یمن نے امریکہ کے خلاف اپنی فوجی کامیابیوں پر فخر کیا ہے اور اسرائیل کے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں اضافہ جاری رکھا ہوا ہے، یمنی وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العتیفی نے کہا کہ یمن کی سرکاری فورسز نے ملک کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے امریکی جارحیت کو ناکام بنایا اور اُس کے طیارہ بردار جہازوں کو بحیرہ احمر میں جارحیت سے روک دیا، واشنگٹن نے گزشتہ ماہ کے اوائل میں صنعاء کے ساتھ جنگ بندی کی، اس طرح یمن پر امریکی جارحیت کا خاتمہ ہوگیا جوکہ اسرائیلی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کے حملوں کو روکنے کیلئے ناکام رہی تھی، العتیفی نے امریکہ کے مقابلے میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یمنی قوم جدید جنگ میں ایک نئی تاریخ لکھ رہی ہے، انہوں نے متنبہ کیا کہ یمن غاصب اسرائیل کے اسٹریٹجک اہداف کے خلاف اپنے حملوں کو مزید بڑھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے، جو اکتوبر 2023 سے جاری ہیں جب تل ابیب نے غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی جنگ مسلط کی تھی، یمن کی طرف سے اسرائیلی بحری جہازوں اور مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے والے جہازوں کی بحری ناکہ بندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی حکومت کے خلاف فضائی ناکہ بندی بھی شروع کردی ہے، جو 4 مئی کو نافذ ہے، یمنی وزیر نے کہا کہ ہم اسرائیلی وجود کے خلاف مزید کارروائی کیلئے تیار ہیں، جو بتدریج سخت کی جارہی ہے جو دشمن کو مزید نقصان پہنچانے کا باعث بنے گا۔
مزید برآں العتیفی نے مزید کہا کہ یمن کے پاس دشمن کو اندر تک نشانہ بنانے اور اسٹریٹجک ڈیٹرنس کی صلاحیت موجود ہے، اس دوران انہوں نے یمن کی عسکری استعداد میں دشمنوں سے لڑتے ہوئے مزید بڑھ گئی ہے اور یمن خطے میں ایک فعال فوج رکھتا ہے، اُنھوں نے کہا کہ یمن طویل فاصلے تک اور زیادہ درستگی تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کررہا ہے، اس کے علاوہ ملک کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی حاصل کررہا ہے، اُدھر یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا کہ یمنی میزائل یونٹ نے نے اسرائیل کے سب سے اہم ایئر ٹرمینل بن گوریون ہوائی اڈے کو ایک ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، جس کا کوڈ نام فلسطین-2 تھا، انہوں نے کہا کہ آپریشن نے کامیابی سے اپنا مقصد حاصل کیا، اہلکار کے مطابق اسٹرئیک کی وجہ سے لاکھوں اسرائیلی آباد کار پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے جبکہ ہوائی اڈے کی فضائی سروس کئی گھنٹے معطل رہی اور ایک امریکی فوجی کارگو طیارے کو اس ہوائی اڈے پر اترنے سے روک دیا، یمن کی جانب سے اسرائیل کی فضائی ناکہ بندی کے دوران کئی بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں نے اسرائیل کیلئے براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں، اُنھوں نے واضح کیا کہ جب تک غزہ میں مستقل جنگ بندی نہیں ہوتی اسرائیل کی بحری اور فضائی ناکہ بندی جاری رہے گی۔
بدھ, اکتوبر 15, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید