Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 29, 2025
    رجحان ساز
    • موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی
    • پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    • ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا
    • سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !
    • بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل
    • دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے
    • ہینلے اینڈ پارٹنرز کا گلوبل انڈیکس میں پاکستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے رسکی ملکوں میں شامل کردیا گیا !
    • پاکستان میں رواں سال ابتک سائبر کرائم 35 فیصد اضافہ ہوا، ڈیجیٹل خواندگی کی کمی بنیادی وجہ ہے
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»عالم تمام»موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی
    عالم تمام

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کا مجوزہ مینڈیٹ غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنا، اسرائیل کی سرحدوں کو محفوظ بنانا اور انسانی امداد و تعمیرِ نو میں عبوری فلسطینی انتظامیہ کی مدد شامل ہے
    shoaib87اکتوبر 28, 2025Updated:اکتوبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان کی حکومت نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سی آئی اے اور موساد سے معاہدے کے تحت غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور پاکستان اپنی فوج غزہ نہیں بھیج رہا ہے، وفاقی حکومت کی وزارت نے اس خبر کو مکمل طور پر من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی معاہدہ، بات چیت یا سمجھوتہ پاکستان کی قیادت، سی آئی اے یا موساد کے درمیان نہیں ہوا، امریکی ثالثی میں طے پانے والے غزہ امن معاہدے کا ایک بنیادی ستون انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کا قیام ہے، جو زیادہ تر مسلمان اکثریتی ممالک کے فوجیوں پر مشتمل ہوگی، سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے، حساس نوعیت کے باعث نام نہ بتانے کی شرط پر بات کرنے والے سرکاری و عسکری ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور فوجی قیادت کے درمیان مشاورت آخری مراحل میں ہے، ذرائع کے مطابق مشاورت کے انداز سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلام آباد اس مشن میں حصہ لینے کے حق میں ہے، قبل ازیں ہندوستانی اخبار فرسٹ پوسٹ نے سی این این نیوز 18 کے حوالے سے رپورٹ دی تھی کہ اعلیٰ خفیہ ذرائع کے مطابق پاکستان غزہ میں 20 ہزار تک فوجی تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے، ساتھ ہی دعویٰ کیا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسرائیلی ایجنسی موساد اور امریکی سی آئی اے کے سینیئر حکام سے خفیہ ملاقاتیں کی ہیں، رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی فوجیوں کا کردار باقی رہ جانے والے حماس کو ختم کرنے اور مغربی ہدایات کے مطابق علاقے کو مستحکم کرنے پر مشتمل ہوگا، رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے مزید کہا گیا کہ پاکستانی افواج، اسرائیل اور غزہ کی مسلح تنظیموں کے درمیان بفر فورس کے طور پر کام کریں گی، سیکیورٹی تحفظ فراہم کریں گی جبکہ تعمیرِ نو اور ادارہ جاتی اصلاحات میں مدد فراہم کریں گی، مزید کہا گیا کہ فوجی تعیناتی کے بدلے میں امریکا نے پاکستان کو معاشی مراعات دینے کا وعدہ کیا ہے، جن میں ورلڈ بینک قرضوں میں نرمی، ادائیگیوں کی مؤخر تاریخیں اور خلیجی ممالک کے ذریعے مالی معاونت شامل ہے۔
    پاکستانی فوج کو اسرائیل بھیجنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سیاست دانوں اور صحافیوں نے سوشل میڈیا پر تشویش اور تنقید کا اظہار کیا، اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے وزارتِ اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خبر مکمل طور پر من گھڑت ہے، پاکستان کی قیادت، سی آئی اے یا موساد کے درمیان کوئی ملاقات، سمجھوتہ یا ڈیل نہیں ہوئی، مزید کہا گیا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، اس کے ساتھ کسی قسم کا سفارتی یا عسکری رابطہ نہیں اور فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کے اصولی مؤقف پر قائم ہے، وزارت نے واضح کیا کہ نہ تو پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) اور نہ ہی کسی معتبر پاکستانی یا بین الاقوامی ذریعے نے غزہ میں فوجی تعیناتی سے متعلق کوئی تصدیق یا اطلاع جاری کی ہے، بیان میں سی این این نیوز 18 کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ یہ ادارہ ماضی میں بھی پاکستان مخالف غلط معلومات اور غیر مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع پر مبنی خبریں شائع کرنے کی تاریخ رکھتا ہے، وزارت نے پوری کہانی کو من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیا جس کی کوئی حقیقی یا ادارہ جاتی بنیاد نہیں، بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے غزہ میں فوج بھیجنے کی کوئی تجویز پیش کی، نہ اس پر اتفاق کیا اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی، انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس کا مجوزہ مینڈیٹ غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنا، اسرائیل کی سرحدوں کو محفوظ بنانا اور انسانی امداد و تعمیرِ نو میں عبوری فلسطینی انتظامیہ کی مدد شامل ہے۔

    front International Stabilization Force
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    بلوچستان: ضلع دُکی میں پوست کی کاشت کرنے پر 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

    اکتوبر 24, 2025

    دہشت گردی کو بیرونی ایجنڈا قرار دینے سے مسئلہ برقرار رہتا ہے، پیشہ ورانہ پولیس کی ضرورت ہے

    اکتوبر 23, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025

    سعودی شہریوں کی توہین پر اسرائیلی وزیرخارجہ نے معذرت کرلی مگر بات بہت آگے بڑھ چکی ہے !

    اکتوبر 24, 2025
    پاکستان
    عالم تمام اکتوبر 28, 2025

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    پاکستان کی حکومت نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سی آئی اے اور…

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1175807
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    موساد سے معاہدہ نہیں ہوا، غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کیلئے مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان: عمران خان حکومت ختم کئے جانے کے بعد ملک میں غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوا !

    اکتوبر 27, 2025

    ایران کا بینکنگ نظام خطرات سے دوچار ہے ملک کا بینک آئندہ دیوالیہ، بینک ملی نے انتظام سنبھال لیا

    اکتوبر 27, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.