Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, فروری 20, 2026
    رجحان ساز
    • بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے
    • امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!
    • فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے
    • اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار
    • تمام پابندیاں ہٹالی جائیں تو یورینیم کی کم افزودگی کو ممکن بنایا جائیگا، ایران نے امریکہ کو جواب دیدیا
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»کالم و بلاگز»پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    کالم و بلاگز

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    راولپنڈی اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ائی عمران خان کی بہنوں نے گورکھپور ناکے پر روکے جانے کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور دھرنا دے کر بیٹھ گئیں، پولیس نے جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بھاری نفری تعینات کردی
    shoaib87دسمبر 9, 2025Updated:دسمبر 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کے متعلق ریمارکس دینے پر پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان سے خاندان کے افراد کی ملاقاتیں روک دی گئی ہیں، عدالتی حکم کے مطابق منگل کو اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اہلخانہ کی ملاقات ہونا تھی مگر اُن کے فیلڈ مارشل کے خلاف بیانات کی وجہ سے صورتحال تبدیل ہوگئی اور آج منگل کے روز سرکاری حکام نے عمران خان سے اُن کی بہنوں کی ملاقات نہیں ہونے دی، گزشتہ ملاقات بھی طویل تعطل کے بعد اس قیاس آرائیاں کے دوران کرائی گئی کہ عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، عمران خان بمقابلہ فیلڈ مارشل عاصم منیر لفظوں کی جنگ نے ملک کے اندر کشیدگی میں اضافہ کیا ہے جبکہ عام لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہیں، راولپنڈی اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ائی عمران خان کی بہنوں نے گورکھپور ناکے پر روکے جانے کے خلاف احتجاج شروع کردیا اور دھرنا دے کر بیٹھ گئیں، پولیس نے جیل جانے والے راستے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بھاری نفری تعینات کردی، کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے اور پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی شروع کر دی، اس ناکے پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ میں آگئی ہوں تمام تر ناکے توڑ کر آؤ مجھے کر لو گرفتار، یہ غیرقانونی کام کرتے ہیں ہم قانونی کام کریں تو پابندی عائد کردی جاتی ہے، ہمیں تو اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر لانے کی اجازت نہیں ہے، واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل میں قید رکھا ہوا ہے اور ان کی ملاقاتوں پر پابندی کے باعث اہل خانہ اور کارکنان کئی بار احتجاج کرچکے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی ابھی تک پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیراعظم سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی، پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ عمران خان کو بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں جبکہ حکومت ایک طرف تو یہ کہتی ہے کہ سابق وزیراعظم کو تمام سہولتیں قانون کے مطابق دی ہیں اور دوسری طرف عمران خان کو اُن کے اہل خانہ، پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔
    پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی کئی کوششیں کیں مگر جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی، جس میں منگل اور جمعرات کو ملاقات کی اجازت دی گئی تھی، تاہم گزشتہ ہفتے حکام نے عمران خان کی ایک اور بہن عظمیٰ خان کو ان سے ملاقات کی اجازت دی تھی، جس کے بعد انہوں نے بتایا تھا کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، آج جیل کی طرف جاتے ہوئے جاری کردہ ویڈیو بیان میں علیمہ خان نے الزام عائد کیا کہ ریاست قانون کی خلاف ورزی کررہی ہے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران کو گزشتہ 14 ماہ سے اپنے ذاتی معالج سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جسکی مرتکب موجودہ حکومت اور اس کے پشت پناہ ہورہے ہیں، عالمی اسٹیبلشمنٹ نے بھی اپنے ملکی مفادات کے پیش نظر اس بابت توجہ دینا چھوڑ دی ہے البتہ امریکی قانون سازوں کی ایک معقول تعداد نے ٹرمپ انتظامیہ سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر راست اقدامات کرنے کیلئے خط لکھا ہے، جس پر عملدرآمد کیلئے صدر ٹرمپ پابند نہیں ہیں۔

    front اڈیالہ جیل
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    Next Article غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    اسرائیلی صدر کے دورہ آسٹریلیا کےخلاف احتجاجی مظاہرہ فورسز کا تشدد متعدد افراد زخمی 19 گرفتار

    فروری 10, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 18, 2026

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    تحریر: محمد رضا سید بنگلہ دیش ایک بار پھر تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا…

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1245857
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    بنگلہ دیش: جمہوریت کی واپسی یا اقتدار کی نئی ترتیب؟ سیاسی استحکام جنوبی ایشیائی ملکوں کیلئے ناگزیر ہے

    فروری 18, 2026

    امریکہ اور ایران درمیان جینوا میں مذاکرات کا دوسرا دور اطمینان بخش تہران کو ڈکٹیشن قبول نہیں!

    فروری 17, 2026

    فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے لیڈر بشیر زیب کا آبائی گھر سمیت دو مکانات مسمار کردیئے

    فروری 10, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.