گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس(جی ڈی اے)، پاکستان تحریکِ انصاف، جماعت اسلامی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ میں بڑے پیمانے انتخابات میں کی گئی دھاندلی کے خلاف 27 فروری کو سندھ میں یومِ سیاہ کا اعلان کر دیا ہے، سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف)، جی ڈی اے اور جماعتِ اسلامی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے کراچی میں احتجاج کیا، اس دوران جھڑپیں اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی ہوئی، کراچی کا بڑا حصّہ جام کردیا گیا، احتجاج کی وجہ سے کراچی کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا، کراچی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے خواتین پر کئے گئے تشدد کے خلاف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں نے کراچی پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا، بعدازاں شام کو سیاسی جماعتوں نے کارکنوں کو پرامن طور پر منتشر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے 27 فروری کو یومِ سیاہ کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل سندھ اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی جانب سے حالیہ انتخابات کے دوران کی گئی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج کی کال سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے سندھ اسمبلی پہنچنے کی کوشش کی جبکہ پولیس نے شدید تشدد کے ذریعے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو سندھ اسمبلی پہنچنے نہیں دیا، مختلف سڑکوں پر پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کردیں، احتجاج کی کال جی ڈی اے اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے دی گئی ہے، پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا، انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے، سندھ کے مختلف شہروں سے جے یو آئی کے قافلے کراچی پہنچ رہے تھے، تاہم شاہراہ فیصل سمیت سندھ اسمبلی کے اطراف ریڈ زون میں کنٹینر کھڑے کر کے راستے بند کر دیئے گئے، قبل ازیں سندھ حکومت نے ریڈ زون میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔
2 تبصرے
پیپلزپارٹی مسلسل 3 انتخابات میں جعلی مینڈیٹ حاصل کررہی ہے ، سندھ میں انتظامیہ زرداری لونڈی بنی ہوئی ہے، بلاول زرداری کا وارث ہے بھٹو کا اصل وارث ذوالفقار علی بھٹو جونیئر ہے، زرادری صرف کرپٹ انسان ہے جس نے پورے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے
جناب ایڈیٹر
خبر کو غور سے پڑھا درست بات ہے کہ پیپلزپارٹی زوال پذیر ہے یہ پارٹی بھٹو کی پارٹی تھی بے نظیر بھٹو کی بیٹی تھی اب کوئی بھٹو کا وارث نہیں ہے جو پیپلزپارٹی کی قیادت سنبھالے بلاول زرداری قبیلے کا فرد ہے۔