ایران میں ایک بزرگ عالم دین اور شیعہ مرجع نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ جو کوئی بھی شخص ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، ایران کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شیعہ مسلمانوں کے مرجع اور عظیم الشان عالم آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے مذکورہ فتویٰ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سمیت دیگر رہنماؤں کی طرف سے دی جانے والی دھمکیوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب میں دیا ہے، فتویٰ اس حکم کو کہتے ہیں جو علما کی طرف سے اسلامی قانون کی تشریح کرتے ہوئے دیتے ہیں، اگرچہ ایک فتوی قانونی طور پر قابل نفاذ نہیں ہے لیکن یہ شریعت پر مبنی قانونی نظام والے ممالک میں عدالتی فیصلوں کو متاثر کر سکتا ہے، ایران میں نیشنل یونین فار ڈیموکریسی کے سینئر تحقیقی تجزیہ کار خسرو اصفہانی نے ایکس پر لکھا کہ ٹرمپ کے خلاف شیرازی کا جاری کردہ فتویٰ (ملعون) مصنف سلمان رشدی کے خلاف ان کے ناول شیطانی آیات کیلئے جاری کیے گئے قتل کے فتوے سے ملتا جلتا تھا جس کی وجہ سے اس (گستاخ) پر کئی قاتلانہ حملے ہوئے، ایران کی مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای جو خود بھی ایک فقیہ اور مرجع ہیں کو دھمکیوں کے بارے میں آیت اللہ مکارم شیرازی کا فتویٰ بزرگ شیعہ علماء کی تائید و حمایت رکھتا ہے، اس سے قبل نجف اشرف میں سب سے بڑے مرجع آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے بھی رہبر انقلاب اسلامی کو قتل کرنے کی دھمکیوں کے بعد خطے میں سخت ردعمل کا اندیشہ ظاہر کیا تھا، آیت الہہ العظمیٰ مکارم شیرزای کے فتویٰ میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دشمنوں کو اپنے الفاظ اور غلطیوں پر پچھتاوا کیلئے دباؤ ڈالیں، صدر ٹرمپ نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے دوران کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ (آیت اللہ)خامنہ ای کہاں ہیں اور یہ کہ ایرانی رہنما ایک آسان ہدف تھے لیکن فی الحال محفوظ بھی ہیں، اسرائیل اور ایران کے 12 روزہ تنازعے کے دوران اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنی روایتی گھٹیا زبان میں جمعہ کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں دعویٰ کیا تھا کہ اُنھوں نے اسرائیلی حکومت اور امریکی مسلح افواج کو انھیں قتل کرنے سے روکا تھا۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو اپنے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے بیان ایران کا موقف ہے کہ اس طرح کے گھٹیا بیانات کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں اور قابل مذمت سمجھتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ رہبرمعظم کے خلاف ٹرمپ کے بیانات کا کروڑوں ایرانیوں اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے علاوہ کوئی مطلب نہیں ہے، وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایرانی رہنما کے بارے میں جارحانہ اور توہین آمیز ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی ہے، امریکی صدر نے اپنی روایتی گھٹیا زبان میں جمعہ کے روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو گالی گلوچ کا آغاز کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ انھوں نے اسرائیلی حکومت اور امریکی مسلح افواج کو انھیں قتل کرنے سے روکا تھا، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس طرح کے بیان بازی سے نہ صرف بین الاقوامی اصولوں کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس میں اقوام متحدہ کے چارٹر کا اقوام کے حق خود ارادیت پر زور دیا گیا ہے بلکہ یہ ایک قابل احترام قوم کی توہین بھی ہے اور خطے اور دنیا کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ ایران اور دنیا بھر میں ایرانیوں اور مسلمانوں کی طرف سے عزت کی جانے والی سیاسی اور مذہبی شخصیات کے خلاف توہین آمیز اور غنڈہ گردی پر مبنی بیان بازی امریکہ کی دور اندیش پالیسیوں کے خلاف عالمی بغاوت کو مزید گہرا کرے گی اور اس کے مذاکرات اور مشغولیت کے دعووں کو مزید بدنام کرے گی، وزارت نے امریکی حکام کو مزید مشورہ دیا کہ وہ اپنی جارحانہ بیان بازی اور اپنی پوزیشنوں میں بار بار تبدیلیاں ترک کریں اور اس کے بجائے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر امریکہ کے حملوں کا جواب دیں، اتوار کی رات آیت اللہ مکارم شیرازی نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں انہوں نے رہبر معظم کو دھمکی دینے والے کو خدا کا دشمن قرار دیا جس کے خلاف اسلامی تعلیمات کے مطابق جنگ کی جائے گی۔
منگل, جولائی 1, 2025
رجحان ساز
- جو شخص بھی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو دھمکی دیتا ہے وہ خدا کا دشمن ہے، شیعہ مرجع کا فتویٰ
- ٹرمپ کی تجارتی جنگ 9 جولائی آخری دن ہوگا امریکی صدر نے محصولات نافذ کرنے کا اعلان کردیا
- جرمن وزیر خارجہ اسرائیل میں تباہ شدہ عمارتیں دیکھ کر غم زدہ تل ابیب کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا
- اسرائیلی فوج غزہ میں غیر معمولی بڑی فوجی کارروائی کی تیاری کررہی ہے 5 عسکری بریگیڈز متحرک
- امریکہ نے حملہ کرکے سفارتکاری و مذاکرات سے غداری کی فی الحال مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایران
- غاصب اسرائیل نے آذربائیجان کی فضائی حدود کو حملہ آور اور مائیکرو جاسوس ڈرونز کیلئے استعمال کیا؟
- امریکہ نے اسرائیل پر میزائل اور ڈرونز حملے بند کرنے کی درخواست کی تھی، میجر جنرل عبدالرحیم
- ایران کا 408 کلوگرام افزودہ یورینیم محفوظ ہے جو متعدد ایٹمی ہتھیاروں کیلئے کافی ہے، فنانشل ٹائمز