پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا، اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، اسلام آباد کے چھ ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی، اس خط میں ججز نے آئی ایس ائی کی عدالتی اُمور میں مداخلت پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رائے طلب کی ہے، ججز کے ساتھ سلوک اور نظام انصاف کو آلودہ کئے جانے پر سابق وزیراعظم نے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ انصاف کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے آئی ایس آئی اور موجودہ رجیم اس حد تک بھی چلے جائے گی یقین نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جس جس پر ظلم ہوا ہے وہ اپنا وی لاگ بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کریں، جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا نام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں، انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سابق وزیراعظم چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ رہے ہیں، جس میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ عدلیہ کیلئے کھڑے رہیں گے، اس موقع پر پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ خٰبر پختونخواہ کی پارٹی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے، انہوں نے بتایا کہ چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا، پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملا بہت خوشی ہوئی، چھ اپریل کو نماز تروایح کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ منعقد ہوگا، ہماری تحریک کا مقصد قیدی نمبر 804 کی رہائی ہے، آزاد عدلیہ کی تحریک کیلئے بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کردی ہے، عوام کو کہتے ہیں وہ گھروں سے نکلیں اور عدل اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔
1 تبصرہ
ہم تو پی ٹی آئی کے حامی ہیں اس مرتبہ لائن میں لگ کر ووٹ ڈالے مگر فوج نے دھاندلی کرکے ہمارے اُمیدوار کو ہرا دیا اور ایم کیوایم کے امیدوار کو کامیاب کردیا جبکہ ایم کیوایم کو چند سو ووٹ پڑے تھے