امریکی قونصل خانہ نے سرکاری دوروں پر آئے امریکی اہلکاروں کو کراچی کے لگژری ہوٹلوں میں رہائش اور سرگرمیاں جاری رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے، کراچی میں امریکی قونصلیٹ نے سرکاری دوروں پر آئے امریکی اہلکاروں کو عارضی طور پر اپنی سرگرمیاں محدود کرنے ایڈوائزری جاری کی ہے ہے، امریکی حکومت کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے لگذری ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر امریکی شہریوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے جمعے کے روز اپنے اہلکاروں کے کراچی کے لگژری ہوٹلوں میں جانے پر عارضی پابندی عائد کردی ہے، محکمہ خارجہ نے ایک سکیورٹی الرٹ میں کہا کہ امریکی قونصل خانہ کراچی کے لگژری ہوٹلوں میں امریکی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے خطرے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، قونصل خانے نے یہ نہیں بتایا کہ امریکی اہلکاروں کے خلاف مبینہ کارروائی کی اطلاع انہیں پاکستان کے سکیورٹی اداروں سے ملی ہے یا پھر پاکستان میں امریکی انٹیلی جنس نیٹ ورک سے حاصل ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ بعض اوقات خطرات کے پیش نظر پاکستان سمیت حساس ملکوں میں اپنے شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کو مخصوص مقامات جیسے سیاحتی مراکز، ہوٹلوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستورانوں جانے سے روکنے کے احکامات جاری کرتے رہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے سکیورٹی الرٹ میں سمریکہ کے سرکاری اہلکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں اور ہجوم سے گریز کریں اور غیر نمایاں رہیں جبکہ ان جگہوں پر خاص طور پر محتاط رہیں جہاں سیاحوں اور مغربی ممالک کے شہریوں کی آمد و رفت زیادہ ہوتی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اس وقت پاکستان کیلئے ایک سفری ہدایت نامہ جاری کر رکھا ہے جس میں امریکی شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے اور ممکنہ مسلح تنازع کی بنا پر پاکستان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، یہ پابندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں بعض حساس علاقوں، بالخصوص شہری مراکز میں، دہشت گردی یا منظم جرائم سے متعلق خدشات پہلے سے موجود ہیں۔ حالیہ مہینوں میں کراچی میں چینی یا مغربی مفادات پر مبنی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں بھی ریکارڈ ہوئی ہیں۔ اس لئے یہ اقدام ایک پیشگی حفاظتی اقدام کے طور پر لیا جا سکتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے خطرے کی بنا پر حساس ملک قرار دیا گیا ہے، واشنگٹن سے جاری سکیورٹی الرٹ کی وجہ سے پاکستان کی عالمی ساکھ پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے، اس نوعیت کی درجہ بندی بین الاقوامی میڈیا میں بارہا دہرائی جاتی ہے، جس سے پاکستان کے سیاحتی اور تجارتی امکانات کو نقصان پہنچتا ہے۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید