Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اپریل 3, 2026
    رجحان ساز
    • افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»امریکی طلبہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاج کررہے ہیں نفرت نہیں پھیلا رہے
    کالم و بلاگز

    امریکی طلبہ فلسطینیوں کی نسل کشی پر احتجاج کررہے ہیں نفرت نہیں پھیلا رہے

    shoaib87مئی 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر : محمد رضا سید

    امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک بھر کی جامعات میں غزہ پر جاری بمباری کے خلاف احتجاج اور پولیس کریک ڈاؤن پر تبصرہ کرتے  ہوئے کہا ہے کہ امریکا جابرانہ ریاست نہیں لیکن قانون کی حکمرانی کو لازمی یقینی بنانی چاہیئے، جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے سے ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی کے کیمپسوں میں یہودی دشمنی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، پرامن احتجاج کے حق اور تشدد کو روکنے کی ضرورت کے درمیان توازن ہونا ضروری ہے، جو بائیڈن کو کیمسپوں میں ہونے والے ان مظاہروں پر سیاسی منظر نامے پر ہر جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں اس احتجاج کے دوران پولیس نے درجنوں افراد کو گرفتار کیا ہے، امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکی جامعات میں کسی کے بھی خلاف نفرت انگیز تقاریر یا کسی بھی قسم کے تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، یہ سراسر غلط ہے، جمعرات کو علی الصبح لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں فلسطینیوں کے حق میں کیے جانے والے مظاہرے میں ہیلمٹ پہنءے سینکڑوں اہلکاروں نے کیمپس کا گھیراؤ کرنے کے بعد مظاہرین کو گرفتار کر کے احتجاج کو ختم کردیا، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں علی الصبح کریک ڈاؤن سے قبل پولیس نے کیمپس کے اندر جانے سے پہلے لاؤڈ اسپیکر پر بار بار اعلان کر کے مظاہرین پر زور دیا کہ وہ احتجاجی زون کو خالی کر دیں، پولیس نے اب تک امریکہ بھر میں جامعات اور کالجوں میں 1,500 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا ہے،واضح رہے 60 اور 70 کی دہائیوں میں ویتنام جنگ کے خلاف مظاہروں کے بعد فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف امریکی جامعات میں طلبہ کے احتجاج نے امریکی انتظامیہ کو  ہلاکر رکھ دیا ہے، جس کا دئرہ وسیع ہوتا جارہا ہے۔

    امریکی مقتدرہ کیلئے جمہوریت، انسانی حقوق اور اظہار رائے کی آزادی اپنے مفادات اور اسرائیل کی حمایت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ہے، جس جابرانہ انداز میں امریکی یونیورسٹیوں میں پولیس کی جانب سے طلبہ کے خلاف تشدد کیا گیا اُس کے امریکی مقتدرہ کے بدنما چہرے کو بےنقاب کرنے کیساتھ ساتھ دنیا کو یہ باور کرایا ہے کہ طاقت کے سامنے اخلاقیات اور معاشرتی اُصولوں کی کوئی زیادہ اہمیت نہیں ہے، سامراجی مزاج اور سرمایہ دار نظام کے پروردہ عناصر کیلئے جھوٹ بولنا اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنا اخلاقی جرم نہیں ہوتا، اسی لئے امریکی طلبہ کی حق پرستانہ تحریک کے خلاف امریکی صدر جوبائیڈن جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں اور پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنے والے طلبہ یہودیوں کے خلاف نفرت پیدا کررہے ہیں، یہ آواز سب سے پہلے تل ابیب سے بلند ہوئی تھی اس جھوٹی آواز کو امریکی سامراج نے اپنی آواز بنالی، غاصب اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف امریکی طلبہ کی تحریک سے خوفذدہ ہیں، اسی لئے اُنھوں نے کھلے الفاظ میں امریکی مقتدرہ پر زور ڈال دیا کہ وہ امریکی جامعات سے فلسطینیوں کے حق میں اُٹھنے والے آواز کو جبر اور تشدد کے ذریعے دبائیں، جمعرات 2 مئی کو دنیا نے جمہوریت اور انسانی حقوق کے دعویدار ملک میں سکیورٹی فورسز کے تشدد کے وہ مناظر دیکھے جو تیسری دنیا کے چند ملکوں میں حقوق اور ذاتی عزت کیلئے کھڑے ہونے والے لوگوں کیساتھ روا رکھا جاتا ہے۔

    امریکی جامعات میں سر شگافتہ طلبہ کو دیکھ کر اسلام آباد کی سڑکوں پر رینجرز کے ہاتھوں عوام پر ہونے والے تشدد کی یاد تازہ ہوگئی، پاکستان میں بھی عوام اپنے حقوق کیلئے باہر نکلے تھے، امریکی جامعات میں ریاستی فورسز کے تشدد کے بعد تو پاکستان اور امریکہ ایک ہی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں، امریکہ بھر کی یونیورسٹیاں غاصب اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین پر مہینوں سے جاری نسل کشی کے خلاف احتجاج میں شامل ہیں، امریکہ کی ریاستی فورسز کے تشدد اس احتجاج کو کم کرنے کے بجائے اس میں شدت پیدا کرئے گی، پولیس کی بھاری موجودگی میں، اسرائیل مخالف مظاہرین نے بدھ کے روز نیویارک کی فورڈھم یونیورسٹی میں نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم لہرائے جب کہ لاس اینجلس میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے کیمپس میں فسادات سے نمٹنے والی پولیس نے سینکڑوں کی تعداد میں جمع افراد پر تشدد کیا، ایک دن پہلے، یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے کیمپس میں اسرائیل مخالف مظاہرین کے خلاف فورسز نے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں اور متعدد طلبہ کو گرفتار کر لیا، امریکی پولیس نے کئی کالجوں پر دھاوا بول دیا اور مزید گرفتاریاں کیں جب کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے حملے کے خلاف احتجاج کیمپسز میں بھڑک اُٹھیں ہیں، تازہ ترین گرفتاریاں یونیورسٹی آف ٹیکساس، ڈیلاس میں کی گئیں، جہاں کم از کم 20 طلباء کو پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا، نتین یاہو کے ہاتھوں لگائی گئی آگ کو امریکی مقتدرہ اپنے ملک میں لانے کے بجائے آگ کو بجھانے کی کوشش کرئے جو وہ نہیں کررہی ہے بلکہ جو بائیڈن انتظامیہ غاصب اسرائیل کو آگ بھڑکانے کیلئے اربوں ڈالر کا اسلحہ فراہم کررہی ہے۔

    front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleسرجی! آئین کو جاننا ہی نہیں اس پر ایمان رکھنا اور عمل کرنا بھی ضروری ہے
    Next Article انڈیا میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو جبر کا سامنا ہے، یو این او میں منیراکرم کا خطاب
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 22, 2026

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات اور نشریات نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان نے خفیہ اطلاعات…

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1275366
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,427 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,346 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,195 Views
    Editor's Picks

    افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا

    فروری 22, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.