ہندوستان نے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر اپنے مذموم عزائم کو حاصل کرنے کیلئے سرگرم ہے، جمعہ کے روز نئی دہلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی مالیاتی جرائم پر نظر رکھنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) پر دباؤ ڈالے گا کہ وہ پاکستان کو دوبارہ اپنی گرے لسٹ میں شامل کرے، نئی دہلی میں ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ہندوستان پاکستان کیلئے عالمی بینک کی آئندہ مالی معاونت کی بھی مخالفت کرے گا، واضح رہے کہ پاکستان کو 2022 میں فیٹف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا تھا، جس سے پاکستان کی مالی ساکھ بہتر ہوئی تھی جو کہ معیشت کے بحران سے دوچار ملک کیلئے قرض دہندگان کا اعتماد بحال کرنے میں اہم تھی، ہندوستان نے پاکستان کے خلاف عالمی اداروں سے ایسے وقت میں رابطہ شروع کئے ہیں، جب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، ہندوستانی وزیراعظم کو اندرون ملک سیاستدانوں کیساتھ ساتھ عام لوگوں کی بھی تنقید کا سامنا ہے جبکہ ہندوستان کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں کہ جنگ بندی کیلئے مودی حکومت نے واشنگٹن سے کیوں رابطہ کیا اور اسی طرح فوجی کارروائی سے قبل پاکستان کو حملے کی پیشگی اطلاع کیوں دی تھی جبکہ راہل گاندھی ہندوستان حملے اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے متعلق پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کررہے ہیں، دوسری طرف پاکستان نے ہندوستانی پروازوں پر فضائی حدود کی پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے، جو اب 23 جون 2025 تک برقرار رہے گی، یہ بات سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے جمعے کے روز بتائی ہے، سی اے ای کی جانب سے جاری کردہ تازہ نوٹس کے مطابق یہ پابندی اُن تمام طیاروں پر لاگو ہوتی ہے جو بھارت میں رجسٹرڈ ہیں، یا بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کی ملکیت، کرائے یا آپریشن کا حصہ ہیں، جن میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پابندی 24 اپریل کو عائد کی گئی تھی جب مقبوضہ کشمیر میں ایک مہلک حملے کے بعد اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا، فضائی حدود کی بندش کے باعث ہندوستانی ایئرلائنز کو بین الاقوامی پروازوں کے راستے تبدیل کرنے پڑے جس سے سفر کا دورانیہ بڑھ گیا اور آپریٹنگ لاگت میں اضافہ ہوا۔ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، دوبارہ شیڈول کی گئیں یا منسوخ ہوئیں، جبکہ مسافروں کو مسلسل پریشانی اور کرایوں میں اضافے کا سامنا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے، اور یہ پابندیاں آئندہ اطلاع تک برقرار رہیں گی، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی اور عسکری کشیدگی کے پس منظر میں اٹھایا گیا ہے، اُدھر سیکرٹری داخلہ کیپٹن (رِیٹائرڈ) خرّم محمد آغا نے جمعہ کو خضدار میں حالیہ دہشت گردی کو ہندوستانی فتنہ قرار دیا اور کہا کہ اس دہشت گرد حملے کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، اُنھوں نے متبنہ کیا ہے کہ حملہ آور اپنے مقاصد میں ناکام رہیں گے، پاکستانی فوج کے ترجمان ادارے یعنی آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شرف چودھری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ نے اس حملے کی سخت مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں کے لئے بھرپور حکومتی حمایت کا اعادہ کیا۔
منگل, جنوری 20, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

