شمالی غزہ کی پٹی میں حماس کے مجاہدین کی کارروائی میں دنیا کا سب سے محفوظ سمجھا جانے والا مارک فور نامی اسرائیلی ٹینک تباہ ہوگیا، دھماکے کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک اور ایک افسر زخمی ہوگیا، ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں پیر کے روز اسرائیلی ٹینک دھماکے کی زد میں آگیا، تحقیقاتی ٹیم اس مہلک دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے، اسرائیل محکمہ جنگ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ ایک آپریشنل غلطی کا نتیجہ ہوسکتا ہے، ہلاک ہونے والے تین فوجیوں میں یارڈینا کا رہائشی 21 سالہ اسٹاف سارجنٹ شوہم مناہم، ایفرات کا رہائشی 20 سالہ سارجنٹ شلومو یاکیر شریم، ریشون لیسیون سے 19 سالہ سارجنٹ یولی فاکٹر شامل ہیں، جب کہ زخمی افسر کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم فوج کے مطابق اس کی حالت نازک ہے، یہ تمام اہلکار 401ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 52ویں بٹالین سے تعلق رکھتے ہیں، اسرائیلی افواج کی ابتدائی تحقیق کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی ٹینک میں سوار تھے جو پیر کے دن دوپہر کے وقت شمالی غزہ کے شہر جبالیا میں دھماکے کی زد میں آیا، ٹینک کو حماس کے راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ سے نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فوج نے اس بڑے نقصان کو عالمی سطح پر بدنامی کے باعث کہا کہ دھماکا ممکنہ طور پر ٹینک کے اندر گولا پھٹنے کے باعث ہوا، دیگر ممکنہ وجوہات کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں، ان فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غزہ میں حماس کے خلاف زمینی آپریشن اور سرحد پر جاری کارروائیوں میں اسرائیل کے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 454 ہوگئی ہے، جس میں 2 پولیس اہلکار اور وزارت دفاع کے 3 شہری کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں، فوج کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا جب وسطی غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب دو راکٹ فائر کیے گئے، جنہیں اسرائیلی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک لیا، کسی قصبے میں سائرن نہیں بجے البتہ غزہ بارڈر کے قریب کھلے علاقوں میں الرٹ جاری ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری طرف غزہ میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں درجنوں فلسطینی زمین پر لیٹے ہوئے ہیں اور اطراف میں شدید گولیاں چلنے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں، ویڈیو کے مقام کی بنیاد پر خیال ہے کہ یہ واقعہ رفح کے علاقے میں غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن(جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز کے قریب پیش آیا، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ویڈیو کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس مرحلے پر آج رفح میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، یاد رہے کہ اسرائیل اپنے مارک 4 ٹینک کو دنیا کا محفوظ ترین ٹینک قرار دیتا ہے، اس سے پہلے اسرائیل کی ایران پر 12 روز جارحیت کے دوران ایران بھی اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام آئرن ڈوم کا حصار توڑ چکا ہے، جس کے بارے میں اسرائیل دعویٰ کرتا تھا کہ اس حصار کو کوئی نہیں توڑ سکتا، لیکن جنگ کے دوران کئی ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کو ناکارہ ثابت کیا تھا۔
بدھ, جولائی 16, 2025
رجحان ساز
- غزہ میں اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائی کے دوران حماس نے مارک فور ٹینک تباہ کردیا، 3 فوجی ہلاک
- یوکرین جنگ: امریکی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور یورپی ملکوں کے دباؤ پر امریکی صدر ٹرمپ کا یوٹرن !!
- عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے اور ان کی گرفتاری کی بات کرنا کم ظرفی ہے، علی امین گنڈاپور
- پاکستان: مون سون کی بارشوں میں 111 ہلاکتیں ہوچکی ہیں، زیادہ اموات، کرنٹ لگنے سے ہوئیں
- پاکستان نے امریکی دباؤ مسترد کردیا اسرائیل کو تسلیم کرنا بانی پاکستان کے ویژن کیخلاف ہے، رضوان
- پاکستان: سائبر کرائم ایجنسی کا اسلام آباد میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ، 5 غیرملکی باشندے گرفتار
- جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی پر صدر مملکت کا فیصلہ چیلنج کریں گے
- تنازعہ کشمیر عالمی فورم پر حل طلب مسئلہ ہے، بلوچستان میں بدامنی سے منسلک کرنا دانشمندی نہیں!