Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»نوازشریف اور زرداری نے مذموم سیاست کیلئے نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے
    تازہ ترین

    نوازشریف اور زرداری نے مذموم سیاست کیلئے نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے

    عمران خان خط آئی ایم ایف کو بھی آزمائش میں ڈال رہی ہے کہ وہ عوام کا بھلا چاہتی ہے یا کسی ملک کے مذموم منصوبے کے تحت جعل سازی کے ذریعے برسراقتدار لائی ہوئی حکومتوں کو قرضہ فراہم کرتی ہے
    shoaib87فروری 28, 2024Updated:فروری 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    صدر پاکستان نے قومی اسمبلی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نومنتخب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس بلانے سے انکار کے بعد موجودہ  مقتدرہ نے صدر پاکستان کے آئینی اختیار کو سبوتاژ کرتے ہوئے سیکریٹریٹ قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جمعرات کی صبح 10بجے طلب کر لیا گیا ہے جہاں نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کی حلف برداری منعقد ہوگی، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں دینے سے متعلق سُنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ قانون اور آئین کے مطابق نہیں کیا تو وہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، پاکستان جس شدید سیاسی بحران کا شکار ہوچکا ہے وہ دن بدن بےقابو ہوتا جارہا ہے، سینئر سیاسدان فضل الرحمٰن کا کہنا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ سیاست سے کنارہ کش ہوجائے تو پاکستان میں سیاسی استحکام آسکتا ہے، فضل الرحمٰن نے بہت بڑی بات کی ہے وہ ساری زندگی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے تابع مہمل رہے اور اس عمر میں انہیں یہ بات سمجھ آگئی کہ پاکستان کے سیاسی استحکام کیلئے فوجی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے دستبردار ہونا پڑے گا، پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ ملک کے تمام سیاسی فیصلے فوجی مقتدرہ کرتی ہے اور آج جس نہج پر پاکستان کی سیاست پہنچی ہے اس میں فوجی مقدرہ کا کردار سیاستدانوں سے زیادہ ہے۔

    قومی اسمبلی ہنگامہ، ملوث ارکان کا ایوان میں داخلہ بند ہوگا

    پاکستان کے موجودہ سیاسی بحران کو پیدا کرنے والی کلیدی شخصیت مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف ہیں جنھوں نے دولت کے بل بوتے پر آئین اور قانون کا فوجی مقتدرہ کے ہاتھوں مذاق اُڑوایا، اس حقیقت کا پردہ چاک کردیا کہ جس کے ساتھ چند جنرلز ہوں وہ آئین اور قانون کو اپنی لونڈی بناسکتا ہے، پاکستان کے سیاسی استحکام کو تَہ و بالا کرنے کے بعد موصوف کہتے ہیں کہ ملک کی تمام جماعتیں اپنی سیاست ضرور کریں، سیاست میں مخالفت بھی ضرور کریں لیکن پاکستان اور نظام کو خطرے میں نہ ڈالیں، نوازشریف صاحب آپ نے الیکشن خریدا ہے، آپ نے مقدس کرسیوں پر بیٹھے افراد کو خریدا ہے، مقدس کرسیوں پر متمکن افراد کے اثاثے اربوں کے بنائیں ہیں، پاکستان میں جمہوریت دولتمندوں کا کھیل بن چکی ہے، دو امیر ترین خاندان پاکستان کی جمہوریت کو مذاق بناچکے ہیں، بلوچستان میں سیاستدان ہوں یا ووٹرز سب بَبانْگِ دُہل کہتے نظر آرہے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) نے الیکشن خریدا ہے، بلوچستان کے سینئر سیاستدان تو خریداروں کے نام بھی بتاتے ہیں، ایسے نام نہاد الیکشن کے نتیجے میں منتخب پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ(ن) ارکان کی کوئی اخلاقی حیثیت نہیں ہوگی اور موم کی ناک کو موڑنے والے  طاقتور لوگ جو چاہیں گے قومی اسمبلی کیا آئندہ منتخب صدر کو بھی کرنا پڑے گا، پیسوں سے خریدے الیکشن نے سیاستدانوں کی قیمت دو کوڑی کردی ہے۔

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کا معاملہ: کیا حکومت قائد حزب اختلاف شہباز شریف  کے خلاف قانونی کارروائی کر سکتی ہے؟ - BBC News اردو

    نوازشریف نے وزیراعظم کے منصب کیلئے شہبازشریف کو بہترین چوئس قرار دیکر عوام کا مذاق اُڑایا ہے، شہباز شریف کے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں دنیا بھر میں گھوم گھوم کر صرف ریاست کو بےعزت نہیں کیا بلکہ قوم کو مہنگائی کے دلدل میں پھینک دیا اور کسی طرح کی اِن دونوں بھائیوں کو پشمانی بھی نہیں ہے، جب ایسے لوگ عوام پر مسلط ہونگے تو پاکستان میں کسی کیلئے خیر نہیں ہوگی، دوسری طرف عمران خان نے آئی ایم ایف کو شہباز شریف کی حکومت کیلئے نئے بیل آؤٹ پروگرام کیلئے بعض تجاویز دیں ہیں، عمران خان نے عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے آئی ایم ایف کو باور کرایا ہے کہ جن لوگوں کو مسند حکومت پر بیٹھایا جارہا ہے وہ الیکشن میں عوام سے مینڈیٹ لینے میں ناکام رہے ہیں، انہیں طاقتور ادارے حکومت دے رہے ہیں، آئین اور قانون کا مذاق اُڑایا جارہا ہے، عوامی مینڈیٹ سے محروم حکومت قرضہ لیکر عوام پر بوجھ ڈالے گی وزراء، سکیورٹی ادارے اور نوکر شاہی کی عیاشیوں کی قیمت عوام کو ادا کرنا پڑے گی، سرکاری پروٹوکول کی مد میں اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں، یہ رقم تعلیم اور صحت کیلئے خرچ ہونی چاہیئے، یہ ایک مثال ہے، قرضے سے چلنے والی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ اُسکا وزیراعظم اور وزیرخارجہ اربوں روپے سیرسپاٹے پر خرچ کریں، حکومت کے ارکان کرپشن کریں نئی نئی وزارتیں اور محکمے قائم کئے جائیں، ارکان قومی اسمبلی کی وفاداری حکومت سے برقرار رکھنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز بطور رشوت دیئے جائیں، آئی ایم ایف اگر واقعی ریاستوں کو بچانے کیلئے قرضہ دیتی ہے تو اُسے اِن تمام نکات کو مد نظر رکھنا چاہیئے، عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے خط کے بعد آئی ایم ایف کی بھی آزمائش شروع ہوجائے گی کہ وہ عوام کا بھلا چاہتی ہے یا کسی ملک کے مذموم منصوبے کے تحت جعل سازی کے ذریعے برسراقتدار لائی ہوئی حکومتوں کو قرضہ فراہم کرتی ہے تاکہ قومیں جدید دور کے غلام بن جائیں، عمران خان کے خط نے قرض فراہم کرنے والوں کو امتحان میں ڈال دیا ہے۔

    نوازشریف
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبحیرہ احمر کے حملے تب ہی رکیں گے جب اسرائیل غزہ پر جارحیت ختم کرےگا، یمن کا اعلان
    Next Article غزہ کی تباہی پر عالمی برادری کی خاموشی پر سعودی عرب کی کڑی تنقید
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192136
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.