Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    تازہ ترین

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    پاکستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کی سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند عناصر علاقائی امن و استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں
    shoaib87اکتوبر 12, 2025Updated:اکتوبر 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عوام کی مدد جاری رکھے گا تاہم قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اتوار کے روز ایوانِ صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی حدود سے انڈیا کے حمایت یافتہ شدت پسندوں کے حملے ایک مسلمہ حقیقت ہے جن کی تصدیق بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹس میں ہوئی ہے، صدر زرداری نے عبوری افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں سرگرم پاکستان مخالف شدت پسند عناصر کے خلاف ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائی کرے، دوسری طرف افغان طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی بہتر ہوتی سکیورٹی صورتحال اور اس کی ترقی سے خوش نہیں ہے، اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ مخصوص گروپ اب افغانستان کے خلاف سازشیں رچا رہا ہے، طالبان ترجمان حمد اللہ فطرت کی جانب سے ایکس پر ذبیح اللہ مجاہد کی پریس کانفرنس کا متن جاری کیا گیا ہے، اس متن کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ معلومات کی بنیاد پر ہم یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی فوج کی اکثریت، سیاست دان، علمائے کرام اور عوامی اس مخصوص افراد کے افغانستان مخالف ایجنڈے سے متفق نہیں ہیں، اُنھوں نے الزام لگایا کہ پاکستانی فوج کے اندر موجود مخصوص افراد اپنے سلسلہ وار اقدامات کے ذریعے افغانستان میں انتشار پھیلا رہے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ یہ گروپ عالمی پلیٹ فارمز پر طالبان حکومت کا منفی تاثر اُبھارنے اور غلط معلومات پھیلانے میں سرگرم رہتا ہے، واضح رہے کہ پاکستان کی حکومت اور فوج ماضی میں طالبان حکومت کی جانب سے اس نوعیت کے الزامات کی تردید کرتی رہی ہے، پاکستان کے سکیورٹی قیادت ملک میں ہونے والے بیشتر حملوں کا ذمہ دار تحریکِ طالبان پاکستان کو ٹھہراتے ہوئے افغان طالبان سے مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ وہ ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرے۔ تاہم افغان طالبان کا یہ موقف رہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور افغانستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
    پاکستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ انڈیا کی سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند عناصر علاقائی امن و استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، صدر زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کا بوجھ کسی ایک ملک پر نہیں ڈالا جا سکتا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چار دہائیوں سے زائد عرصے تک لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی تاہم افغان شہریوں کی باوقار واپسی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور پائیدار امن کیلئے ضروری ہے، صدر زرداری نے اس بات کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان افغان عوام کی تعلیمی اور انسانی بنیادوں پر مدد جاری رکھے گا تاہم پاکستان کی قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ برادرانہ تعلقات کی بنیاد باہمی احترام، سکیورٹی تعاون اور علاقائی امن کیلئے مشترکہ عزم پر ہونی چاہیے، انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عبوری افغان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی اور اس بات پر زور دیا کہ صرف مشترکہ اور عملی اقدامات ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت دے سکتے ہیں۔

    طالبان کا دعویٰ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleغزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    Next Article برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی

    نومبر 23, 2025

    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی

    نومبر 21, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192114
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.