Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»یوم القدس عالمی استکبار کی اسرائیل نوازی کا پردہ چاک کرنے کا موقع ہے
    کالم و بلاگز

    یوم القدس عالمی استکبار کی اسرائیل نوازی کا پردہ چاک کرنے کا موقع ہے

    shoaib87اپریل 4, 2024Updated:اپریل 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    ستمبر 1982ء میں لبنان کے علاقہ صابرہ اور شاتیلا کے فلسطینی  پناہ گزیں کیمپوں  پر اسرائیلی  سرپرستی میں فلسطینیوں کا جس بہیمانہ انداز میں قتل عام ہوا اُس نے دنیائے اسلام کو ہلا کر رکھ دیا، اسرائیل نے  16 سے 19 ستمبر تک  وحشت اور بربریت کی جو تاریخ رقم کی اس کے نتیجے میں چار ہزار فلسطینی  شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی تعداد زیادہ تھی، اس سانحہ کے بعد رمضان المبارک  کے آخری جمعہ کو  امام خمینی ؒکے حکم پر 1979ء سےمنایا جانے والا یوم القدس عالمی حیثیت اختیار کرگیا، یوم القدس  کے جلوس اور مظاہرے مقبوضہ علاقوں  سمیت یورپ اور امریکہ میں مسلم   اتحاد کا عظیم مظہر بن چکے ہیں، یورپ اور امریکہ میں فلسطین کے حامی گروپس بھی اس موقع پر ریلیاں اور مظاہرے کررہے ہیں  اور رواں سال کا یوم القدس حقیقی معنوں میں عالمی سطح پر اسرائیل  اور اس کے سرپرستوں  کے خلاف  انسانی حقوق کی پروا کرنے والوں کو موثر پلیٹ فارم مہیا کرئے گا۔

     امام خمینیؒ نے یوم القدس کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پہلے پیغام میں کہا تھا میری دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ ماہ رمضان کے آخری جمعے کو یوم القدس قرار دیں اور اس دن فلسطین کے مسلمان عوام کے قانونی حقوق کی حمایت میں اپنے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں،  میں عرصہ دراز سے تمام مسلمانوں کو غاصب اسرائیل کے خطرے سے آگاہ کر رہا ہوں، جس نے ان دنوں ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں پر اپنے مظالم میں اضافہ کر دیا ہے اور خاص طور پر جنوبی لبنان میں فلسطینی مجاہدین کے خاتمے کے لئے ان کے کیمپوں پر مسلسل بمباری کر رہا ہے، میں مسلمانوں اور مسلم حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس غاصب اور اس کے حامیوں کے ہاتھ کاٹنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ متحد ہو جائیں اور تمام مسلمانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کے دن جو ایام قدر میں سے بھی ہے اور فلسطینی عوام کی تقدیر کو واضح کرنے کا دن بھی ہو سکتا ہے، اس کو یوم القدس قرار دیں  اللہ تعالٰی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کو کافروں پر فتح عنایت کرے۔

    اس سال یوم القدس ایک ایسی حالت  میں منایا جائیگا جب غزہ میں اسرائیلی فوج مظلوم فلسطینیوں  کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ یورپ سمیت امریکہ اورکینیڈا تل ابیب  کی پشت پر کھڑے نظر آتے ہیں، یہ ممالک ہتھیار فراہم کرنے کیساتھ ساتھ  اسرائیل کی سیاسی مدد بھی کررہے ہیں جبکہ مسلمانوں  کی بد بختی دیکھیں  کہ عالم اسلام میں مرکزی حیثیت رکھنے والے ملک سعودی عرب  نے  فلسطینیوں کی مزاحمت پر مکمل چپ سادھ رکھی ہے، سعودی عرب خطے میں امریکا کا اہم اتحادی ملک ہے ،ریاض امریکہ کے ذریعے  اسرائیل پر دباؤ دلوانے میں ناکام رہا یہاں تک  رفح میں اسرائیلی جارحیت کو نہیں رکواسکا  جہاں انسانی الیمہ رونما ہوچکا ہے اور قحط سے مظلوم فلسطینی  اپنی جانیں گنوا رہے ہیں مگر سعودی حکمران  تو ابھی تک حماس کی غلطیاں تلاش کررہےہیں ،یہ اس بات پر نالاں ہیں کہ حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی وجہ سے ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات استوار نہیں ہوسکے،اسی طرز عمل کی وجہ سےمسلمان عوام اور حکمرانوں کے درمیان فلسطینی اشو پر خلیج بڑھ  رہی ہے ، اسرائیل کی حمایت کرنے والے  مسلم حکمران  اور تعلقات استوار کرنے کی کوششوں میں مصروف مسلم حکومتیں  اچھی طرح سمجھ لیں  صرف ایک چنگاری اُن کے تخت و تاج کو جلاکر راکھ کردے گی، مختلف سرویز میں یہ بات سامنے آگئی ہے کہ عرب نوجوانوں کی واضح اکثریت اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے سے متعلق عرب حکمرانوں   کی خواہش کی مخالف ہے۔

    عالمی یوم القدس اور حق واپسئ فلسطین - ایکسپریس اردو

    اسرائیل نے یکم اپریل 2024ء کو دمشق میں ایرانی سفارتخانے کو اپنی جارحیت کا نشانہ بناکر عالمی قوانین  کو جس طرح اپنے پاؤں تلے روندھا ہے، اس سے دنیا بھر میں اور مسلم دنیا   بدرجہ اتم غم وغصّہ  پایا جاتا ہے، اس صورتحال میں عالمی یوم القدس  کے احتجاج  اور جلوسوں میں شریک افراد میں گرمجوشی یقینی ہے،  اسلامی انقلاب ایران کے رہبر اعلیٰ  نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے کا جواب دینے کا اعلان کیا ہے اور بتایا  ہے کہ جمعہ الوداع یا اس کے بعد کسی دن بھی دن اسرائیل کو بھرپور جواب مل جائے گا،    دمشق  میں سفارتی عمارت پر حملے سے امریکہ نےاپنے آپ کو فاصلے پر کرلیا ہے مگر یہ سوال بڑی اہمیت کا حامل ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایرانی جواب پرکیا  امریکہ غیرجابندار رہے گا؟  رفح پر اسرائیلی حملے کے موضوع پر امریکی موقف واضح ہے ،اس کے باوجود رفح پر اسرائیلی کےمحدود  حملے جاری ہیں امریکہ اسرائیل  کو من مانی کرنے سے نہیں روک سکا ہے لیکن یہ طے ہے کہ اسرائیل نے دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر میزائل حملہ کرکے  خطے میں لگی آگ پر تیل چھڑک دیا ہے۔

    اس تناظر میں یوم القدس کے اجتماعات اسرائیل کو مزید بے نقاب کرنے کیلئے اہمیت رکھتے ہیں، پاکستان کی قومی اسمبلی   میں ایم ڈبلیو ایم کے رکن نےقومی اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان یوم القدس کوسرکاری سطح پر منائے، اس مطالبے کو ملک کے تمام طبقات  کی حمایت حاصل ہے، اسرائیل کو انگیج کرنے کیلئے موجودہ حکومت پر گاہے بہ گاہے الزام لگایا جاتا ہے لہذا یہ موقع ہے کہ یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرکے  حکومت اس الزام کی عملی تردید کرسکتی ہے۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleاسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی لگائی جائے اقوام متحدہ میں پاکستان کی قرارداد
    Next Article جماعت اسلامی پاکستان کے رائے دہندگان نے حافظ نعیم اپنا امیر منتخب ہوگئے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192134
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.