تحریک انصاف کے رہنماؤں کا دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں علیمہ خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے چھاپہ مارا اور اُن کے بیٹے کو اغوا کرلیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر حملہ کر کے ان کے کے بیٹے کو اغوا کر لیا ہے، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب اور زلفی بخاری نے ایکس پر یہ اطلاع دیتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان نامعلوم افراد نے ملازمین کو بھی زدوکوب کا نشانہ بنایا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے اور اوچھے ہتھکنڈے عمران خان، ان کے خاندان والوں اور کارکنان کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، عمر ایوب خان کے مطابق یہ ہائی برڈ ریجیم مکمل طور پر بپھری ہوئی ہے، انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہم ہی فاتح ہوں گے اور جلد ملک کے وزیراعظم عمران خان ہوں گے، اس سے قبل جمعرات کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ہے، جس کے بعد پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آج عدالت میں ثابت ہوا ہے کہ عمران خان کے خلاف کچھ بھی ثبوت نہیں ہیں، وہ سیاسی قیدی ہیں اور انہیں ظلم کا شکار بنایا جارہا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے آٹھ مقدمات میں ضمانت کے باوجود عمران خان جیل سے رہا نہیں ہوسکیں گے کیونکہ انھیں 190 ملین پاؤنڈ کے مقدمے میں بھی 14 برس قید کی سزا ہوچکی ہے جبکہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بھی ان کی گرفتاری ڈالی جاچکی ہے، تاہم سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ابھی ان کی جماعت کے بانی کے خلاف ٹرائل چلے کا اور ہم ٹرائل میں بھی بھرپور مقابلہ کریں گے، اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے عدلیہ کو سراہتے ہوا کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد ابھی بھی عدلیہ میں دم باقی ہے اور وہ انصاف کے ترازو کو مضبوطی سے تھام سکتی ہے، اُدھر سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نو مئی کے واقعات سے متعلق درج کیے گئے آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کیے جانے کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی اگلی منزل اسلام آباد ہائی کورٹ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی بہن نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس ڈوگر پچھلے چار ماہ سے القادر ٹرسٹ کیس صمانت کی سماعت نہیں کررہے، اس لئے اب ہم سارے اسلام آباد ہائی کورٹ جا رہے ہیں، قبل ازیں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی نو مئی کے واقعات سے متعلق درج کیے گئے آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کرلی ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی، عدالت نے مختصر دلائل سننے کے بعد عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ضمانت پر ملزم کا حق ہے اور ان کے موکل کو دو سال تک اس حق سے محروم رکھا گیا۔ عدالت نے مختصر دلائل سننے کے بعد عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں، یاد رہے اس سے قبل عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستیں سننے والا بینچ تبدیل بھی ہوا۔ تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا۔
جمعہ, مارچ 6, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

