Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»آصف زرداری جس فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر تُلے تھے اُسی فوج نے سلامی دی
    کالم و بلاگز

    آصف زرداری جس فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے پر تُلے تھے اُسی فوج نے سلامی دی

    shoaib87مارچ 11, 2024Updated:مارچ 11, 20241 تبصرہ4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    ایسے ویسے کیسے کیسے ہو گئے!، یہ جون 2015ء کی بات ہے، جنرل راحیل شریف پاکستان آرمی کے چیف تھے اور سپریم  کورٹ نے کراچی کی بدامنی کے حوالے سے سوموٹو نوٹس لیا ہوا تھا، کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے فوج کو اعلیٰ عدلیہ کی بھرپور حمایت تھی، پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کی کراچی اور حیدرآباد سے جڑیں کاٹنے کیلئے فوج اور عدلیہ کے ابتدائی فیصلوں کو خوش آمدید کہا اور رینجرز کو پولیس کے اختیارات دلوانے کیلئے قانون سازی کردی، بادی النظر میں رینجرز فوج کے ایک شعبے کے طور پر فنکشن کرتی ہے مگر اسکا مینڈیٹ فوج سے مختلف ہوتا ہے، رینجرز کو پولیس کے اختیارات ملتے ہی ایم کیوایم کی دھوتی کھول دی گئی اور کچھ ایسا نہیں ہوا جس کا اندیشہ ساکنان شہر غریباں کو تھا ایم کیو ایم ریت کی دیوار ثابت ہوئی تو رینجرز نے پیپلزپارٹی کی طرف رخ کیا سندھ بلڈنگ اتھارٹی پر چھاپہ مارا گیا پیپلز پارٹی نیٹ ورک کے لوگ گرفتار ہونے لگے کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، گھروں سے بڑی بڑی رقوم برآمد ہونا شروع ہوگئیں، زمینوں اور فلاحی اداروں پر قبضہ چھڑوایا جانے لگا تو 15 جون 2015 کو پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے بڑی تیز آواز میں چیختےہوئے کہا ہمیں تنگ کیا گیا تو آپ کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے، سب کا کچھا چٹھا کھول دوں گا اور ایسی فہرست جاری کریں گے کہ پاکستان بننے سے اب تک کے جرنیلوں کی کردار کشی شروع ہوجائے گی اور پورا ملک ہل جائے گا، آرمی چیف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ہم کھڑے ہوئے تو کراچی سے خیبر تک سب کچھ بند ہوجائے گا جو کسی کے کہنے پر نہیں کھلے گا۔

    نومنتخب صدر آصف علی زرداری نےعہدےکاحلف اُٹھالیا

    دنیا بھر کی افواج منظم ادارہ ہوتی ہیں مگر پاکستان کی فوج طاقت کے سرچشمہ ہے، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو غلط فہمی ہوگئی تھی کہ طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھ لیا تھا، زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات تو کردی مگر معافی تلافی کرنے کے بعد انہیں دبئی جلاوطن ہونا پڑا جبکہ اُس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نےبھی اُن سے منہ موڑ لیا اور کھانے پر بلاکر دعوت منسوخ کردی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کو آصف زرداری کے پیچھے لگادیا جو فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو گنوانے لگے، وقت گزرا جنرل راحیل شریف ڈالروں میں تخواہ وصول کرنے سعودی عرب پہنچ گئے اور اُن کی جگہ جنرل باجوہ نے سنبھال لی، باجوہ  فوجی جنرل سے زیادہ سیاسی مدبر تھے جنھوں نے نوازشریف کے خلاف تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کو الگ الگ استعمال کیا، نوازشریف اُن کی کوششوں سے سیاست سے باہر نکال دیئے گئے، جنرل باجوہ کی فہم کا سابق وزیراعظم عمران خان ادراک نہ کرسکے عمران خان کرپشن ختم کرکے ملک کو آگے لے جانا چاہتے تھے جبکہ جنرل باجوہ کی نظر میں کرپشن ملک کی ترقی میں رکاوٹ نہیں تھی اور جنرل باجوہ ریٹائرمنٹ تک یہ واضح نہیں کرسکے کہ پاکستان کی ترقی کا راز کیا ہے بلکہ انھوں نے زرداری اور نوازشریف سے ہاتھ ملالیا اور باجوہ نے وہ کیا جس نے پاکستان اور پاکستان کی عوام کو گہری کھائی میں گرا دیا۔

    صدارت کا منصب سنبھالنے پر آصف زرداری کو گارڈ آف آنر پیش

    زمانے نے رنگ بدلہ اور مارچ 2024ء میں آصف زرداری صدر بن کر مسلح افواج کے کمانڈر انچیف بن گئے جس کی وہ 2015ء میں اینٹ سے اینٹ بجا رہے تھے، تبدیلی صرف صدر آصف زرداری کا خاصہ نہیں بلکہ ہماری بری فوج کی قیادت کی متحرک سیاسی سوچ کا بھی نتیجہ ہے، جو پہلے انہیں کرپشن کا بادشاہ کہتی تھی اور بحیثیت صدر انہیں سلوٹ مارے گی، پاکستان کی عوام تو، جی میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں پہلے چائے کے ہوٹلوں کی بیٹھکوں کے دوران اپنی بھڑاس نکالتیں تھے اب سوشل میڈیا پر یہ کام کرتے ہے، اسی لئے حافظ صاحب سوشل میڈیا کو شیطانی ہتھیار کہتے ہیں لیکن یہ بات ماننے کی ہے کہ ہماری بری فوج کی قیادت کو ملک اور ریاست کا درد کسی بھی شہری سے ناجانے کتنا گنا زیادہ ہوتا ہے، اسی لئے وہ سلوٹ مارنے والے کو نہیں دیکھتیں بلکہ اس کے پاس موجود عہدے کو سلام کرتی ہیں، 2008ء میں پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، مسلم لیگ(ن)،جمعیت علمائے اسلام(ف) اےاین پی سمیت بلوچستان کی متعدد قوم پرست جماعتوں نے آئین کو جو نیا حلیہ دیا ہےاُس کے مطابق پاکستان کے صدر مملکت پاکستان کے پاس سزا یافتہ مجرمان کو معاف کرنے یا سزاؤں کو کم اور منسوخ کرنے کا اختیار ہے، اس کے علاوہ انھیں قانونی استشنیٰ حاصل ہوتا ہے، اُن پر قائم مقدمات کو عدالتیں نہیں چلاسکتیں، اس کا فائدہ تو آصف زرداری اپنی پہلی مدتِ صدارت میں اُٹھا چکے ہیں اب بھی کتنے ہی کیسز ٹائم بار ہونے کی وجہ سے ختم ہوجائیں گے اور معاف کرنے کا اختیار صدر کے زرداری صاحب کے پاس ہونا بھی خطرناک ہے باقی تو سب خیر ہے!۔

    front زرداری اور فوج
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کی یکجہتی کیلئے سب سے اہم بات عمران خان کی رہائی ہے، عارف علوی
    Next Article پاکستان میں اظہار رائے کی محدودیت تحریک انصاف قومی اسمبلی میں احتجاج ریکارڈ کرائے گی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    1 تبصرہ

    1. Rizwan syed on مارچ 12, 2024 3:11 شام

      یہ دس نمبری پاکستان کا صدر بن گیا اب پاکستان کا اللہ حافظ ہے، اسکو بنانے والے بھی یاد کریں گے کس ڈاکو کو صدر بنایا تھا

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192136
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.