Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»پاکستان میں اسمگلنگ کی سرپرستی ختم کرکے اربوں ڈالر بچائے جاسکتے ہیں
    تازہ ترین

    پاکستان میں اسمگلنگ کی سرپرستی ختم کرکے اربوں ڈالر بچائے جاسکتے ہیں

    shoaib87اپریل 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    پاکستان میں ایران پیٹرول اور ڈیزل کی ہوش ربا اسمگلنگ کی وجہ سے اٹک ریفائننگ یونٹس کی بندش اور اسٹوریج کی رکاوٹوں کی وجہ سے سپلائی چین کے میں خلل کے خطرات کے پیش نظر وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے کہا ہے کہ وہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے تیل کی اسمگلنگ کے خلاف فوری کارروائیاں شروع کریں، پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ کا اصل منبع پاکستان اور ایران کی سرحدیں ہیں اور دونوں ملکوں کے حکام اس حقیقت سے آگاہ ہی نہیں بلکہ ملوث بھی ہیں، پاکستان میں سرحدوں کی سکیورٹی براہ راست یا بلواسطہ فوج اور اس کے ذیلی اداروں کے ہاتھ میں ہے لہذا یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ پیٹولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پاکستانی اداروں اور ایران کی باڈر سکیورٹی فورسز کی ملی بھگت سے ہورہی ہے، ایک زمانہ تھا جب پاکستان میں ایرانی خوردنی تیل کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا تھا کیونکہ ایران اپنے ملک میں خوردنی تیل پر غیرمعمولی سبسڈی دے رہا تھا، اس کا مفاد پرست عناصر نے فائدہ اٹھانے کیلئے خوردنی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ شروع کردی اور جب ایران کی حکومت نے فیصلہ کیا کہ خوردنی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ مکمل طور پر بند کی جائے تو وہ اقدامات اٹھائے گئے کہ خوردنی تیل کی پاکستان میں اسمگلنگ صفر ہوگئی تھی، اس سلسلے میں  اسمگلرز سے چھڑپیں بھی ہوئیں اور دو درجن سے زائد افراد کو ہلاک بھی کیا گیا کیونکہ ایران کو اس اسمگلنگ سے ملین آف ڈالرز کا نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے۔

    پاکستان کیلئے مصبیت یہ ہے کہ حکومت کسی کی ہوتی ہے اور فیصلے کوئی اور کرتا ہے لیکن اب پاکستان اس طرح سے چلانے کا متحمل نہیں ہے، فیصلہ کرنے والے اداروں نے پاکستان کی معیشت کو برباد کردیا ہے، ایک اندازے کے مطابق افغانستان، بھارت اور ایران سے ہونے والی اسمگلنگ سے پاکستان کے قومی خزانے کو سالانہ 25 بلین امریکی ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے سالانہ 10 ارب ڈالر کا نقصان پہنچتا ہے جبکہ بعض رپورٹس بتاتی ہیں کہ روزانہ کم از کم 4000 میٹرک ٹن اسمگل شدہ تیل پاکستان میں داخل ہوتا ہے، جس سے پاکستان کے قومی خزانے کو روزآنہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جبکہ پاکستان کی وفاقی حکومت ایک ایک ارب ڈالر کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سمیت عرب بادشاہوں کی منت سماجت کرتی ہے، جس نے پاکستانی ریاست کو ایک مذاق بنادیا ہے، خلیج فارس کی عرب حکومتیں اب مالی امداد دینے کے بجائے ریاستی بینک میں امانتاً رقم رکھواتی ہیں اور سیاسی حکمرانوں کو ایسے نصحت کرتی ہیں اور ایسا رویہ اختیار کرتی ہیں، جیسے وہ قومی سطح کے پیشہ ور بھکاریوں ہوں، پاکستان کے حکمرانوں کیساتھ اس طرح کا رویہ پوری قوم کیلئے باعث ذلت ہے، اس موضوع پر ظرافت آمیز میمز بنانے کے بجائے بحیثت قوم ہمیں شرمندہ ہونا چاہیئے۔

    اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے متعلقہ سول ایجنسیوں کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کے لئے یہ معاملہ دفاعی حکام کے سامنے بھی اٹھایا ہے، جس سے سینکڑوں ارب روپے کا سالانہ نقصان ہوتا ہے اور پیٹرولیم سپلائی چین کے کام پر  بھی منفی اثر پڑتا ہے، پاکستان میں عام انتخابات سے قبل پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم نے کراچی کے تاجروں سے ملاقات میں اسمگلنگ اور بالخصوص پیٹرولیم مصنوعات کی ایران سے پاکستان میں اسمگلنگ کے معاملے  کو غور سے سنا تھا اور یقین دلایا تھا کہ وہ اسمگلنگ کو صفر کی سطح پر لے آئیں گے مگر ابتک اُن کا وعدہ پورا نہیں ہوا لگتا ایسا ہے کہ ہمارے آرمی چیف سے زیادہ طاقتور تو اسمگلر ہیں، پاکستان میں اپنی معیشت کو ترقی کے راستے پر لانے کیلئے اسمگلنگ کی بیخ کنی کرنی ہوگی، سرحدوں پر فوج جتنی طاقت اور اختیارات ایف آئی اے اور آئی بی کو دینا ہوگی تاکہ یہ ادارے سرحدوں پر اسمگلنگ کو روک سکیں، اسی طرح سرحدی علاقوں کے تھانوں کو اضافی نفری ، اسلحہ اور حکومت کی جانب سے طاقت فراہم کی جائے تاکہ کوئی بھی طاقتور اُن سے ناجائز اور غیرقانونی کام نہ کراسکے، اس سلسلے میں بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخواہ حکومتوں کی دلچسپی ناگزیر ہے، بارڈر پر تعینات فورسز کو اسمگلنگ کا ذمہ دار ٹہرانا کافی نہیں ہے، اس کیلئے جوابدہ چاروں صوبائی حکومتیں بھی ہیں جو اسمگلنگ کو روکنے کی ذمہ دار ہیں، قوانین موجود ہیں جو پولیس کو انسداد اسمگلنگ کیلئے کام کرنے کا جواز دیتی ہے۔ شہباز شریف اگر اسمگلنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو انہیں بارٹر ٹریڈ کو فروغ دینا ہوگا، ایران کی پیٹرولیم مصنوعات کو مقامی کرنسی میں خریدے جو امریکی پابندیوں سے  پاکستان کو متاثر نہیں کرتا، کسٹم اور ڈیوٹیز  ٹیرف کو سرحدی تجارت کیلئے ایک چوتھائی ضرور کم کرنا پڑے گا تاکہ پاکستان پر ڈالر کا دباؤ نہیں پڑے اور عوام کیلئے سستی اشیاء تک رسائی ممکن بنائی جاسکے، یقین جانے اِن اقدامات سے پاکستان کے قومی خزانے کو 5 سے 15 ارب ڈالر کی انکم ہوسکتی ہے۔۔۔ اگر کچھ کرنے کی خواہش ہو تب۔

    اسمگلنگ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب میں پولیس گردی ہورہی ہے پی ٹی آئی کو سیاست کرنے سے روکا جارہا ہے
    Next Article سیاسی حالات بہتری کیلئے تحریک انصاف اور فوج کے درمیان بہت جلد مذاکرات ہوں گے
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192170
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.