Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, دسمبر 2, 2025
    رجحان ساز
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    • امن منصوبہ یوکرین کیلئے آپش محدود، جنگ روکنے 28 نکاتی پلان پر 3 یورپی ملکوں کی رخنہ اندازی
    • عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی
    • فیصل آباد کیمیکل فیکٹری کے مالک و مینیجر سمیت 7 افراد کےخلاف دہشت گردی پھیلانےکا مقدمہ
    • ایران میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، بدانتظامی نے تہران کے شہریوں کی زندگی مشکل بنادی !
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»سندھ ہائیکورٹ: وکلا کا جسٹس جہانگیری کی ڈگری کیس کی سماعت کرنیوالے بیج پر جابنداری کا الزام
    پاکستان

    سندھ ہائیکورٹ: وکلا کا جسٹس جہانگیری کی ڈگری کیس کی سماعت کرنیوالے بیج پر جابنداری کا الزام

    جسٹس جہانگیری ڈگری کیس اس لئے ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے کہ معزز جج نے پاکستان کی سپریم جوڈیشل کونسل کو باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے کہ پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے
    shoaib87ستمبر 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر 7 درخواستوں پر جمعرات کو ہونے والے شور شرابے اور ہنگامے کے ایک روز بعد جمعہ کو عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، عدالت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کو اس بات پر یرغمال نہیں بنایا جا سکتا کہ وکلا کی خواہش یا من مانی کے مطابق درخواستوں کی سماعت کس انداز میں کی جائے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ساتوں درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کی جاتی ہیں، وکلاء نے بیج میں کریم خان آغا(کے کے آغا) کی شمولیت پر اعتراض اُٹھایا تھا جوکہ پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کے جونیئر کے طور پر کام کرچکے ہیں، گزشتہ روز کی سماعت کے دوران جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن پر مشتمل 2 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری کی فریق بننے کی درخواست مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ سب سے پہلے درخواستوں کی قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ کیا جائے گا، اس دوران کمرہ عدالت کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں وکلا جمع ہوگئے، نعرے بازی اور تالیاں بجائیں اور بعد میں جسٹس کریم آغا کے خلاف عدالت کے باہر احتجاج بھی کیا، وکلا اور درخواست گزار اپنے اعتراضات پر عمل درآمد نہ ہونے اور جسٹس طارق جہانگیری کی درخواست نہ سننے پر واک آؤٹ کرگئے، جمعہ کو جاری کیے گئے تحریری حکم نامہ میں عدالت نے کہا کہ جب درخواست گزاروں کے وکیل ایڈووکیٹ ابراہیم سیف الدین کو درخواستیں قابل سماعت ہونے کے سوال پر دلائل دینے کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے انکار کردیا اور موقف اپنایا کہ پہلے صلاح الدین احمد اور فیصل صدیقی کے اعتراضات پر فیصلہ کیا جائے بعد ازاں وہ بھی عدالت چھوڑ کر چلے گئے، عدالت نے قرار دیا کہ جب فیصل صدیقی کو بلایا گیا تو انہوں نے بھی یہی موقف اپنایا اور جب ان کی درخواست مسترد ہوئی تو وہ بھی کمرہ عدالت سے نکل گئے، وکیل صلاح الدین احمد نے بھی درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتراضات پہلے نمٹائے جائیں، وہ بھی بعد ازاں عدالت سے چلے گئے۔
    عدالت کے علم میں آیا کہ دیگر درخواستوں کے وکلا بھی موجود نہیں تھے اور غالباً وہ بھی عدالت چھوڑ گئے تھے، اس بنا پر تمام درخواستیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی گئیں، حکم نامے میں کہا گیا کہ وکلا کو سننے اور درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کا موقع دیا گیا مگر انہوں نے جان بوجھ کر اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، حکم نامے میں جسٹس طارق جہانگیری کی فریق بننے کی درخواست پر بھی بات کی گئی، عدالت نے کہا کہ انہوں نے اجازت سے عزت و وقار کے ساتھ اپنا موقف پیش کیا، تاہم وہ کسی درخواست یا لسٹڈ اپلیکیشن پر بات نہ کر سکے اور بعد میں موقع دیے جانے کے باوجود وہ بھی عدالت سے چلے گئے، اس لئے ان کی درخواست بھی عدم پیروی پر خارج کی جاتی ہے، واضح رہے جسٹس جہانگیری ڈگری کیس اس لئے ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے کہ معزز جج نے پاکستان کی سپریم جوڈیشل کونسل کو باقاعدہ شکایت درج کرائی ہے کہ پاکستان کی پرائم انٹیلی جنس ایجنسی نے عدالتی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی ہے، جس کے بعد جامعہ کراچی نے جسٹس جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی، یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہوگا جب پاکستانی مقتدرہ نے کسی خاص مقصد کیلئے اس شعبے کا انتخاب کیا اور پاکستانی عدالتی نظام کو رسوا کیا جارہا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتی نظام پر ایسی ضربیں لگ رہی ہیں جس کے بعد پاکستان کا نظام انصاف مجروع دکھائی دے رہا ہے۔

    جسٹس جہانگیری
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleلداخ میں بی جے پی کا ہیڈ کوارٹر نذرِآتش مکمل ریاست کا درجہ دینے کیلئے پُر تشدد مظاہرے 5 ہلاک
    Next Article لاپتہ افراد کی فیملی کے دُکھوں کا مداوا پیسوں سے نہیں ہوسکتا بندوں کو بازیاب کیا جائے جسٹس کیانی
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025

    عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی قرارداد بعد تہران قاہرہ مفاہمت کو ختم شدہ تصور کرتا ہے، عباس عراقچی

    نومبر 21, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025

    حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

    نومبر 25, 2025
    پاکستان
    پاکستان نومبر 29, 2025

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    تحریر: محمد رضا سید اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے…

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1192114
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل

    نومبر 29, 2025

    ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی

    نومبر 28, 2025

    امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی

    نومبر 26, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.