Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 6, 2026
    رجحان ساز
    • افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»سپریم کورٹ نے 9 مئی کی تفتیش مسترد کردی سیاسی کھیل میدان میں لڑیں
    پاکستان

    سپریم کورٹ نے 9 مئی کی تفتیش مسترد کردی سیاسی کھیل میدان میں لڑیں

    مئی 9 کے واقعات کی بڑے پیمانے پر تحقیقات اس لئے ضروری ہے کہ سیاست میں سازشوں کی آمیزِش کرنے والے بے نقاب ہوں اور پاکستان کا جمہوری سفر استوار رہے
    shoaib87مارچ 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    پاکستان کی سپریم کورٹ نے 9 مئی واقعے کی سماعت کے دوران پولیس اور پراسیکیوشن کی نام نہاد تفشیش پر سخت سرزنش کرتے ہوئے واقعے میں غلط طور پر ملوث کئے گئے 5 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعہ میں ملوث ملزمان کی ضمانت سے متعلق سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بنچ میں شامل تھے، جسٹس جمال مندوخیل نے سوال پوچھا کہ کیا ریلی نکالنا یا سیاسی جماعت کا کارکن ہونا جرم ہے؟ طلبہ یونین اور سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگانے سے ہی آج یہ بربادی ہوئی ہے، انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم(عمران خان) کو غدار مان لیں؟خدا کا خوف کریں یہ کس طرف جا رہے ہیں، آئی ایس آئی کے کیمپ آفس پر ہنگامے کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات لگانے پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے پولیس حکام کی ایک بار پھر سرزش کی اور بتایا کہ دہشت گردی وہ ہے جو اے پی ایس میں ہوئی، پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ‏اسپیشل برانچ لاہور کا ایک ہیڈ کانسٹیبل بھی گواہ ہے، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ واقعہ راولپنڈی کا ہے اور گواہ لاہور کا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کو پھر علم ہی نہیں کہ دہشت گردی ہوتی کیا ہے؟ جب اعلیٰ عدلیہ نے سماعت کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے بارے میں پوچھا تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ مظاہرین نے کیمرے توڑ دیئے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ‏سی سی ٹی کیمروں کی ریکارڈنگ محفوظ ہوتی ہے، عدالت نے ریماکس دیئے کہ آپ سیاسی لڑائی سیاسی میدان میں لڑیں عدالتوں کو اکھاڑا نہ بنائیں، اعلیٰ عدلیہ کے ان اہم ترین ریماکس نے 9 مئی کے افسوسناک واقعات اور منصوبہ بندی کی قلعی کھول دی ہے۔

    9 مئی کے واقعات قابل شرم، ملوث افراد خواہ پی ٹی آئی سے ہوں، کو سزا ملنی چاہیے' | Urdu News – اردو نیوز

    پاکستان میں 9 مئی کو بعض عناصر کی جانب سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف زبردست آپریشن کا آغاز ہوا، بدھ 20 مارچ کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد سے الیکشن نتائج کی تبدیلی تک پاکستان تحریک انصاف کیساتھ روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کو سیاسی کھیل کا حصّہ قرار دیا ہے، اور سارا بھانڈا تو پولیس کی تفتیش کے نقائص نے پھوڑ دیئے جب حقیقت کچھ اور بیانیہ کچھ ہو تو اسطرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس کے مطابق 10 ہزار سے زائد مردوں اور عورتوں کو پنجاب اور دوسرے صوبوں میں سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، جن میں 80 سالی سے زائد کے قیدی بھی تھے جنھیں ابتک صرف اس لئے قید رکھا گیا ہے کہ انھوں نے نوازشریف کے مقابلے میں الیکشن کیوں لڑا اگر یہ وجہ نہیں تو تحریک انصاف پنجاب کی خاتون صدر کو رہا کردینا چاہیئے تھا ابھی بھی کچھ حلقوں کی طرف سے فوجی عدالتوں کی حمایت کی جارہی ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر مقدمات چلائے جائیں اور محدود انصاف کے ذریعے انہیں سزائیں دلوائی جائیں، میرے خیال میں سیاسی لڑائی سیاسی میدان میں لڑنے کے  سپریم کورٹ آف پاکستان کے ریمارکس نے اسی طرف توجہ مبذول کرائی ہے، پاکستان مسلم لیگ(ن) ہمیشہ کاندھوں کا استعمال کرتی ہے اور بار بار فوج کو ن لیگ کی طرف سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس جماعت کے قائد نوازشریف ایک سے زائد مرتبہ قومی راز کھول کر ریاست کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

    9 مئی واقعات، ملک بھر میں شرپسندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ساڑھے تین ہزار سے زائد گرفتار

    پاکستان تحریک انصاف پہلے دن سے مطالبہ کررہی ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف اور اوپن تحقیقات کرائی جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی پانی ہوجائے، اس حقیقت میں بڑا وزن ہے کہ تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے 9 مئی کے واقعات میں ناجائز طور پر ملوث کیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو الیکشن لڑنے نہیں دیا گیا یہ تو عمران خان کی دیومالائی شخصیت کا سحر تھا کہ 8 فروری کے انتخابات میں قوم نے اُن لوگوں کو منتخب کیا جو آزاد حیثیت سے عمران خان کے نام پر انتخابی میدان میں وادر ہوئے تھے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں عمران خان کی سحر انگیز شخصیت نے ایسی ایسی سیاسی روایات قائم کی ہیں، جن پر ابھی تک مغربی ملکوں کی اجارہ داری تھی مثلاً آزاد حیثیت میں منتخب ارکان پیپلز پارٹی کے پیوپاریوں کے ہاتھوں فروخت نہیں ہوئے بلکہ وہ استقامت کیساتھ ابھی تک عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، یہ منظر پاکستان کی سیاسی اخلاقیات میں ایک زبردست اضافہ ہے، 9 مئی کے واقعات کی بڑے پیمانے پر تحقیقات کی اس لئے بھی ضرورت ہے کہ واقعات تو ہوئے تھے، کورکمانڈر ہاؤس چلایا گیا تھا، فوجی جوانوں کو تضْحِیک کا نشانہ بنایا گیا تھا تو وہ کون لوگ تھے اِن کے بارے میں قوم کو اگاہ کیا جانا ضروری ہے تاکہ سیاست میں سازشوں کی آمیزِش کرنے والے بے نقاب ہوں اور پاکستان کا جمہوری سفر استوار رہے، یاد رہے علم ہر موقع پر انسان کو اصلاح کا موقع فراہم کرتا ہے۔

    سپریم کورٹ 9 مئی
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگلوبل وارمنگ کیلئے ناکافی اقدامات 2024 گرم ترین سال ثابت ہوسکتا، اقوام متحدہ
    Next Article گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ فورسز کی کارروائی 8 دہشت گرد ہلاک
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 22, 2026

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے خفیہ اطلاعات…

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1254574
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,426 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.