پاکستان میں منگل کے روز مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ اسلام آباد کی ضلعی عدالت کی عمارت کے باہر ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے، اب تک 12 افراد جاں بحق اور تقریباً 27 زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکہ بظاہر عدالت کے احاطے کے دروازے کے قریب ہوا، مقامی وکیل رستم ملک نے اے ایف پی کو بتایا جب میں نے اپنی گاڑی پارک کی اور احاطے میں داخل ہوا تو ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی، پورا منظر افراتفری کا شکار تھا، وکلا اور لوگ احاطے کے اندر بھاگ رہے تھے، میں نے دروازے کے قریب دو لاشیں دیکھی اور کئی گاڑیاں جل رہی تھیں، کے وفاقی وزیر داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں عدالت کی عمارتوں کے باہر خودکش دھماکے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے، ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جبکہ تحقیقاتی اداروں نے اس دھماکے کے متعلق حتمی رائے فائل نہیں کی ہے، بعض ماہرین کی رائے ہے کہ دھماکہ پلانٹڈ تھا، واقعے کی جگہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا دوپہر 12 بج کر 39 منٹ پر ضلعی عدالت اسلام آباد کے مقام پر خودکش حملہ کیا گیا اب تک 12 افراد شہید اور تقریباً 27 زخمی ہوئے ہیں، محسن نقوی کے مطابق حملہ آور نے عدالت کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام ہونے پر اُس نے پولیس کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کسی مخصوص گروہ پر الزام عائد کرنے سے گریز کیا تاہم کہا کہ حکام حملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے سے عدالت کے باہر کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی، یہ علاقہ عام طور پر سینکڑوں افراد سے بھرا رہتا ہے جو مقدمات کی سماعت کیلئے آتے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق زیادہ تر ہلاک اور زخمی ہونے والے وہ افراد ہیں جو وہاں سے گزر رہے تھے یا عدالت کی کارروائی میں شریک ہونے آئے تھے، اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروہ نے قبول نہیں کی، اس سے قبل منگل کی صبح پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے فوج کے زیرِ انتظام کالج پر شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنایا ہے جہاں ایک خودکش بمبار اور پانچ دیگر حملہ آوروں نے رات کے وقت کیڈٹس کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تھی، حکام نے اس حملے کا الزام تحریکِ طالبان پاکستان پر عائد کیا ہے جو افغان طالبان سے علیحدہ مگر ان کی اتحادی تنظیم ہے، تاہم اس گروہ نے پیر کی شام ہونے والے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی، یہ کیڈٹ کالج جنوبی وزیرستان کے شہر وانا میں واقع ہے، جو خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے میں افغانستان کے قریب ہے، یہ خطہ ماضی میں تحریکِ طالبان پاکستان، القاعدہ اور دیگر غیر ملکی جنگجوؤں کا گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے، دوسری جانب پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ کابل کے حکمران پاکستان میں دہشت گردی کو روک سکتے ہیں لیکن اسلام آباد تک اس جنگ کو لانا کابل سے ایک پیغام ہے، جس کا بھرپور جواب دینے کی پاکستان بھرپور قوت رکھتا ہے۔
بدھ, نومبر 12, 2025
رجحان ساز
- پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت میں کار بم دھماکہ 12 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوئے
- ہندوستانی دارالحکومت کے ریڈ زون میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ نئی دہلی اور ممبئی میں ہائی الرٹ
- علاقائی تبدیلیوں کے تناظر میں ایرانی اسپیکر کا دورۂ پاکستان کیا باہمی معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائیگا
- غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف موقف نے ممدانی کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا !
- امریکہ اور قطر کے مشترکہ فضائی دفاعی کمانڈ پوسٹ کا افتتاح خطے میں نئی صف بندی کی شروعات !
- پاکستان، ہندوستان کشیدگی دوران سنگاپور اور دبئی کے ذریعے دس ارب ڈالر کی تجارت ہورہی ہے !
- اسرائیل کی حمایت ترک کیے بغیر امریکہ سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، آیت اللہ خامنہ ای کا اعلان
- پیپلزپارٹی کا امتحان شروع 27 ویں ترمیم کیلئے 18ویں آئینی ترمیم کو قربان کیلئے بلاول بھٹو ہونگے؟

