Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    رجحان ساز
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»میزان نیوز»عمران خان اور سیاسی کارکنوں کی رہائی قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی
    میزان نیوز

    عمران خان اور سیاسی کارکنوں کی رہائی قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی

    قرارداد منظور ہوگئی تو فوجی قیادت کا امتحان شروع ہوجائے گا جو عمران خان پر سرخ لیکر کھیچ چکی ہے تحمل اور بردباری سے تمام فریقوں کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے
    shoaib87مارچ 5, 20243 تبصرے3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت ہزاروں سیاسی کارکنوں و رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کے لئے قرارداد پارلیمنٹ ہاؤس میں جمع کرادی ہے، اس قرارداد کے قومی اسمبلی میں جمع ہونے سے پاکستان کی فوجی مقتدرہ کو شدید دھچکا لگا ہے جبکہ پاکستان میں 8 فروری کے انتخابات میں انجینیڈ انتخابات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی حیثیت دلوانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، سابق وزیراعظم عمران خان پر کم وبیش دو سو مقدمات درج ہیں جو یقیناً بے بنیاد ثابت ہونگے مگر فوجی مقتدرہ کی ایماء پر بنائے گئے مقدمات ختم کرنے کی قرارداد اگر منظور ہوگئی تو فوجی مقتدرہ ڈال بنائی گئی شہباز حکومت کا سارا کا سارا بیانیہ سیاسی انتقام نظر آئے گا، سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کی حمایت پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی دیگر جماعتیں ضرور کرینگی، یاد رہے قرارداد سابق اسپیکر اسد قیصر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جمع کرائی، قرارداد میں عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی اور اعجاز چوہدری کے علاوہ صحافی عمران ریاض اور اسد طور کے خلاف غیرقانونی مقدمات ختم کرکے فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیے گئے مقدمات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

    عمران خان کی گرفتاری کیلیے رینجرز اور پولیس زمان پارک کے باہر موجود، صورت  حال کشیدہ - ایکسپریس اردو

    اسد قیصرکا دعویٰ ہے کہ قومی اسمبلی کے اگلے اجلاس میں اس قرارداد کو پاس کرئے گی، اگر قرارداد منظور ہوگئی تو فوجی قیادت کا امتحان شروع ہوجائے گا، جو عمران خان پر سرخ لیکر کھیچ چکی ہے، تحمل اور بردباری سے تمام فریقوں کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، فوجی قیادت کو  بھی تحمل سے کام لینا ہوگا اور یہ بات ثابت کرنی ہوگی کہ وہ جمہوریت کیساتھ کھڑی ہے اور سیاسی حکومت کی فرمابردار ہے، مجھے یاد ہے کہ جنرل محمد ضیا نے غیر جماعتی اسمبلیاں تشکیل دیں تو قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب فخر امام نے جیت لیا حالانکہ فضاء میں جل کر ہلاک ہونے والے ضیاء صاحب خواجہ آصف کے والد خواجہ محمد صفدر کو اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کرانا چاہتے تھے لیکن فوج کی سربراہی رکھنے کے باوجود وہ ناکام رہے اور اسی اسمبلی نے انہیں مارشل لاء ہٹانے کی ڈیڈ لاین دی جو اُس وقت کی فوجی مقتدرہ کیلئے بادِ صَرْصَرْ ثابت ہوئی اور وقت گزرنے کیلئے یہ طوفان محمد خان جونیجو کی حکومت کو لے اُڑا اور ائیرپورٹ پر اُن کا نوازشریف نے ساتھ چھوڑ دیا۔

    8 فروری کو عام انتخابات، لاہور پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی -  Pakistan - Dawnnews

    پاکستان کے سیاسی حالات میں کشیدگی تو کسی کے مفاد میں نہیں ہے مگر کیا کیا جائےکشیدگی تو حقیقت ہے، ظلم وجبر سے کسی کو صفحہ ہستی سے مٹانے سے توحالات کشیدہ ہوتے ہیں اور جب سیاسی لیڈر عمران خان جیسا کھلاڑی ہو،پاکستان میں ایسے سیاسی حالات بھی پیدا ہوسکتے ہیں کہ موجودہ قومی اسمبلی فوجی مقتدرہ کی سیاسی مداخلتوں پر قدغن لگادے، اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی قیادت کے سیاسی کردار ختم نہیں ہوا تو انہیں زبردستی فوجی چھانیوں میں بھیجیں گے، محمود خان نے بہت بڑی بات کی ہے، جس کا خمیازہ دوسرے دن گھر پر چھاپے کی صورت میں انھوں نے دیکھ بھی لیا مگریہ معمولی بات نہیں موجودہ اسمبلی کے تیور اور سیاسی حالات بتا رہے ہیں کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے شاید یہ پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہو، ہماری دعا ہونی چاہیئے کہ پاکستان کی سلامتی اور جغرافیائی سالمیت قائم رہے، اس وقت سیاسی قیادت نے درست فیصلے کرلئے اور ملکی اور بیرونی بیساکھیوں کو توڑ دیا تو ملک معاشی اور سیاسی ترقی  کے راستے پر لگ جائے گا۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستانی معیشت کی افزائش سیاسی بحران کے دوران ممکن نہیں ہے
    Next Article پاکستان کی فوج کا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں تھا، جنرل منیر کا کور کمانڈرز سے خطاب
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    3 تبصرے

    1. فخر علوی on مارچ 6, 2024 7:38 صبح

      یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ عمران خان اور وہ دس ہزار پی ٹی آئی کے کارکن سیاسی قیدی ہیں لیکن حیرت تو امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں پر ہوتی ہے، جو شمالی کوریا اور روس وچین کیلئے انسانی ھقوق کی خلاف ورزی کی بات کرتے ہیں مگر پاکستان میں گزشتہ دو سالوں سے مارشل لاء پلس کے دوران سیاسی کارکنوں پر ڈھائی جانے والے مظالم اورمیڈیا پابندیوں پر خاموش ہیں۔

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    2. Rizwan syed on مارچ 6, 2024 8:10 صبح

      Pakistam mai political prisnors ko release kya jaey

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    3. Pingback: Boycott of military products in Pakistan.

    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 24, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    تحریر: محمد رضا سید اسرائیلی وزیرِ خزانہ بیزلیل سموترچ نے جمعرات کو زومیت انسٹٹیوٹ اور…

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1173627
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.