پاکستانی حکومت اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے آغاز سے اب تک 111 سے زائد اموات ہوچکی ہیں جن میں درجنوں بچے بھی شامل ہیں، پیر کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں موسم برسات کا آغاز جون کے آخر میں ہوا، فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی تک کے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں، اس کے بعد سیلاب کی وجہ سے اموات ہوئیں، جون کے آخر میں کم از کم 13 سیاح دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اب تک 111 افراد جان سے جا چکے ہیں جن میں 53 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ اموات آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے ملک کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں مزید شدید بارشوں کا انتباہ جاری کیا ہے، بارشوں شہروں میں سیلاب، پہاڑی تودے گرنے اور تیز ہوا کی وجہ سے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، مون سون کا موسم جنوبی ایشیا میں سالانہ بارش کا 77 سے 80 فیصد حصہ لے کر آتا ہے، جو انڈیا میں جون کے شروع میں اور پاکستان میں جون کے آخر میں آتا ہے اور ستمبر تک جاری رہتا ہے۔
پاکستان میں سالانہ بارشیں زراعت، غذائی تحفظ اور کروڑوں کسانوں کے روزگار کیلئے انتہائی اہم ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور عمارتوں کے گرنے کا سبب بھی بنتی ہیں اور کالا باغ ڈیم نہ بننے کے باعث سیلاب کی وجہ سے سندھ کا نقصان دوگنا ہوجاتا ہے، جنوبی ایشیا میں درجہ حرارت بڑھتا جارہا ہے اور حالیہ برسوں میں موسموں کے انداز میں تبدیلی دیکھی گئی لیکن سائنسدان اس بارے میں واضح نہیں کہ گرم ہوتا ہوا کرہ ارض مون سون کے انتہائی پیچیدہ نظام کو کس طرح متاثر کر رہا ہے، پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں اور یہاں کی 24 کروڑ آبادی کو شدید موسم کے واقعات کا سامنا تیزی سے بڑھ رہا ہے، 2022 میں مون سون سیلاب کے باعث پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب آ گیا جس کی مثال نہیں ملتی، 1700 افراد جان سے گئے جب کہ بعض علاقے ابھی تک اس تباہی سے نہیں سنبھل سکے، مئی میں شدید طوفانوں اور تیز ژالہ باری سے کم از کم 32 لوگوں کی جان گئی، پاکستان کے محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 جولائی کے دوران تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
پیر, جنوری 19, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

