Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»اسرائیلی افواج نے غزہ شہر پر حملے تیز کردیئے، 24 گھنٹوں میں 64 فلسطینی شہید 300 زخمی ہوگئے
    عالم تمام

    اسرائیلی افواج نے غزہ شہر پر حملے تیز کردیئے، 24 گھنٹوں میں 64 فلسطینی شہید 300 زخمی ہوگئے

    اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے پر اتفاق نہ کیا تو غزہ شہر کا نام و نشان تک مٹا دیا جائیگا جبکہ اس غیرانسانی بیان پر عالمی برادری نے نوٹس نہیں لیا
    shoaib87اگست 24, 2025Updated:اگست 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرائیل کی بری اور فضائی افواج نے غزہ شہر کے بعض حصوں پر شدید بمباری کی ہے، غزہ شہر کے رہائشیوں نے شہر کے شمالی اور مشرقی حصوں میں مسلسل ہونے والے دھماکوں کی اطلاعات دی ہیں، یہ حملے اسرائیل کے اس خطے کے سب سے بڑے شہری علاقے پر قبضے کے منصوبے کے سلسلے کی کڑی ہیں جس نے وہاں رہنے والے تقریباً 10 لاکھ فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا ہے، اسرائیلی افواج اس دوران مزید شمال میں جبالیہ کے پناہ گزین کیمپوں کی عمارتوں کو دھماکوں سے تباہ کر رہی ہیں، دوسری جانب حماس کے زیر انتظام وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی افواج کے حملوں میں 64 افراد شہید اور تقریباً تین سو زخمی ہوئے ہیں، وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحانہ مہم کے آغاز کے بعد سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 62,686 ہوگئی ہے جب کہ ایک لاکھ 58 ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے حماس کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کو بڑھاوا دینے پر اُن کی حکومت پر ہونے والی بین الاقوامی تنقید کو غیرضروری قرار دیا ہے، اس کارروائی میں اسرائیل نے تقریباً 60,000 ریزرو فوجیوں کو استعمال کیا ہے، اگرچہ یہ حملے پوری شدت سے ابھی شروع نہیں ہوئے لیکن اسرائیلی فوج غزہ شہر پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے، اتوار کی صبح تک فضائی حملوں میں زیتون اور شجاعیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ صبرہ اور اس کے اطراف میں ٹینکوں سے گولہ باری کی گئی، اسرائیلی فوج کے دعوے کے مطابق مطابق گذشتہ چند دنوں میں فوجی دوبارہ جبالیہ کے علاقے میں واپس آئے ہیں جس سے لڑائی کو مزید علاقوں تک وسعت دینے اور حماس کے مسلح افراد کو واپس آکر ان علاقوں میں کارروائی سے روکنے سے مدد ملی ہے۔
    دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ اس کے ایک اہلکار کو اسرائیلی فوج نے رہا کر دیا ہے جسے 21 جولائی سے غزہ میں حراست میں رکھا گیا تھا، ادارے نے اہلکار کی شناخت یا گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، جنگ کے باعث غاصب ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کو اسرائیل کے اندر بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے، خاص طور پر یرغمال بنائے گئے افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ان پر دباؤ ہے، جو چاہتے ہیں کہ جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کیے جائیں تاکہ ان کے عزیز و اقارب کو گھر واپس لایا جا سکے، غزہ میں اب بھی موجود 50 یرغمالیوں میں سے صرف 20 کے زندہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے، اسرائیلی وزیرِ اعظم نے گزشتہ ماہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد پورے غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا، ثالثی کرنے والے قطر اور مصر اس حملے کو روکنے کیلئے معاہدہ کروانے کی کوشش کر رہے ہیں اور انھوں نے 60 دن کی جنگ بندی اور تقریباً نصف یرغمالیوں کی رہائی کی نئی تجویز پیش کی ہے، اس تجویز پر حماس نے رضامندی کا اظہار کیا ہے تاہم اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اب جزوی معاہدہ قبول نہیں کریں گے بلکہ ایک جامع معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، اسرائیل کے وزیرِ دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار ڈالنے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے پر اتفاق نہ کیا تو غزہ شہر کا نام و نشان تک مٹا دیا جائے گا جبکہ اس غیرانسانی بیان پر عالمی برادری نے نوٹس نہیں لیا۔

    front غزہ پر حملے تیز
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبلوچ یکجہتی کمیٹی کا احتجاجی دائرہ بڑھانے کا اعلان کردیا، ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد رہا کرئے
    Next Article پنجاب حکومت سیلاب سے بچاؤ کیلئے کچھ نہ کرسکی، سیلابی ریلوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے!
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192133
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.