ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو ایران پر حملے کا جوابدہ نہ ٹھہرایا گیا تو پورا خطہ اور اس سے آگے بھی دنیا متاثر ہوگی، اسرائیل اور امریکا کا احتساب ہونا چاہیے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کی غیر قانونی تھی جو اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے اور سفارت کاری کیلئے ایک دھچکا ہے، اقوام متحدہ کو اسرائیل اور امریکہ کی مذمت کرنا چاہیئے تاکہ دنیا کے نظام کو عالمی قوانین کی روشنی میں خوش اسلوبی سے چلایا جاسکے، عراقچی نے یہ بات برازیل کے وزیر خارجہ مورو ویرا کے ساتھ ملاقات میں کہی جو اتوار کو برازیل میں ابھرتی ہوئی معیشتوں کے برکس گروپ کے 17 ویں سربراہی اجلاس کی سائڈ لاین پر ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ امریکہ اسرائیل حملے جوہری عدم پھیلاؤ کی سفارت کاری پر بھی حملہ تھا جس کے علاقائی امن اور سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، اُنھوں نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے خلاف برازیل کے مضبوط اور اصولی موقف کو بھی سراہا، عراقچی نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے اسرائیل کو دی گئی استثنیٰ نے اس ملک کو خوںخوار اور بدمعاش ریاست میں تبدیل کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری قانونی اور اخلاقی طور پر پابند ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم روکیں، اُدھر قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برازیل میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عراقچی نے کہا کہ ہمارے جوہری تنصیبات پر اسرائیلی اور امریکی حملے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی صریح خلاف ورزی ہیں، جس نے 2015ء میں ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی اتفاق رائے سے توثیق کی تھی۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کی پرامن جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے میں امریکی حکومت کی شمولیت نے اس بات میں کوئی شک نہیں چھوڑا کہ امریکا اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت میں مکمل طور پر شریک ہے، ریو ڈی جنیرو میں اتوار کو ہونے والے اجلاس میں ایران کو برکس پلس ممالک کی حمایت حاصل ہوئی، جس میں اس اتحاد نے اسرائیل اور امریکا کے حالیہ فضائی حملوں کی مذمت کی، جن میں فوجی، جوہری اور دیگر اہداف کو نشانہ بنایا گیا، 11 ممالک پر مشتمل اس گروپ نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برکس ممالک 13 جون 2025ء سے اسلامی جمہوریہ ایران پر ہونے والے فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اگرچہ بیان میں امریکا یا اسرائیل کا نام نہیں لیا گیا، برکس نے مزید کہا کہ ہم شہری انفرااسٹرکچر اور پُرامن جوہری تنصیبات پر جان بوجھ کر کیے گئے حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، یہ اعلامیہ تہران کے لیے ایک سفارتی کامیابی ہے، جسے اسرائیلی فوج کی 12 روزہ بمباری کے بعد (جو امریکی حملوں کے ساتھ نطنز، فردو اور اصفہان میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد ختم ہوئی) علاقائی یا عالمی سطح پر محدود حمایت حاصل ہوئی تھی۔ اسرائیلی حکومت نے 13 جون کو ایران کے خلاف ایک صریح اور بلا اشتعال جارحیت کا آغاز کیا، جس میں عام شہریوں کے علاوہ کئی اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنسدانوں کو بھی قتل کر دیا گیا۔
بدھ, جولائی 9, 2025
رجحان ساز
- ضلع بنوں کے علاقے میریان اور ہوید میں دو الگ الگ ڈرون حملوں میں خاتون جاں بحق اور 3 زخمی
- اب کسی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے بلکہ صرف سڑکوں پر احتجاج ہوگا، عمران خان
- ایف آئی اے نے عدالت سے سابق وزیراعظم سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنیکا حکم لے لیا !
- عالمی عدالت نے طالبان رہنما ہیبت اللہ اور چیف جسٹس حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے !
- ٹرمپ نے ایران پر پابندیاں اٹھانےکا عندیہ دیدیا غزہ کے فلسطینیوں کو بیرون ملک بسانے کا انکشاف
- ایران کے خلاف اسرائیلی و امریکی جارحیت غیر قانونی تھی جس کا احتساب ہونا چاہئے، عباس عراقچی
- بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی بڑی جنگی کارروائی برطانوی بحری جہاز پر آگ بھڑک اُٹھی، عملے کو بچالیا گیا
- اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود حزب اللہ ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کریئگی،قیادت کا فیصلہ