Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»آئی اے ای اے پر اسرائیل کیلئے مخبری کا الزام ایران کا ایٹمی ایجنسی کیساتھ عدم تعاون کا قانون منظور
    تازہ ترین

    آئی اے ای اے پر اسرائیل کیلئے مخبری کا الزام ایران کا ایٹمی ایجنسی کیساتھ عدم تعاون کا قانون منظور

    ایران کے فیصلے نے تباہ کن سگنل بھیجا ہے، ایران کیلئے ضروری ہے کہ سفارتی حل کیلئے آئی اے ای اے کے ساتھ کام کرے، آئی اے ای اے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایران سے مزید سرکاری معلومات کا انتظار کر رہا ہے
    shoaib87جولائی 2, 2025Updated:جولائی 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کے قانون کی حتمی منظوری دیدی ہے، واضح رہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران کے خلاف سیاسی عزائم پر مبنی قرارداد منظور کرکے امریکہ اور اسرائیل کو ایران کے خلاف جارحیت کیلئے حوصلہ افزائی کی، صدر پیزشکیان نے بدھ کے روز باضابطہ طور پر اس قانون پر دستخط کردیئے، ایران کی پارلیمنٹ کے 25 جون 2025ء کے اجلاس کے دوران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کا قانون منظور کیا تھا، قانونی بل کے مطابق آئی ای اے کے معائنہ کاروں کو اس وقت تک ایران میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ ملک کی جوہری تنصیبات اور پرامن جوہری سرگرمیوں کی حفاظت کی ضمانت نہ دی جائے جوکہ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی منظوری سے مشروط ہے، ایران آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی پر بھی ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کررہا ہے، ایران نے آئی اے ای اے کے خلاف اقدامات اِن رپورٹوں کے سامنے آنے کے بعد کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس عالمی ادارے نے ایران کے ایٹمی پروگرام سے متعلق معلومات اسرائیل کو فراہم کیں جس کی بنیاد پر اسرائیل نے کامیاب حملوں میں ایرانی سائنسدان کو شہید کیا، ایرانی پارلیمنٹ نے آئی اے ای اے کے سربراہ نے بورڈ آف گورنرز کو بے بنیاد رپورٹ پیش کی جسکی بنیاد پر ایران مخالف قرارداد منظور کی گئی جوکہ اسرائیلی حکومت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحیت شروع کرنے کا بہانہ بن گئی، خیال رہے 22 جون کو امریکہ نے اقوام متحدہ کے چارٹر بین الاقوامی قانون اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نطنز، فردو اور اصفہان کے جوہری مقامات پر بمباری کی جبکہ آئی اے ای اے کے سربراہ گروسی نے امریکی جارحیت کی مذمت کرنے میں ناکام رہے، رافیل گروسی کو لکھے گئے خط میں ایران کی جوہری توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلمی نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے خلاف تادیبی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے عالمی ایٹمی ایجنسی سے عدم تعاون کا فیصلہ واضح طور پر تشویشناک ہے، سکریٹری جنرل نے ایران سے آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کرنے کے اپنے مطالبے میں بہت مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا ہے اور واضح طور پر تمام ممالک کو جوہری مسائل پر آئی اے ای اے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا ہے، ایرانی صدر کے باضابطہ طور پر معطلی کو نافذ کرنے کے جواب میں اسرائیلی وزیر خارجہ نے 2015 کے جوہری معاہدے کے یورپی دستخط کنندگان پر زور دیا کہ وہ اسنیپ بیک میکانزم کو متحرک کریں اور ایران پر اقوام متحدہ کی تمام پابندیاں بحال کریں، جرمنی نے کہا کہ ایران کے فیصلے نے تباہ کن سگنل بھیجا ہے، ایران کیلئے ضروری ہے کہ سفارتی حل کیلئے آئی اے ای اے کے ساتھ کام کرے، آئی اے ای اے نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایران سے مزید سرکاری معلومات کا انتظار کر رہا ہے۔

    عدم تعاون
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایل این جی اسکینڈل سامنے آگیا پاکستانی عوام 378 ملین ڈالر کا بوجھ برداشت کرنے کیلئے تیار رہیں !
    Next Article ایران پر امریکی اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے پیچھے بھی چیف کی وردی تھی، محسن نقوی کا انکشاف
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162805
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.