Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»امریکی گیڈر بھپکیوں میں آئے بغیر پاکستان اپنے مفادات کو پیش نظر رکھے
    پاکستان

    امریکی گیڈر بھپکیوں میں آئے بغیر پاکستان اپنے مفادات کو پیش نظر رکھے

    shoaib87اپریل 24, 2024Updated:اپریل 24, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید

    واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتے تعلقات پر امریکی انتظامیہ کے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والوں پاکستانیوں کو ممکنہ امریکی پابندیوں سے خبردار کیا ہے، امریکی ترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ایران سے تجارت کرنے والے افراد، کمپنیوں اور ممالک پر ممکنہ پابندیاں لگ سکتی ہیں، واشنگٹن میں پرس بریفنگ کے دوران امریکی ترجمان سے سوال ہوا کہ ایرانی صدر پاکستان کے دورے پر ہیں اور ان کے دورے کے دوران پاکستان اور ایران نے 8 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک لے جانے پر بھی اتفاق کیا، امریکا ان معاہدوں کو کس نظر سے دیکھتا ہے؟ صحافی کے اس سوال کے جواب میں امریکی ترجمان محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایران سے تجارت کرنے والوں پر ممکنہ پابندیاں لگ سکتی ہیں، تمام ممالک کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، تاہم پاکستان خارجہ پالیسی کے تحت ایران کے ساتھ معاملات دیکھ سکتا ہے، واضح رہے کہ 22 اپریل کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے تھے جو آج صبح کراچی سے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

    امریکی حکومت نے صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ ایران سے قبل پاکستان کے میزائل پروگرام سے مربوط دو چینی اور ایک بیلا روس کی کمپنیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اِن کمپنیوں کے امریکہ میں موجود اثاثوں کو ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے، پاکستان نے واشنگٹن کے اس سنگین اقدام پر صرف رسمی اور انہتائی نرم جملوں کیساتھ احتجاج کیا ہے مگر پاکستان کا ردعمل اس سے کہیں زیادہ ہونا چاہیئے تھا، پاکستان کے دفتر خارجہ کو چاہیئے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے میزائل پروگرام کو نقصان پہنچانے کے امریکی حکومت کے فیصلے پر اسلام آباد کے شدید اور سخت ردعمل سے آگاہ کرئے جو پاکستانی قوم کے احساسات کا ترجمان ہو، امریکہ وہ استکباری طاقت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کی واشنگٹن کیلئے قربانیوں کو نظرانداز کیا ہے، پاکستان نے 60 کی دہائی میں امریکی خوشنودی کی خاطر سوویت یونین کے شدید غضب کا سامنا کیا، جب امریکی بی 2 طیارے پشاور سے روس کی جاسوسی کیلئے پرواز کیا کرتے تھے، 70 کی دہائی میں ایٹمی پروگرام کے آغاز کیساتھ ہی پاکستانیوں نے امریکی طوطا چشمی کا قریب سے مشاہدہ کیا، جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ ہنگری کیسنجر نے وزیراعظم ذوالفقار علی  بھٹو کو ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہ ہونے کی صورت میں عبرت کا نشان بنانے کی دھمکی دی، افسوس کہ پاکستان کی فوجی مقتدرہ اور سیاستدان حقیقت سے بے خبر رہے اور اور ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی گھاٹ پر لٹکا دیا گیا، پاکستان کی افسوسناک تاریخ میں ایوب خان، یحییٰ خان، ضیاء الحق، کسی حد تک نوازشریف اور پرویز مشرف وہ سربراہ مملکت اور حکومت تھے جن کی عدم دور اندیشی نے پاکستان کو اس حال پر پہنچا دیا کہ ہم دنیا میں ایک مذاق بن چکے ہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے امریکہ نے پاکستانی سیاستدانوں کو خوب استعمال کیا اور مارشل پلس کے ذریعے اُن میں سے کئی سیاستدانوں کو ابھی تک اقتدار میں رکھا ہوا ہے جبکہ عمران خان عوامی حمایت رکھنے کے باوجود پس دیوار زندان اپنی زندگی کے دن گن رہا ہے، اس پس منظر میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ کیا اور وہ اس شکایت کیساتھ کراچی سے روآنہ ہوئے ہیں کہ انہیں پاکستانی عوام سے براہ راست مخاطب ہونے سے محروم رکھا گیا، وہ اپنے دورے میں امریکہ اور مغرب کی خبیث حکومتوں کی فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات سے پاکستانی عوام کو آگاہ کنا چاہتے تھے، صدر ابراہیم رئیسی کا  دورہ پاکستان توقعات اور اُمیدیں کے مطابق نہیں رہا کیونکہ امریکی دھمکیوں نے پاکستان کی مقتدرہ کو خوفذدہ کردیا تھا، توانائی کے منصوبوں کی تکمیل پاکستان کیلئے ناگزیر ہے مگر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کسی قسم کی پیشرفت نظر نہیں آئی، اب یہ دیکھنا باقی رہ گیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدی حدود میں صرف 80 کیلومیٹر گیس پائپ لائن بچھانے کا منظور شدہ منصوبہ مکمل کرتا ہے یا امریکی دباؤ اور اُسکی گیدڑ بھپکیوں میں آتا ہے، امریکی پابندیوں کے باوجود پاکستان اور ایران کے درمیان رسمی اور غیر رسمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے لیکن غیر رسمی تجارت کی وجہ سے پاکستان خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے، پاکستان کی حکومت کو چاہیئے کہ وہ امریکی گیڈر بھپکیوں میں آئے بغیر اپنے مفادات کو پیش نظر رکھے اور چند کروڑ ڈالر کے بدلے پاکستانیوں کی عزت نفس فروخت کرنے سے باز رہے۔

    امریکہ پاکستان
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleامریکہ کو پاکستان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش ہے،رپورٹ
    Next Article نگراں اور شہباز حکومت رواں مالی سال کے نو ماہ میں 10ارب ڈالر قرضہ لیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162796
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.