لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود ان کی تنظیم ہتھیار ڈالے گی اور نہ ہی پسپائی اختیار کرے گی، انہوں نے واضح کیا کہ لبنانی مزاحمتی اور سیاسی تحریک حزب اللہ پر ہتھیار ڈالنے کیلئے جو دباؤ ڈالا گیا وہ بے اثر رہا اور آئندہ بھی بے اثر ہی رہے گا، عرب نیوز کے مطابق بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں عاشورہ حسینیؑ کے موقع پر دسیوں ہزار عزاداروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نعیم قاسم نے کہا کہ یہ دھمکیاں ہمیں سرنگوں کرنے پر مجبور نہیں کر سکتیں، یاد رہے ایسی اجتماع سے کئی سال حزب اللہ کے شہید قائد سید حسن نصراللہ خطاب کرتے رہے، جس وقت نعیم قاسم نے سید حسن نصراللہ کی جانگداز شہادت کو فرزند رسولؐ سید الشہداء امام حسینؑ کی شہادت کا تسلسل قرار دیا تو مجمع آہ و بکا کرنے لگا، ستمبر میں اسرائیلی حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد قیادت سنبھالنے والے نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ کے مجاہدین ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے، نعیم قاسم نے کہا کہ حزب اللہ امن اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہے، لبنان میں روز عاشورہ کے موقع پر عزاداری سید الشہدا کے حوالے سے مختلف اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں مومنین شریک ہوئے اور اپنے عزم کو کربلا کے شہیدوں کی قربانیاں یاد کرکے تقویت پہنچائی، اس موقع پر غزہ میں غذائی امداد سے محروم لوگوں اور خصوصاً بچوں کی بھوک سے ہلاکتوں پر غم و غصے کا اظہار کیا عزاداری کے اجتماعات میں کہا گیا کہ غاصب اسرائیل کا وزیراعظم نیتن یاہو مجسم یزید بنا ہوا ہے، جسے بچوں کی بھوک اور پیاس کا احساس نہیں ہے اور فلسطینیوں کو پہنچائی گئی امداد روک کر خوشی ہوتی ہے۔
نعیم قاسم کا سرنڈر نہ کرنے کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی ایلچی ٹام بیرک پیر کو بیروت پہنچنے والے ہیں، ایک لبنانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لبنانی حکام ایک امریکی درخواست پر غور کررہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کو سال کے آخر تک غیر مسلح کیا جائے، لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی سرحد کے قریب حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کو پیچھے ہٹا دیا ہے، اگرچہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان نومبر میں جنگ بندی ہوچکی ہے مگر اسرائیل نے حزب اللہ کے اہداف کو مسلسل نشانہ بنارہا ہے اور بیروت پر الزام لگایا ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے میں ناکام رہا ہے، جنگ بندی معاہدے کے مطابق حزب اللہ کو اپنے جنگجو دریائے لیتانی کے شمال میں واپس بلانا تھا، جو اسرائیلی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے، اسرائیل کو بھی اپنی تمام فوجیں لبنان سے واپس بلانی تھیں مگر اس نے اب بھی 5 ایسے مقامات پر اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں جنہیں وہ اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل قرار دیتا ہے۔
جمعہ, مارچ 6, 2026
رجحان ساز
- افغان طالبان کا پاکستانی حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، جواب مناسب وقت پر دیا جائیگا
- بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
- امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
- فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
- اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
- تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
- ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
- امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

