Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»فرانس بعد برطانیہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرکے تل ابیب اور واشنگٹن کو حیران کرنے والا ہے؟
    تازہ ترین

    فرانس بعد برطانیہ بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرکے تل ابیب اور واشنگٹن کو حیران کرنے والا ہے؟

    فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان معمولی نہیں ہے اس سے تل ابیب اور واشنگٹن کی مشکلات بڑھنے جارہی ہیں اور ایسےاقدامات کے ذریعے ظلم کی تاریک رات کا وقت ختم ہوسکتا ہے
    shoaib87جولائی 25, 2025Updated:جولائی 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تحریر: محمد رضا سید
    فرانس نے آخر کار غزہ کی مایوس کن صورتحال پر بڑھتی ہوئی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ہی عالمی طاقتوں کے رویہ پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی اور ایک مذموم منصوبے کے تحت فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف عالمی قوانین کو نافذ کرانے میں ناکام رہی ہے، فرانس کو امید ہے کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جب وہ باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرئے گا تو دیگر عالمی طاقتیں بھی اس کی پیروی کریں گی، یقیناً زیادہ تر ممالک نے بہت پہلے فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا تھا، یاد رہے کہ مئی میں اسپین، آئرلینڈ اور ناروے بھی فلسطین کو ریاست کا درجہ دے چکے ہیں لیکن فرانس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون کا پہلا رکن ہے جو ایسا کرنے جا رہا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فرانس کے اس اعلان کی مذمت کی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا روبیو نے اسے ایک لاپرواہ فیصلہ قرار دیا ہے، میکرون نے جمعرات کو کہا کہ فرانس ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ فرانس کے اس فیصلے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی، فرانس کے اس فیصلے کے بعد فلسطین کے حوالے سے مغربی ملکوں کی درینہ پالیسی پر یورپ اور امریکا کے درمیان دراڑ بڑھ جائے گی کیونکہ امریکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے منصوبے کو ترک کرچکا اور امریکہ کی موجودہ انتظامیہ یہودی ریاست کے گریٹر اسرائیل کے مذموم منصوبے کی حمایت کررہا ہے، امریکہ انتظامیہ کی اس بدلتی پالیسی کا ایک اظہار ہم دمشق میں الشرع جولانی کو ترکیہ کی مدد سے برسراقتدار لانے کی صورت میں دیکھ چکے ہیں، شام میں بشار الاسد کے فرار اور احمد الشرع کی قیادت میں مسلح گروہوں کے دمشق پر قبضے کے بعد اسرائیل نے اس ملک کا دفاعی ڈھانچہ جس طرح تباہ کیا تھا اُس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ تل ابیب گیریٹر اسرائیل کے منصوبے کو امریکی حمایت اور تائید کیساتھ آگے بڑھا رہا ہےجبکہ شام کی الشرع انتظامیہ نے اسرائیل کے سامنے جس طرح سرینڈر کیا اُس نے اسرائیل کو مزید منہ زور بنادیا ہے، شام میں ڈیفنس ہیڈکوارٹر کو تباہ کرنے کا اسرائیلی منصوبہ معمولی نوعیت کا نہیں تھا ، جو کام تل ابیب بشار الاسد کی موجودگی میں کبھی نہیں کرسکتا تھا اُسے احمد الشرع نے ممکن بنادیا اور اس خیانت کاری میں ترکیہ کا بھی مذموم حصّہ ہے۔
    فرانس کی جانب سے فلسطین کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے فیصلے نے تل ابیب میں ہلچل مچا دی ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو جو کرپشن کے ایک مقدمے کی سماعت سے بچنے کیلئے بیمار ہونے کا ناٹک کررہے تھے فرانس کے مذکورہ فیصلے پر تنقید کیلئے باہر نکل آئے اُنھوں نے کہا فلسطینی ریاست ایرانی پراکسی کی خطرناک شکل ہوگی جو اسرائیل کو نیست و نابود کرنے کیلئے ایک لانچ پیڈ کے طور پر استعمال ہوگی تاہم فرانس کے متذکرہ فیصلے کی بڑے پیمانے پر تعریف بھی جارہی ہے، خلیج فارس کی عرب ریاستوں کےسرخیل سعودی عرب نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کی حمایت کی ہے، سعودی وزارت خارجہ نے فرانس کے اس اقدام کو تاریخی قرار دیا ہے، سعودی عرب نے جمعہ کے روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے فیصلےکو تاریخی قرار دیا اوردیگر ممالک سے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے، سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں فرانس کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کو حقِ خودارادیت حاصل ہے اور 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ان کی آزاد ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو، خیال رہے صدر ایمانوئل میکرون نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فرانس ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، اردن کی وزارتِ خارجہ نے بھی میکرون کے فیصلے کی تعریف کی، وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ نے ایک بیان میں کہا فرانس کا فیصلہ دو ریاستی حل کے حصول اور قبضے کے خاتمے کی جانب صحیح سمت میں ایک قدم ہے، واضح رہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی سخت مخالفت کے باوجود فرانس سمیت فلسطینی ریاست کو ابتک 142 ممالک نے تسلیم کر لیا ہے۔
    یورپی ملکوں میں فرانس کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطلب بڑی یورپی طاقت نے امریکی مخالفت کو نظر انداز کردیا ہے فرانس کا اعلان اہم اور دور رس ہے جو برطانیہ اور جرمنی کو بھی اس صف میں کھڑا کردے گا، برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے اپنی حکومت سے فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، خارجہ امور کی کمیٹی نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کوتسلیم کرنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کرنے کے بجائے مقبوضہ عرب علاقوں پر یہودی آبادکاروں کے جاری قبضے اور غزہ میں اسرائیلی حکومت کی نسل کشی کو پیش نظر برطانوی حکومت فوری طور پر فلسطین کو آزاد ریاست کا درجہ دے، اہمیت تو اس بات کی بھی ہے کہ جب فرانسیسی صدر میکرون نے اس ماہ کے شروع میں برطانیہ کے ہاؤس آف کامنز(پارلیمنٹ) سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ فلسطین کی تاریخ کو تسلیم کرنے کے سیاسی فیصلے پر مل کر کام کرنے سے ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ نکالا جاسکتا ہے، اُنھوں نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ برطانیہ بہت جلد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے فرانسیسی فیصلے کا پیچھا کرئے گا، یورپی یونین کے 9 ممالک پہلے ہی فلسطین کو ریاست کا درجہ دے چکے ہیں، جن میں اسپین، ناروے اور آئرلینڈ شامل ہیں، اگر برطانیہ اس فہرست میں شامل ہوتا ہے تو امریکہ کی تنہائی مزید بڑھ جائے گی، برطانیہ کی خارجہ اُمور کمیٹی کے ارکان نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ(وزیراعظم ہاؤس) فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کی اُن کی سفارش کو سنے گاتا کہ اسرائیل کو دو ریاستی حل قبول کرنے پر مجبور کیا جاسکے برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال خرابی کی نئی گہرائیوں تک پہنچ چکی ہے، اُنھوں نے کہا کہ غزہ میں پائی جانے والی مصیبت اور بھوک ناقابل بیان اور ناقابلِ دفاع ہے، فرانس کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان معمولی نہیں ہے اس سے تل ابیب اور واشنگٹن کی مشکلات بڑھنے جارہی ہیں اور ایسےاقدامات کے ذریعے ظلم کی تاریک رات کا وقت ختم ہوسکتا ہے۔

    فرانس فلسطینی ریاست
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپنجاب میں بارشیں: فیکٹ شیٹ جاری ریٹائر فوجی کرنل سمیت 143 جاں بحق، 488 زخمی ہوئے
    Next Article جرمنی، فرانس اور برطانیہ کا اسرائیل سے غزہ میں غذائی امداد کی ترسیل پر پابندیاں ختم کرنیکامطالبہ!
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162761
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.