پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے دراندازی کی ابتدائی کوشش ناکام بنانے کے بعد عسکریت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، جس کے بعد متعدد خودکش حملے ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں چھ عسکریت پسند مارے گئے، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو افسران اور پانچ جوان شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش ناکام بنائی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سے ٹکرا دی، اس کے بعد متعدد خودکش بم حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا اور دہشت گرد حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے،پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں فوجی دستوں نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر لیا، پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کا قلع قمع کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشت گرد کا قلع قمع کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔