Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 22, 2025
    رجحان ساز
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    • بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    • شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !
    • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سمندر میں کیبل خرابی سے جوڑ دیا
    • فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لوور کے عجائب گھر سے چور 7 منٹ میں انمول زیورات لے اڑے
    • ہندوستان میں بغیر جوڑے کی شادیاں، موسیقی، رقص، تفریح سے بھرپور رنگین رات اور کہانی ختم
    • واٹس ایپ صارفین کی جاسوسی، اسرائیل پر امریکی عدالت کی نوازش جرمانہ کم کرکے 40 لاکھ کردیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    پاکستان

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    کراچی میں 2025 کے دوران اب تک 29000 شکایات موصول ہو چکی ہیں سال کے اختتام تک کرائم ریٹ کے مزید تبدیل ہونے کا امکان ہے ڈیجیٹل خواندگی عام کرنے کیلئے سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور قانون سازوں کو مل کر کام کرنا ہوگا
    shoaib87اکتوبر 22, 2025Updated:اکتوبر 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    پاکستان میں سائیبر کرائم میں اضافہ ہوگیا ہے
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارسلان منظور نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں 2025 کے دوران ستمبر تک سائبر جرائم کی شرح میں 35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس اضافے کی بنیادی وجہ پاکستان میں ڈیجیٹل خواندگی کی شدید کمی ہے، جس کے باعث شہری باآسانی ہیکرز کے جھانسے میں آجاتے ہیں اور اپنے واٹس ایپ پر موصول ہونے والے او ٹی پیز خود ہی فراہم کر دیتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پالیسی ساز صرف نوجوان نسل کو مدنظر رکھ کر پالیسیاں بنا رہے ہیں جبکہ ڈیجیٹل دھوکہ دہی ہر عمر کے افراد کے ساتھ ہو رہی ہے چاہے وہ بیبی بومر ہوں یا جنریشن ایکس یا زی، انہوں نے واضح کیا کہ سال کے اختتام تک کرائم ریٹ کے مزید تبدیل ہونے کا امکان ہے، پاکستان میں سائبر کرائم میں یہ اضافہ کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کی تیاری، مرکزی بینک کی ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء اور ملکی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کے دوران سامنے آیا ہے، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2024 میں ادارے کو 73000 سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1604 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ان شکایات میں سے نصف کے قریب مالی دھوکہ دہی سے متعلق تھیں، اس تمام صورتحال کے باوجود پاکستان کی عالمی سائبر سکیورٹی انڈیکس میں درجہ بندی بہتر ہوئی ہے اور 2021 میں 79ویں پوزیشن سے 2024 میں پاکستان دنیا کے 46 سرکردہ ممالک میں شامل ہوگیا ہے، ارسلان منظور کے مطابق یہ درجہ بندی کرائم کی شرح کو مدنظر رکھ کر نہیں کی جاتی بلکہ قانونی تکنیکی اور ادارہ جاتی صلاحیتوں کی بنیاد پر ہوتی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل خواندگی عام کرنے کیلئے سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور قانون سازوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہر عمر کے افراد کو اس حوالے سے تربیت دی جا سکے،

    کراچی میں 2025 کے دوران اب تک 29000 شکایات موصول ہو چکی ہیں سال کے اختتام تک کرائم ریٹ کے مزید تبدیل ہونے کا امکان ہے ڈیجیٹل خواندگی عام کرنے کیلئے سول سوسائٹی، تعلیمی اداروں اور قانون سازوں کو مل کر کام کرنا ہوگا

    این سی سی آئی اے کے ایک اور اہلکار کے مطابق صرف کراچی میں 2025 کے دوران اب تک 29000 شکایات موصول ہو چکی ہیں جن میں مالیاتی فراڈ، ہراسانی اور نازیبا مواد کے واقعات شامل ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں خاصے زیادہ ہیں، 2024 کے آغاز میں ویک فیلڈ ریسرچ نے ویزا کی جانب سے ایک سروے کیا، جس کے نتائج کے مطابق پاکستان میں ہر دوسرا فرد کسی نہ کسی آن لائن مالیاتی فراڈ کا شکار ہوا رپورٹ کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی صارف کو ایک سے زائد مرتبہ ڈیجیٹل اسکیمز کا سامنا کرنا پڑا۔
    یہ سروے سی ای ایم ای اے خطے (جس میں افریقہ، مشرقی یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کی 17 مارکیٹیں شامل ہیں) سمیت پاکستان میں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں 55 فیصد صارفین 2024 میں کم از کم ایک بار کسی مالیاتی اسکیم یا گھوٹالے کا شکار بنے یہ شرح 2023 میں 52 فیصد تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیجیٹل فراڈ کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، ویزا کمپنی کے پاکستان اور افغانستان میں کنٹری منیجر عمر ایس خان نے بتایا کہ بیبی بومر اور جنریشن ایکس کے افراد سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ وہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت نہیں رکھتے، انہوں نے خبردار کیا کہ اب مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہیکرز انتہائی حقیقت سے قریب آوازیں تیار کررہے ہیں جنہیں کسی جاننے والے یا ادارے کا تاثر دے کر مالی امداد کی اپیل کی جاتی ہے یا انعامی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیا جاتا ہے، یہ نیا طریقہ کار وائس کلوننگ اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو کہ روایتی فشنگ حملوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہو چکا ہے، ویزا نے 2024 کے دوران دنیا بھر میں دو سو تین ارب ڈالر کے ممکنہ فراڈ کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے روکا ہر ماہ کمپنی 90 ملین ویب اور ایپ حملے 340 ملین بوٹ حملے اور 11 ملین فشنگ حملے ناکام بناتی ہے جن میں ای میل اور او ٹی پی کے ذریعے کیے جانے والے فراڈ شامل ہیں

    A 35 percent increase in cybercrime in Pakistan. front
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق
    Next Article ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025

    شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !

    اکتوبر 21, 2025

    پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ سنگین تر، وزیراعظم کے معاون خصوصی کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

    اکتوبر 16, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025

    شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنیکی ہدایت !

    اکتوبر 21, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین اکتوبر 22, 2025

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    پاکستان کو ہینلے اینڈ پارٹنرز کے گلوبل انویسٹمنٹ رسک اینڈ ریزیلیئنس انڈیکس میں دنیا کے…

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1169836
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !

    اکتوبر 22, 2025

    پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے

    اکتوبر 22, 2025

    بلوچستان میں بدامنی ضلع نوشکی میں مسلح علیحدگی پسندوں کی دہشت گردی 2 پولیس اہلکار جاں بحق

    اکتوبر 22, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.