Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»سائنس و ٹیکنالوجی»آزاد کشمیر میں بارشوں سے 6 ہلاکتیں خاتون لاپتہ صوابی میں سیلاب حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق
    سائنس و ٹیکنالوجی

    آزاد کشمیر میں بارشوں سے 6 ہلاکتیں خاتون لاپتہ صوابی میں سیلاب حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق

    خیبرپختونخوا مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوگیا صوابی میں ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی میں 160 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے
    shoaib87اگست 18, 2025Updated:اگست 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پیر کے روز ہونے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور ایک خاتون لاپتہ ہوگئی ہیں، اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس خطے میں آٹھ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں جبکہ 46 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے، اس خطے میں تعلیمی ادارے 23 اگست تک بند رہیں گے، تفصیلات کے مطابق پونچھ یونیورسٹی کی لیکچرار ڈاکٹر گل لالہ نالہ تراڑ میں گاڑی سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئیں، ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ان کی لاش کو نالے سے نکال لیا ہے، ڈاکٹر گل لالہ کا تعلق راولاکوٹ کے نواحی علاقے کھڑک سے تھا، اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق راولاکوٹ میں سیلابی پانی کی وجہ سے سات مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور 22 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں تین گاڑیاں بھی سیلابی پانی میں بہہ گئی ہیں، نیلم ویلی میں کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی، جو تاؤ بٹ سیر کیلئے نکلی تھی، شنڈداس کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی اہلیہ موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی چھوٹی بچی محفوظ رہیں، حادثے سے گاڑی کے ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی مر گئے ہیں، نیلم میں شدید بارشوں سے گاڑیوں کے حادثات میں چار افراد ہلاک ہوئے اور ایک شخص زخمی ہو گئے ہیں، ضلع بھمبر میں بھی بارشوں کے باعث کئی مکانات متاثر ہوئے ہیں، یہاں چھ مکانات جزوی طور پر تباہ ہوئے، سدھنوتی میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور 18 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے، کوٹلی میں نالے میں بہہ جانے والی ایک خاتون کی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، پٹہکہ میں ایک خاتون پاؤں پھسل کر گرنے سے ہلاک ہوگئی ہیں، خیبر پختونخوا میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 341 تک پہنچ گئی جب کہ صوبائی حکومت نے پیر کے روز تمام متاثرہ اضلاع کیلئے 80 کروڑ روپے کے امدادی فنڈز جاری کردیئے جب کہ شدید متاثرہ ضلع بونیر کیلئے اضافی 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک ہونے والے جانی ومالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
    دوسری طرف خیبرپختونخوا مون سون سیزن کے ایک اور طاقتور اسپیل کا دھواں دھار آغاز ہوگیا، خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع مسلسل شدید برسات کی زد میں ہیں، خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بادل پھٹنے سے تباہی مچ گئی، مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہیں جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں گدون کے علاقے دراوڑی بالا میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی میں 160 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ترجمان کے مطابق مردان، نوشہرہ، چارسدہ اور صوابی کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، ان کے مطابق سیلابی صورتحال میں چار افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ہیں جبکہ 15 گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، ترجمان ریسکیو 1122 بلال فیضی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ صوابی میں زیادہ نقصان کا خدشہ بتایا گیا تھا لیکن ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالا ہے، صوابی میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان رحم خان کے مطابق پانچ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ٹوپی لایا گیا تھا جن میں دو زخمیوں کو کمپلیکس منتقل کر دیا گیا تھا اور تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    front پاکستان میں سیلاب
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleچینی وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستان، عالمی تعلقات کے تناظر میں مثبت تعلقات کا فروغ ضروری ہوگیا
    Next Article پارلیمنٹ ابھی تک 26ویں آئینی ترمیم ہضم نہیں کرسکی27ویں کی ضرورت نہیں ہے، اسحاق ڈار
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162545
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.