Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»غزہ میں جنگ بندی مذموم عزائم پر مبنی امریکی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کرلی
    عالم تمام

    غزہ میں جنگ بندی مذموم عزائم پر مبنی امریکی قرارداد روس اور چین نے ویٹو کرلی

    امریکہ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرانے میں تیزی کی ایک وجہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات میں ناکامی ہے
    shoaib87مارچ 22, 2024Updated:مارچ 22, 20245 تبصرے5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    اسرائیلی جارحیت کی عالمی پر مذمت کے دوران جمعہ کو  امریکہ کی اسرائیل کو فیور کرنے والی قرارداد کو چین اور روس نے ویٹو  کردیا ہے قرارداد میں 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران گرفتارجنگی قیدیوں کی رہائی کو جنگ بندی سے مشروط کیا تھا، اس قرارداد میں امریکہ نے رفح میں اسرائیل کے اعلان کردہ  فوجی آپریشن کو ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا گیا تھا، حماس نے جنگ بندی کیلئے مذاکرات میں تجویز کیا ہےکہ اسرائیلی جنگی قیدیوں کو بتدریج رہا کیا جائے گا،جنگ بندی کے  پہلے مرحلے کے دوران اسرائیلی افواج کو الراشد اور صلاح الدین گلیوں سے پیچھے ہٹنا ہوگا ،  جو جنوب سے شمال کو ملانے والی دو اہم شاہراہیں ہیں تاکہ بے گھر فلسطینیوں کی ان کے گھروں کو واپسی اور غزہ تک امداد کی ترسیل یقینی بنائی جاسکے، حماس سب سے پہلے خواتین کو رہا کرئے گی ،جن کے بدلے اسرائیل  کو مقبوضہ علاقوں کی  جیلوں میں عمر قیدکی سزا پانے والے ایک ہزار  فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا ، حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں تجویز کیا ہے کہ ایک اسرائیلی ریزروسٹ اسیر کی رہائی کے بدلے تل ابیب کو حماس کے منتخب  کردہ  50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا ہوگا، دوسرے مرحلے میں مزید قیدیوں کی رہائی سے مستقل جنگ بندی کا اعلان کیا جائیگا جبکہ تیسرے مرحلے میں اسرائیل کو غزہ پر سے اپنا محاصرہ ختم کرکے غزہ کیی پٹی میں  تعمیر نو شروع کرنا شامل ہوگا، رفح بارڈر پر فلسطینیوں کی خیمہ بستیوں پر حملے کے اسرائیلی حکومت کے اعلان کو لیکر عالمی برادری  کا تل ابیب پر دباؤ بڑھ رہاہےاور عالمی ادارے خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ رفح میں فوجی آپریشن کی وجہ سے انسانی المیے رونما ہوسکتا ہے،  رفح میں فلسطینی پناہ گزین قحط کا سامنا کررہے ہیں، رفح بارڈر پر اُن فلسطینیوں نے پناہ لی ہے جو شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے محفوظ رہنے کیلئے امریکہ اور مغربی طاقتوں سمیت اسرائیل کی اس یقین دہانی پر منتقل ہوئے تھے کہ وہ یہاں بمباری اور اسرائیلی فوجی حملے سے محفوظ رہیں گے، یاد رہے کہ اسرائیلی حکومت کی خواہش تھی کہ 20 لاکھ فلسطینیوں کو رفح سرحد کے اُس پار صحرائے سینا کے مصری علاقے میں ڈھکیل دیا جائے اور غزہ سے فلسطینیوں کو خالی کرانے کے بعد یہاں بھی غیرقانونی بستیاں بسا کر یہودیوں کی آبادکاری کردی جائے، ایک تو مصر نے اسرائیل کی اس مذموم تجویز کو سخت انداز میں مسترد کیا اور دوسرے زمانے کے مارے ہوئے فلسطینی بھی اپنی سرزمین سے جدا ہونے کو تیار نہیں ہوئے، دوسری طرف یورپی یونین نے رفح کے قحط زدہ فلسلطینیوں کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کیلئے اسرائیل سے محفوظ راستہ مانگا ہےاور سخت لہجے میں اسرائیل کو رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے سے منع کیا ہے۔

    اسرائیل کیلئے امریکی اور یورپی حمایت ہی تھی جس نے اسرائیل کو موقع فراہم کیا کہ وہ غزہ کو مٹی کا ڈھیر بنانے کے علاوہ 32 ہزار  فلسطینیوں کو شہید کردے لیکن وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اسرائیل اور اُس کے اتحادیوں کے خلاف عالمی سطح پر نفرت میں اضافہ ہوا، جس نے امریکی اور یورپ کیلئے کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کو من مانی کیلئے مکمل آزاد چھوڑنے کی اپنی سابقہ پالیسی پر نظرثانی کریں، امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کم ازکم 3 مرتبہ اسرائیل کو جنگ بندی پر مجبور کرنے کیلئے پیش کردہ قراردادوں  کو ویٹو کیا ہے، سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی امریکی قرارداد پر ووٹنگ سے قبل امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن تل ابیب میں موجود ہیں جو اسرائیلی قیادت کو جنگ بندی  کے دوررس فوائد گنوانے پہنچیں ہیں، بلنکن واضح طور پر اسرائیلی قیادت کو  رفح پر اسرائیلی حملے کی صورت میں اسرائیل کو پہنچنے والے سیاسی نقصان سے آگاہ کرینگے۔

    غزہ کے  الشفاء ہسپتال پراسرائیلی  حملوں کا سلسلہ گزشتہ چار دنوں سے جاری ہے، اس علاقے میں حماس کے ارکان کو مارے جانے کے اسرائیلی دعوے کی غیرجانبدار ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے، مغربی ذرائع ابلاغ اسرائیلی دعوؤں کے برخلاف عام فلسطینیوں کی شہادتوں جن میں زیادہ تعداد مریضوں کی ہے کی خبریں نشر کررہے ہیں اے ایف پی نے یونس نامی 60 سالہ فلسطینی مریض کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہسپتال سے نوجوان طبی عملے کی گرفتاریاں کی ہیں، یونس نے یہ بھی بتایا کہ اُسے بھی اسرائیلی فوجی برہنہ کرکے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر تفتیشی مرکز لے گئے تھے کئی گھنٹوں کی تفتیش کے بعد انہیں رہا کردیا گیا اور اب وہ رفح کی طرف جارہے ہیں، سلامتی کونسل میں پیش کردہ امریکی قرارداد کے مسودے میں شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی فراہمی کی یقینی بنانے کے لئے فوری اور پائیدار جنگ بندی کے مطالبے کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے  کے دوران حماس کی طرف سے گرفتار کئے گئے اسرائیلیوں کی رہائی سے مشروط کیا ہے، یہ وہ نکتہ ہے جس کو حماس تسلیم نہیں کرسکتی، امریکہ کی جانب سے سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد میں اسرائیل کو اسکے جنگی جرائم پر ملامت نہیں کیا گیا ہےاور نہ ہی خطے میں تشدد کی وجوہات ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، امریکہ کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرانے میں تیزی کی ایک وجہ جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ مذاکرات میں اسرائیل پر پڑنے والا دباؤ ہے، حماس کی جنگ بندی کی شرائط قانونی اور سیاسی تقاضوں پر پورا اترتی ہیں لہذا جنگ بندی مذاکرات کے شراکتدار حماس کی شرائط کو سپورٹ کررہے تھے جو اسرائیل کیلئے مشکلات میں اضافہ کرتیں، اسرائیل کو غزہ جنگ چھیڑ کر ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے، امریکہ اور یورپی یونین اس صورتحال سے نکالنے کیلئے اسرائیل کو رسکیو کرنا چاہتی ہیں ورنہ جنگ بندی کی  ضرورت تو رمضان المبارک سے قبل زیادہ تھی، جس وقت واشنگٹن   مذاکرات کی میز پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا تھا۔

    اسرائیل
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل کا الشفا ہسپتال پر آپریشن جاری خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی متعدد شہید
    Next Article روس پر حملہ آور داعش کیا سی آئی اے کے پے رول پر دہشت گردی میں ملوث ہے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    5 تبصرے

    1. HENA ZAFER on مارچ 22, 2024 12:56 شام

      اللہ تعالیٰ فلسطینیوں پر رحم کرئے لیکن امریکہ سے خیر کی اُمید نہیں ہے

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    2. HENA ZAFER on مارچ 22, 2024 12:58 شام

      جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں ہے غزہ میں تباہی کو درست کرنے اور مکانات تعمیر کرنے کیلئے وسائل کہاں سے آئیں گے

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    3. حشام زبیر on مارچ 22, 2024 12:59 شام

      ظلم کی انتہا کی ہوئی ہے اسرائیل نے اور مٖربی حکومتیں اسرائیل کے جھوٹ جو مان کر اسکی حمایت کررہیں ہیں

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    4. حیدر جاوید on مارچ 22, 2024 1:04 شام

      Israel has suffered a lot of economic damage, so the ceasefire is its compulsion

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    5. Hussian Zaidi on مارچ 22, 2024 1:09 شام

      امریکہ سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرائے گا تو روس اور چین وہاں کیا کررہے ہیں وہ فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دیتے ہیں مگر عملی طر پر کچھ نہیں کرتے یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 27, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اپریل 2022 میں ختم ہوئی تھی، اس حکومت کے…

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175308
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.