریعے  حالیہ الیکشن میں ہونے والی ناانصافی   کے مداوا  کیلئے اُن کے پاس ہی جائیں جنھوں نے الیکشن سے  تحریک انصاف کو باہر کیا تھا، جسکے نتیجے میں تحریک انصاف نے اپنے اُمیدواروں کو آزاد حیثیت سے  کھڑا کیا، تحریک انصاف کے قائدین کا خیال ہے کہ  قانونی عمل اختیار کرنے سےتحریک انصاف کو اُنکی جیتی ہوئی  چند  نشتیں مزید مل جائیں گی ،  جس سے  منتخب ایوانوں میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہوگی، مثال کے طور پر اسلام آباد کی تینوں نشتوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے جو اُسے واپس مل جائیں گی، لاہور سے راجہ سلمان اکرم کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا، تحریک انصاف کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی کی کم ازکم چار قومی اسمبلی کی نشتیں تحریک انصاف کو واپس کردیں جائیں گی  جہاں فارم 47 کے ذریعے ایم کیوایم کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

    وفاق میں حکومت سازی کیلئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں شراکت اقتدار کا فارمولا  تیار

    مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ معاہدے میں صدر کا عہدہ تو پیپلزپارٹی کو دیدیا گیا ہے مگر اسپیکر کا عہدہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے پاس رکھا ہے، ایوان چلانے کیلئے  مسلم لیگ(ن) کا  یہ درست فیصلہ ہے، پیپلزپارٹی کو  وزارتیں لینے پر آمادہ کرکے مسلم لیگ(ن) نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اب پیپلزپارٹی حکومت کے مزے کیساتھ ساتھعدم کارکردگی پر عوام کی ناراضگی بھی مول لے گی،اُدھر  الیکشن کمیشن کے تیار کردہ نتائج نے ایم کیوایم کی بارگینگ پوزیشن ختم کردی ہے، ایم کیوایم کو وفاق میں جو ملے گا وہ اسے قبول نا پڑے گا، سندھ حکومت میں ایم کیوایم کیلئے دروازے فی الحال بند رکھے جائیں گے لیکن مسلم لیگ (ن) ایم کیوایم کو ہرگز نظر انداز نہیں کرئے گی وہ پیپلزپارٹی  کیلئے ایم کیوایم کو ریمورٹ کنٹرول کے طور پر اپنے ساتھ رکھے گی،  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی مخلوط حکومت  کی بنیاد ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے پر رہے گی اور اس میں ایم کیوایم  اپنے لئے جگہ پیدا کرلے گی اور اس کا انہیں سب سے زیادہ تجربہ ہے۔

    پاکستان کا بڑی حد تک سیاسی منظر نامہ  واضح ہوتا نظر آرہا ہے مگر المیہ یہ ہے کہ جو مخلوط حکومت بنائی جارہی ہے وہ اپنی حقیقت خود جانتی ہے، الیکشن کمشنر راجہ سلطان کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے لیکن اِن کا استعفیٰ مسئلے کا حل نہیں ہے، اِن کے استعفے سے بحران ختم نہیں ہوگا،آج سپریم کورٹ میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، چیف جسٹس فائز عیسی کی زیر صدارت سپریم کورٹ  کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کالعدم قرار دینے کی بریگیڈیئر صاحب کی درخواست  کی سماعت  شروع کی تو صاحبِ درخواست حاضر نہ تھے، سپریم کورٹ نے بریگیڈیئر خان  کی درخواست نمٹا تے ہوئے اُن پر جرمانہ عائد کردیا، جس سے یہ بات صاف ہوگئی کہ 8 فروری کوکرائے گئے الیکشن کو ہی تسلیم کرایا جائے گا اور اسمبلیوں کا اجلاس بلاکر حکومتیں تشکیل دی جائیں گی ، مدت کیا ہوگی اس بارے میں فی الحال حتمی تاریخ  مہینوں یا سال کا  نہیں بتایا جاسکتا لیکن یہ طے ہے کہ موجودہ الیکشن  کے تحت وجود میں آنے والی حکومت یا اسمبلیاں اپنی مدت مکمل نہیں کرسکیں گی اور نئے انتخابات اس ملک کا مقدر ہونگے۔

    انتخابات کالعدم قرار دینے کا کیس خارج، درخواست گزار پر 5 لاکھ روپے جرمانہ

    راجہ سکندر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے جس طرح کے انتخابات کرائے ہیں اُس میں سب سے زیادہ اخلاقی برتری پاکستان تحریک انصاف کو حاصل ہوئی ہے اور سب سے کم اخلاقی حیثیت  مسلم لیگ(ن) کی ہے جو حکومت بنانے کیلئے بالاتر   پوزیشن رکھتی ہے، کم اخلاقی حیثیت رکھنے والی حکومت سے کام چلانے والی مقتدرہ  اپنے طریقے آزمائے گی،  جو یقیناً پاکستان کیلئے اچھے ثابت نہیں ہوتے ہیں، جیسا کہ پاکستانی 1958ء  سے دیکھ رہے ہیں۔

    پاکستان کے حوالے سے ایک اہم  پیشرفت  چین کی جانب سے پاکستان میں کرائے گئے الیکشن کے بارے میں خیر کے جذبات  کا اظہار ہے، جو یقیناً دھاندلی زدہ الیکشن  کے خلاف پاکستان پر پڑنے والے مغربی دباؤ کا موثر جواب ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر ملک کی سیاسی جماعتیں پاکستان کے وسیع تر مفاد میں الیکشن میں دھاندلی کو قبول کرکے آگے کا سفر طے کریں گی،  اصلاح احوال  اور الیکشن کمیشن کے احتساب  کا راستہ بند ہوجائے گا  اور یہ  معلوم نہیں ہوسکے گا کہ الیکشن کمیشن نے قوم سے خیانت کرنے کا طوق کس طاقتور کے کہنے پر پہنا تھا اور پس پردہ ہاتھ بے نقاب نہیں ہوسکے گا، تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عدالتوں سے ریلیف ملنا شروع ہوچکا ہے، نیند کی گولیاں دیکر سلائے گئے قانون نے انگڑایاں لینا شروع کردیں ہیں۔

    سابق کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات: کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرلیں

    الیکشن کمیشن پر اب دباؤ کم ہوجائیگا اور راجہ سکندر اپنی آئینی مدت پوری کرکے رخصت ہوجائیں گے حالانکہ اِن کے استعفے سے پاکستان میں گزشتہ دو سالوں سے پیدا شدہ بحران ختم ہونے والا نہیں تھا کیونکہ ماسٹر مائینڈ دوسرے تھے اور اُن کو قانون کے سامنے پیش کرنے کی جرات  کسی کی نہیں ہے، سپریم کورٹ آف پاکستان جب ایک ریٹائر بریگیڈیئر کو عدالت میں پیش ہونے  مجبور نہیں کرسکی تو بڑے صاحب تو بڑے صاحب ہیں لیکن قوم مایوس نہ ہو جدو جہد جاری رکھے گی تو آزادی کی نوید ضرور ملے گی۔

    الیکشن راجہ سکندر
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleن لیگی سینیٹر کا عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنیکا مطالبہ
    Next Article ایران جوہری صنعت میں سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہوچکا ہے، اسلمی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 22, 2026

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے خفیہ اطلاعات…

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1254645
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,426 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.