Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»ایرانی پارلیمنٹ مجلس خبرگان کے انتخابات علاقائی سیاست پر اثر انداز ہوسکیں گے؟
    کالم و بلاگز

    ایرانی پارلیمنٹ مجلس خبرگان کے انتخابات علاقائی سیاست پر اثر انداز ہوسکیں گے؟

    shoaib87مارچ 1, 2024Updated:مارچ 1, 20244 تبصرے5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    یکم مارچ کو ایران میں رہبر انقلاب اسلامی کو منتخب اور برخاست کرنے کا اختیار رکھنے والی مجلس خبرگان اور ایرانی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے انتخابات ہونے جارہے ہیں، انتخابات سے دو زور قبل ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اِن الیکشن میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت قومی طاقت کا مظہر، سلامتی کی ضمانت اور ان دشمنوں کو مایوس کرے گی، جو سازشوں اور دہشت گردی کے ذریعے اسلامی جمہوری نظام کو کمزور کررہے ہیں، آیت اللہ نے مزید کہا کہ یکم مارچ کو ہونے والے انتخابات میں عوام کی شرکت ملک کے مسائل کے حل کرنے اور ملک کو آگے بڑھانے میں معاون اور مددگار ثابت ہوگی، آیت اللہ خامنہ ای نے انقلاب سے قبل پہلوی شہنشاہت میں جعلی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا پہلوی دور میں انتخابات میں حصّہ لینے والوں کی فہرستیں بعض مغربی ملکوں کے سفارتخانون میں تیار ہوا کرتی تھیں اور بیلٹ بکس کی کوئی حرمت نہیں تھی اور بعض اوقات بیلٹ بکس سفارتخانوں سے باہر نکلتے تھے اور یوں کامیاب اُمیدواروں کا انتخاب مکمل ہوتا تھا لیکن اب ایرانی قوم اپنے مفاد میں اُمیدواروں کا انتخاب کرتی ہے، جو اُمیدوار عوام کی اُمیدوں پر پورا نہیں اُترتا وہ انتخاب ہار جاتا ہے۔

    مهرداد بذرپاش» وزیر راه و شهرسازی شد - تسنیم

    ایرانی پارلیمنٹ جسے آئینی طور پر مجلس شوریٰ اسلامی کہا جاتا ہے، اس وقت 290 اراکین پر مشتمل ہے، جس کی ابتدائی تعداد 270 تھی نئی مردم شماری کے بعد سنہ 2000ء میں ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان کی تعداد بڑھاکر 290 کی گئی تھی، ایرانی پارلیمنٹ وسیع اختیارات کی حامل ہے جو آئینی فریم ورک میں ہر قسم کی قانون سازی کا اختیار رکھنے کے علاوہ کسی بھی بین الاقوامی معاہدے کو منظور یا منسوخ کرنے کا اختیار رکھتی ہے، حکومت کے نامزد وزراء کی منظوری دینے یا مسترد کرنے کا اختیار بھی ایرانی پارلیمنٹ کو ہے ایران کا صدارتی طرز حکومت ہے لہذا حکومت سالانہ بجٹ تیار کرتی ہے اور اُسے پالیمنٹ کے حوالے کردیا جاتا ہے جس کی منظوری سے قبل بحث ہوتی ہے پارلیمنٹ بجٹ کی ترجیحات کو دیکھتی ہے اُس پر بحث کرتی ہے اور پھر جا کر بہت سے ترامیم کے بعد سالانہ بجٹ کو منظوری ملتی ہے، ایرانی پارلیمنٹ کو یہ بھی اختیار ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری عہدیدار کو پارلیمنٹ میں جوابدہی کیلئے طلب کرسکتی ہے چاہے اس کا تعلق سول سے ہو یا سکیورٹی اداروں سے ہو جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کسی بھی سرکاری شخصیت یا ادارے کی کرپشن کی تحقیقات کا اختیار رکھتی ہے، ایرانی پارلیمنٹ میں بظاہر دو سیاسی قوتیں وجود رکھتی ہیں اصطلاحاً انہیں قدامت پسند اور اصلاح  پسند کہا جاتا ہے، اِن سیاسی گروہوں کی تقسیم کی بنیاد صحت مندانہ سیاسی طرز عمل اختیار کرنا ہوتا ہے، قانون سازی کے موقع پر یا قومی موفق کے اظہار کے موقع پر عموماً اتحاد دیکھنے کو ملتا ہے، قدامت پسند اراکین کی قانونی مسوادے کو اصلاح پسند صرف اس لئے مسترد نہیں کرتے کہ یہ قدامت پسندوں کی پیش رفت ہے، اسی طرح بہت قوانین اصلاح پسند قدامت پسند ارکان کیساتھ ملکر منظور کراتے ہیں۔

    فوری؛ قالیباف از یک لیست خارج شد | چه کسی جایگزین او شد؟ - همشهری آنلاین

    یکم مارچ کو ہونے والے ایرانی پارلیمنٹ کے انتخابات میں قدامت پسندوں کی نمائندگی اسپیکر باقر قالیباف کررہے ہیں جبکہ  اصلاح پسندوں کی نمائندگی وزیر ہاؤسنگ مہرداد بزرپاش کررہے ہیں، اگرچہ اس وقت پارلیمنٹ میں قدامت پسند گروہ کا راج ہے لیکن مستقبل کی ساخت اور حرکیات مختلف عوامل پر منحصر ہو سکتی ہیں، جس میں معاشرتی، معاشی اور سیاسی منظر نامے کا اثر رائے عامہ پر اثرانداز ہوگا بالکل یہی عوامل مجلس خبرگان کے انتخابات کیلئے عوام کے پیش نظر ہیں، مختلف معتبر سرویز کے نتائج کا دقیق تجزیہ کیا جائے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ عوامی رائے عامہ گزشتہ دس سالوں میں بہت زیادہ تبدیل ہوچکی ہے، ایرانی معاشرے میں سیاسی آزادیوں کی گھٹن کو محسوس کیا جانے لگا ہے، میڈیا اپنی آزادی کیلئے سرگرم ہے، کورونا کے بعد کی دنیا میں ایرانی معاشرہ بھی اُسی طرح متاثر ہوا ہے جس طرح ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک، دنیا بھر میں منہگائی کی لہر  نے غربت میں اضافہ کیا ہے جس  نے ایرانیوں کو اچھا خاصہ متاثر کیا ہے تاہم ایرانی حکومت بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں خطے کے دیگر ملکوں سے بہت بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے، ایران کے معیشت اور سیاسی پر گہری نظر رکھنے والےایرانی مفکر مہدی روغی کا کہنا ہے کہ یکم مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں موجودہ پارلیمنٹ کے اراکین کا عوام سخت محاسبہ کریں گے اور توقع کی جارہی ہے کہ نئی پارلیمنٹ خاصی تعداد نوجوان سیاستدانوں پر مشتمل ہوگی، اُن کا کہنا ہے کہ ایران کے سیاسی حالات بدل چکے ہیں اور وہ ایسی قیادت کی توقع کررہے ہیں جو کرپشن کو ختم کرئے اور معاشرتی مساوات کیلئے اقدامات کرئے، یہ مختصر تبصرہ ایران کی سیاست کو سمجھنے کیلئے اہم ہے، ایرانی پارلیمانی نتائج کا اعلان 2 مارچ سے سامنے آنا شروع ہوجائے گا، جس کے بعد واضح ہوگا کہ ایرانی سیاست کا رُخ کس طرف مائل ہے جو علاقائی سیاست پر بھی اثرانداز ہوگا، داخلی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، طلاق کا بڑھتا ہوا رجحان، خاندانی نظام کی تباہی اور نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی جبکہ بین الاقوامی سطح پر غزہ پر اسرائیلی جارحیت، ایرانی گیس پائپ پر اسرائیلی حملے، بیرونی مدد سے ایران میں ہونے والی دہشت گردی، ایٹمی پروگرام کی تکمیل وہ مسائل ہیں جن کا سامنا منتخب ہونے والی نئی ایرانی پارلیمنٹ کو کرنا ہوگا۔

    ایران الیکشن
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے پر بیلا حدید کے خلاف یہودی لابی سرگرم ہوگئی
    Next Article غزہ پر جارحیت کا جواب کولمبیا نے اسرائیل سے اسلحہ کی خریداری روک دی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    4 تبصرے

    1. محمد رضوان on مارچ 1, 2024 9:46 صبح

      ایران میں انتخابات کنٹرول ہوتے ہیں مگر پاکستان کی طرح جعل سازی پر مبنی نہیں ہیں، ایران میں سیاسی پابندیاں ہیں پاکستان میں بھی سیاسی سرگرمیوں پر شدید قسم کی پابندیاں ہیں، وہاں بھی سیاسی قیدی ہیں پاکستان میں بھی دس ہزار سے زائد سیاسی قیدی ہیں، پاکستان میں ادارے عوام کو غائب کردیتے ہیں ایران میں ایسا نہیں ہوتا دونوں ملکوں میں ایک یہی فرق نمایاں ہے۔

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    2. Shakeel Anwer on مارچ 1, 2024 9:49 صبح

      iran mai political freedom nahi hai isee lia wahan ki aksirtey govt kay mamelat say la taaluq hai

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    3. Shakeel Anwer on مارچ 1, 2024 9:50 صبح

      Mubarak ho wahan election saaf saffaf hon gay

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    4. saqib nisar on مارچ 1, 2024 9:54 صبح

      ایران میں جتنی جمہوریت ہے ایشیائی ملکوں کے بعض ملکوں سے بہت زیادہ ہے کنٹرول جمہوریت سے مادر پدر جمہوری آزادی سے بہتر ہے، پاکستان میں جو حال ہے جمہوریت کا وہ تو شمالی کوریا سے بھی بدتر ہے

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192133
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.