Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»امریکہ نے اسرائیل کو رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں خلاف آپریشن کی مشروط اجازت دیدی
    عالم تمام

    امریکہ نے اسرائیل کو رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں خلاف آپریشن کی مشروط اجازت دیدی

    shoaib87فروری 23, 20241 تبصرہ5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ سے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح میں بے گھر فلسطینیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ایک قابل اعتماد منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں کوئی فوجی کارروائی شروع ہونے سے پہلے بے گھر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے، پینٹاگون نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں فریقوں نے خان یونس میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر ٹیلی فون پر بات چیت کی، آسٹن نے گیلنٹ کے ساتھ انسانی ہمدردی کی تنظیموں کو غلطی سے نشانہ بنانے سے بچانےکے لئے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا، آسٹن نے اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ امداد فلسطینی شہریوں تک پہنچے اور گیلنٹ نے اسرائیلی وزیر دفاع سے رفح میں اسرائیلی فوج کی پُرتشدد کارروائیوں پر بھی گفتگوکی جس کے باعث انسانی امداد کے قافلوں کی غزہ آمد میں رکاوٹ ہیں، واضح رہے کہ رفح سرحد پر فلسطینیوں کو خوارک اور ادویات پہنچانے والے اداروں کو اسرائیلی فوج تشدد کا نشانہ بنارہی ہے جسکی وجہ سے فلسطینی خاندانوں حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے اور ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ اس صدی کا سب سے بڑا انسانی المیہ بن چکا ہے، متشدد یہودیوں نے کارم شالوم کراسنگ کے قریب بار بار مظاہرے کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روکا جائے۔

    غزہ سے تقریباً 16 ہزار افراد رفح سرحد عبور کر کے مصر پہنچے

     اس سے قبل امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی ضمانت پر غزہ کے رہائشی خاندانوں نے بے سر و سامانی کی حالت میں شمالی غزہ سے جنوبی غزہ کی طرف ہجرت کی تھی اور اُس وقت یقین دلایا گیا تھا کہ اسرائیلی حملے جنوبی اسرائیل تک محدود رہیں گے تاہم جب اسرائیل حماس کی سیاسی اور فوجی قیادت کو مات نہیں دے سکا تو اس نے شمالی غزہ پر بھی حملے شروع کردیئے، اِن حملوں سے بچاؤ کیلئے فلسطینی خاندانوں نے ایک بڑی ہجرت رفح بارڈر کی طرف کی اور اب بھی امریکہ اور یورپی طاقتوں نے فلشطینیوں کو یقین دلایا کہ اسرائیلی حملوں سے رفح بارڈر پر فلسطینی خاندان محفوظ رہیں گے، مگر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ سے ٹیلی فونک بات چیت میں اسرائیل کو رفح میں فلسطینیوں کے قتل عام کرنے کی مشروط اجازت دیدی ہے، انسانی تاریخ کی مختصر عرصے میں فلسطینیوں نے شمالی غزہ کی طرف ایک بڑی ہجرات کی اس کے باوجود اسرائیلی حکومت اور فوجی ماہرین کے مطابق یہاں وہ حماس کے عسکری نظام اور سیاسی قیادت کا خاتمہ نہیں کرسکے لہذا اسرائیل نے اپنی خفت مٹانے کیلئے شمالی غزہ پر حملے شروع کردیئے اور ہزاروں فلسطینی خاندانوں کو شمالی غزہ سے بھی بے دخل کرنا شروع کردیا اور رفح سرحد کی طرف فلسطینی خاندانوں کو ہجرت پر مجبور کیا، اسرائیل کو شمالی غزہ میں بھی حماس کی قیادت کو مٹانے کیلئے کامیابی نہیں ملی لہذا اب اسرائیل رفح سرحد پر فوجی حملہ کرنے کی تیاری کررہا ہے، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو حماس کو اس آخری علاقے میں شکست دینے اور 7 اکتوبر کے حملے کے بعد سے غزہ میں قید اسرائیلیوں کو آزاد کرنے کے لئے رفح پر زمینی حملہ کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔

    امریکی - اسرائیلی اختلاف، غزہ کے بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے

    دنیا کے مختلف ملکوں کے علاوہ مصر رفح بارڈر پر اسرائیلی ممکنہ اسرائیلی حملے کی شدید مخالفت کررہا ہے، مصر یہ سمجھتا ہے کہ رفح بارڈر پر اسرائیل کے فوجی آپریشن کے نتیجے میں اسرائیل فلسطینیوں کو مصر کے علاقے صحرائے سینا میں ڈھکیل دے گا اور یوں اسرائیل غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرکے وہاں یہودی بستیاں آباد کرکے اس پر قبضہ کرلے گا، مصر کو یہ خوف لاحق ہے کہ اسرائیلی فلسطینیوں سے جنگ کرکے اُن کی آبائی زمینوں پر قبضہ کرتا رہا ہے اور اب وہ صحرائے سینا پر فوج تعینات کردے گا، مصر کا خوف درست ہے یہودی ریاست فلسطین پر مکمل کنٹرول کے بعد مصر اور شام کی طرف بڑھے گی، جو اسرائیل کی متشدد ریاست کی پرانی خواہش ہے، امریکہ برطانیہ اور فرانس اسرائیل کی مکمل پشت پناہی کررہے ہیں، یہ پشت پناہی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی حمایت میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے سے ہو یا پھر یمن کی جانب سے  فلسطینیوں کی مدد کیلئے اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو روکنےخیلیج عدن میں روکنے کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر حملے کی صورت میں ہو، گزشتہ روز ایران کے رہبر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کرنے والے مسلمان ملکوں کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا جو اسرائیل کی مسلم دشمنی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے باوجود اسرائیل سے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں، خیال رہے ترکی، متحدہ عرب امارات، اردن اور مصر نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے باوجود اسرائیل سے سفارتی تعلقات استوار کررکھے ہیں، اس سے بھی بدترین صورتحال اُس وقت دیکھنے کو ملی جب سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ اسرائیل دو ریاستی حل قبول کرلے تو سعودی اسرائیل تعلقات استوار ہوجائیں گے، اس کو  فلسطینیوں کے زخموں پر نمک پاشی کے علاوہ اور کیا کہا جائے گا۔

    رفح بارڈر
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان واجب الادا قرضوں کی ادائیگی کیلئے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کیسے حاصل کرئیگا
    Next Article آئی ایم ایف پروگرام پر عمران خان کے خط کا کوئی اثر نہیں ہو گا، اسحاق ڈار
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    1 تبصرہ

    1. Taria khajja on فروری 23, 2024 3:38 شام

      Israel tabahi ki taraf ja raha hai

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192133
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.