Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 27, 2025
    رجحان ساز
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»اللہ کے سپاہیوں کی تلاش میں سرگرداں اسرائیل رفح پر حملے کیلئے تیاری کرچکا ہے
    عالم تمام

    اللہ کے سپاہیوں کی تلاش میں سرگرداں اسرائیل رفح پر حملے کیلئے تیاری کرچکا ہے

    shoaib87مارچ 25, 2024Updated:مارچ 25, 20242 تبصرے6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    غزہ کے جنوبی شہر رفح میں زمینی فوجی کارروائی کیلئےاسرائیلی حکومت کا  اصرار  ایسی صورتحال میں بھی جاری ہے جب عالمی سطح  پر اس مذموم فوجی منصوبے کی کھل کر  مخالفت ہورہی ہے اورخطرے کی گھنٹی بجا ئی جارہی ہے، رفح میں پناہ لینے والےکم و بیش 14  لاکھ  عام  فلسطینیوں  خیمہ بستیاں بسا کر زندگی گزار رہے ہیں، خوف اور وحشت  کے علاوہ  پناہ گزین قحط کا سامنا  بھی کررہے ہیں، اسرائیلی  وزیر اعظم  نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف مکمل فتح  کا ہدف رفح میں فوجی آپریشن کے بغیر حاصل نہیں کرسکتا،  اسرائیل کی مقتدرہ سمجھتی ہے کہ غزہ کی پٹی میں اُس کی بمباری جو  32 ہزار سے زائد عام فلسطینیوں کو شہادت کا باعث تو  بنی لیکن حماس  کو ختم نہیں کرسکی جو اکتوبر 7 کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملے کا ہدف تھا۔

    اسرائیل نے رفح پر حملہ کیا تو کیمپ ڈیوڈ معاہدہ معطل ہو جائے گا، مصر کی دھمکی

     صحرائے سینا سے ملے ہوئے علاقے رفح  بارڈر پر حماس ارکان کو تلاش کرنے اور انہیں قید یا ہلاک کرنے  کی اپنی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اسرائیل فوجی آپریشن کی تیاری  کرچکا ہے، اکتوبر 7 کے بعد اسرائیلی کی غزہ پر چڑھائی  اور وحشیانہ بمباری کے دوران تل ابیب اور اس کے اتحادی ملکوں امریکہ برطانیہ اور فرانس نے  رفح  کو محفوظ علاقہ قرار دیکر  ہزاروں کیمپوں میں لاکھوں فلسطینی  پناہ گزینوں کو بسایا تھا،مصر ی سرحدی علاقےپر واقع غزہ کا سب سے جنوبی قصبہ رفح جو غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کیلئےآخری پناہ گاہ ہے ، سوموار کو اسرائیلی فوج نے رفح پر بمباری شروع کردی ہے، فلسطینی طبی عملے کے مطابق اس فضائی حملے میں سات افراد شہید ہو ئے اور متعدد زخمی  ہیں، اسرائیل کے دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ رفح میں  اسرائیلی فضائیہ  نے ٹارگیٹڈ  حملے شروع کردیئے ہیں، جو رفح میں فوجی آپریشن کی شروعات ہے۔

    سفر مقامات نظامی و امنیتی اسرائیل به مصر؛ برنامه حمله به رفح قطعی شد؟

    اسرائیلی مقتدرہ بشمول  وزیر اعظم نیتن یاہو کو غزہ میں جنگ اور رفح پر ممکنہ حملے کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک سخت تنقید کا سامنا ہے، اسرائیلی  انٹیلی جنس سمجھتی ہے کہ  حماس  غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی کراسنگ  رفح  میں موجود زیرزمین سرنگوں کو اسلحہ اسمگلنگ کے لئے استعمال کر رہی ہےحالانکہ قاہرہ بارہا اس کی تردید کرچکاہے، اسرائیلی انٹیلی جنس کا یہ بھی کہنا ہے کہ رفح میں سرنگوں کے نیچے حماس کے 4 یونٹ چھپے ہوئے ہیں،  یہ وہ بنیاد ہے جس نے اسرائیلی مقتدرہ کو  رفح پر خطرناک ترین فوجی آپریشن پر آمادہ کیا ہے،سنہ 2002ء سے قبل امریکی سی آئی اے  اور برطانوی ایم آئی سکس نے بھی اسی طرح کی انٹیلی جنس رپورٹس اپنی اپنی حکومتوں کو فراہم کی تھیں کہ عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار موجود ہیں  مگر عراق پر جارحیت اور اس کے نتیجے میں  ایک لاکھ سے زائد افراد کے قتل کے باوجود امریکہ اور برطانیہ کو عراق سے ایسا کوئی ہتھیار نہیں ملا، ایسی انٹیلی جنس رپورٹس پر اعتماد  کرکے لاکھوں انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنا  احمقانہ فعل ہوتا ہے۔

    فوجی کارروائی سے قبل انسانی پلان: ہیرس، گینٹز کا رفح کی صورت حال پر تبادلہ خیال

    اسی دوران یروشلم کی عبرانی یونیورسٹی کے ایک فوجی مورخ ڈینی اورباچ نے کہا کہ اگر اسرائیل حماس جیسی تحریکوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے تو رفح کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے لیکن اسرائیل  میں تمام لوگوں ایسا نہیں سوچ رہے، امریکہ نے بھی اسرائیلی مقتدرہ  کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اندرون ملک رفح آپریشن کے خلاف  اٹھنے والی آواز کو سننےکی کوشش کرئے، اسرائیلی اپوزیشن نے خو اپنے وزیر اعظم نیتن یاہو کو جھوٹا قرار دیاہے، اسرائیلی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے، اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائرلپید نے وزیراعظم نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے جھوٹی اور خوفناک حکومت قرار دیا، لپید نے مزید کہا کہ چھ ماہ کی تکلیف دہ جنگ کے بعد اسرائیل کو فوجیوں کی کمی کا سامناہے، اُنھوں نے سوال کیا کہ  نیتن یاہو کرائے کی فوج سے ملک کی سلامتی کو یقینی بنائیں گے کیونکہ وہ دائیں بازو کے اپنے اتحادیوں کی ناراضگی پر مذہبی تعلیم حاصل کرنے والے یہودیوں کو لازمی فوجی سروس کے اِسْتِثْنا ختم  نہیں کررہے ہیں  جبکہ اس جنگ نے اسرائیل کو معاشی بحران کے دلدل میں ڈھکیل دیا ہے جس  کی بحالی کیلئے  دہائیوں  محنت کرنا پڑے گی۔

    غزہ میں فائر بندی سے قبل رفح پر اسرائیلی حملے، 100 اموات | Independent Urdu

    حماس کی قید میں موجود افراد کی رہائی میں ناکامی پر اسرائیل کے اندر  اُٹھنے والی آواز قوی ہوتی جارہی ہے، اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر سے یہودی آبادی میں اپنی حکومت کیلئے غصّہ بڑھ رہا ہے، دوسری طرف فلسطینی تحریک حماس کے مسلح ونگ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ایک 34 سالہ اسرائیلی اسیر دوا اور خوراک کی کمی کے باعث موت کا شکار ہوگیاہے،  اسرائیل نےسوموار کو  اقوام متحدہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ اب یو این آر اے کے زیر انتظام کسی امدادی قافلے کو رفح میں داخل نہیں ہونے دے گی، جہاں 70 فیصد لوگوں کو خوراک کی شدید ترین کمی کا سامنا ہے، اس صورتحال میں اسرائیلی قیدیوں   کے مستقبل کو بھی خطرہ لا حق ہوسکتا ہے، جنگ بندی تک کتنے اسرائیلی شہری حماس کی قید میں ادویات اور خوارک کی کمی سے ہلاک ہونگے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    رفح کراسنگ: غزہ کے باشندوں کے لیے 'فرار کا واحد راستہ' مگر مصر اس سرحدی گزرگاہ کو کیوں نہیں کھول رہا؟ - BBC News اردو

    اُدھرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ رفح میں اسرائیلی آپریشن پر   واضح موقف رکھتا  ہے کہ رفح میں  فوجی کارروائی اسرائیل کی ایک بڑی غلطی ہوگی، میں نے نقشوں کا مطالعہ کیا ہے، اسرائیلی فوج کیلئے رفح میں داخلے کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ہم رفح میں تقریباً ڈیڑھ ملین لوگ موجود ہیں کیونکہ انہیں وہاں جانے کیلئے کہا گیا تھا، ہیریس نے کہا کہ  ہم بالکل واضح ہیں کہ کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کے ساتھ رفح میں داخل ہونا ایک غلطی ہوگی، جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر اسرائیل امریکی مذمت کے باوجود رفح میں فوجی آپریشن کیلئے اصرار کرتا ہے تو اس کے برآمد ہونے والے نتائج کیا ہونگے، ہیرس نے کہا کہ وہ کسی بھی چیز کو مسترد نہیں کر رہی ہیں۔

    رفح کراسنگ کھل گئی،صرف 20 امدادی ٹرکوں کو جانے کی اجازت - Daily Jasarat News

    مشرق وسطیٰ کی سیاست پر نظر رکھنے والے  ماہرین اس بات پر پریشان ہیں کہ امریکہ رفح میں ممکنہ اسرائیلی فوجی کارروائی  پر بار بار انسانی المیہ رونما ہونے کے بارے میں عالمی برادری کی کیوں ذہن سازی کررہا ہے؟، کیا امریکہ کے پاس رفح پر اسرائیل کے حملے کا پلان موجود ہے  اور کیا اسی مقصد کے تحت امریکہ نے  پہلے سے شور مچا نا شروع کردیا ہے اور اس مذموم اسرائیلی آپریش کی بظاہر مخالفت کرکے اسرائیلی جرائم سے اپنے آپ کو بری الزمہ کرنے کی کوشش  کررہا ہے؟ یہ یاد رکھنے والی سچائی ہے کہ امریکہ اگر اکتوبر 7 کے بعد اسرائیل کی پشت پناہی نہ کرتا تو غزہ میں 32 ہزار فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی نہ ہوتے، امریکہ  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے دوران اُسے انٹیلی جنس معلومات اور اسلحہ فراہم کرنے  کے ساتھ ساتھ فوجی اور معاشی امداد فراہم کرنے کے علاوہ بحیرہ احمر میں اسرائیل کیلئے براہ راست  جنگ لڑنے میں مصروف ہے، اگر امریکہ رفح پر اسرائیل کے فوجی آپریشن کی  مخالفت میں مخلص ہے تو تل ابیب کو ہر قسم کی امداد بن کردے پھر دیکھتے ہیں کہ اسرائیل  کتنی دیر تک اپنی سلامتی کو یقینی بناسکتا ہے۔

    رفح پر حملہ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل نے غزہ میں مزید دو ہسپتالوں محاصرہ کرلیا طبی ٹیموں کو گھیر لیا گیا
    Next Article سلامتی کونسل کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    2 تبصرے

    1. Mumtaz Hussain on مارچ 26, 2024 8:44 صبح

      حماس کے مجاہدین کو اسرائیلی فوج نہیں ڈھونڈ سکے گی کیونکہ اس کے عسکری ارکان زیادہ تر سعودی عرب پہنچادیئے گئے ہیں اور وہ محفوظ مقامات پر ہیں، اسرائیل جو ہزاروں حماسیوں کو قتل کرنے اور گرفتار کرنے کی بات کررہا ہے وہ سب جھوٹ ہے، اگر اسرائیل سچا ہے تو اُن کی تصاویر شائع کرئے۔

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    2. Daniyal Khan Yousufzai on مارچ 26, 2024 8:59 صبح

      اللہ تعالیٰ حماس کے مجاہدین کی حفاظت فرمائے ، اسرائیل کے خلاف یہ مزاحمت نہ ہوتی تو آج فلسطینی اپنی سرزمین سے نکال باہر کردیئے ہوتے۔

      جواب دینے کے لیے لاگ ان کریں
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025
    پاکستان
    کالم و بلاگز اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کی معیشت پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث ملک کا…

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175138
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.