Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026

    لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    فروری 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, فروری 10, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان
    • امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
    • لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    • جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا
    تازہ ترین

    جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا

    وزیر اعظم اسٹارمر کے ترجمان نے مانڈلسن کے بیان کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا جب عوام سیاست دانوں کو یہ کہتے سنتے ہیں کہ انہیں بڑی رقوم کی وصولی یاد نہیں تو یہ واقعی صدمہ پہنچانے والی بات ہے اور اس سے عوام کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے
    shoaib87فروری 4, 2026Updated:فروری 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسرایلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے مبینہ طور پر کام کرنے والے جیفری ایپسٹین سے منسوب فائلز کے نئے ذخیرے کو جاری کرنے کے بعد مغربی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، اسی دوران واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو انسانیت سوز حرکات میں ملوث ہونے پر لاڈز کونسل سے باہر کر دیا گیا ہے، برطانوی پارلیمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ مانڈلسن بدھ کے روز اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے، یہ فیصلہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ان نئی دستاویزات کے بعد سامنے آیا ہے جن میں جنسی جرائم کے مرتکب ارب پتی جیفری ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔
    لارڈز کونسل کے سربراہ کے مطابق پارلیمنٹ کے سیکرٹری کو منگل کے روز لارڈ مانڈلسن کا مکتوب موصول ہوا ہے جس میں انہوں نے چار فروری سنہ 2026ء سے ایوان چھوڑنے کے ارادے سے آگاہ کیا ہے، اس سے قبل 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے فوری کارروائی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مانڈلسن کی لارڈز کونسل کی رکنیت ختم کرنے کے لئے قانون سازی کا حکم دیا تھا، مانڈلسن کو سنہ 2008ء میں اس ایوان کا رکن نامزد کیا گیا تھا لیکن جنوری سنہ 2025 کے آخر میں واشنگٹن میں سفیر مقرر ہونے پر انہوں نے رخصت لے لی تھی۔ تاہم ایپسٹین سے تعلقات کے انکشاف پر انہیں ستمبر میں سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، یاد رہے کہ برطانوی لارڈز کونسل پارلیمنٹ کا ایوانِ بالا ہے۔
    امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جمعہ کو جاری دستاویزات کے مطابق شبہ ہے کہ مانڈلسن نے گورڈن براؤن کی حکومت میں وزیر تجارت کی حیثیت سے جیفری ایپسٹین کو خفیہ معلومات فراہم کی تھیں، یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے سنہ 2009ء میں معاشی صورتحال پر وزیر اعظم کو بھیجی گئی ایک اندرونی ای میل بھی ایپسٹین کو ارسال کی تھی، اسی طرح فنانشل ٹائمز کی جانب سے افشا کی گئی ای میلز سے ظاہر ہوتا ہے کہ مانڈلسن نے ایپسٹین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ جے پی مورگن بینک کے سربراہ سے کہیں کہ وہ اس وقت کے برطانوی وزیر خزانہ کو معمولی سی دھمکی دیں تاکہ بینک ملازمین کے بونس پر ٹیکس میں کٹوتی کو یقینی بنایا جا سکے، بینکنگ ریکارڈ یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ جیفری ایپسٹین نے سنہ 2003 اور سنہ 2004 میں مانڈلسن سے وابستہ اکاؤنٹس میں تین اقساط میں کل 75 ہزار ڈالر منتقل کیے تھے۔
    دوسری جانب مانڈلسن نے جو اس وقت رکن پارلیمنٹ تھے کہا ہے کہ انہیں ان رقوم کی منتقلی کے بارے میں کچھ یاد نہیں اور نہ ہی وہ ریکارڈ کی درستی کے بارے میں جانتے ہیں۔ اتوار کے روز انہوں نے ایک ایسی تصویر پر بھی تبصرہ کیا جس میں وہ صرف قمیض اور انڈر ویئر میں ایک خاتون کے ساتھ نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اس خاتون کو پہچاننے سے قاصر ہیں جس کا چہرہ امریکی حکام نے چھپا دیا تھا۔
    وزیر اعظم اسٹارمر کے ترجمان نے مانڈلسن کے اس بیان کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب عوام سیاست دانوں کو یہ کہتے سنتے ہیں کہ انہیں بڑی رقوم کی وصولی یاد نہیں تو یہ واقعی صدمہ پہنچانے والی بات ہے اور اس سے عوام کا اعتماد ختم ہو جاتا ہے، یہ انکشافات مانڈلسن کے سیاسی زوال کا نیا باب ہیں جو ٹونی بلیئر کے ساتھ نیو لیبر پارٹی کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے۔

    Jeffrey Epstein Files and Western Hypocrisy
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    Next Article لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026

    لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    فروری 4, 2026

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026

    لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    فروری 4, 2026

    جیفری ایپسین فائلز واشنگٹن میں برطانیہ کے سابق سفیر پیٹر ماندلسون کو لاڈز کونسل سے باہر کردیا

    فروری 4, 2026
    پاکستان
    عالم تمام فروری 9, 2026

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    ایران کے رہبرِ انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم سے…

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026

    لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    فروری 4, 2026
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1237149
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,425 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,339 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی قوم انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرئے آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کا اعلان

    فروری 9, 2026

    امریکہ-ایران مذاکرات جون 25ء کی سطح سے آگے بڑھے فریقین کامذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

    فروری 7, 2026

    لیبیا جہاں خونریزی جاری معمر قذافی کی طرح بیٹے سیف الاسلام کو بھی نامعلوم افراد نے قتل کردیا

    فروری 4, 2026
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.