بولی وڈ فلموں کے ولن معروف اداکار پرکاش راج نے بھارتی وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں نریندر مودی بھی امریکا اور اسرائیل جتنے ہی ذمہ دار ہیں، ہندوستانی ویب سائٹ کے مطابق پرکاش راج نے چنئی میں فلسطین کے حق میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کنڑا زبان میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، پرکاش راج نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر ان کی خاموشی پر انہیں نشانہ بنایا اور ان کی خاموشی کو انسانیت کے خلاف جرم بھی قرار دیا، اداکار کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی المیے کا اسرائیل اکیلا ذمہ دار نہیں ہے، امریکا بھی اس کا شریک مجرم ہے جب کہ نریندر مودی کی خاموشی بھی اتنی ہی ذمہ دار ہے، انہوں نے دلیل دی کہ فلسطینیوں کے وسیع پیمانے پر ڈھائے جانے والے مصائب پر خاموش رہنا، شریک جرم ہونے کے مترادف ہے اور نریندر مودی بھی غزہ میں نسل کشی کے شریک مجرم ہیں، انہوں نے کنڑا میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی کو دوسری پالیسیوں پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا، پرکاش راج ماضی میں بھی نریندر مودی پر سرعام تنقید کرتے آئے ہیں، ان کا شمار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سخت حریفوں میں ہوتا ہے، پرکاش راج کی جانب سے جس ریلی میں شرکت کی گئی، وہ ریلی فلسطین ریاست کی حمایت میں عالمی مظاہروں کی بڑھتی ہوئی لہر کا حصہ تھی، سول سوسائٹی گروپس اور انصاف کیلئے کام کرنے والی تحریکوں کے زیر اہتمام مذکورہ ایونٹ اور ریلی میں شہری، انسانی حقوق کے کارکن، سیاست دان اور معروف شخصیات شریک ہوئیں، جنہوں نے عالمی سطح پر فلسطین میں جاری نسل کشی کی فوری بندش کا مطالبہ کیا، پراکش راج نے عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں تباہی کو نظر انداز کرنے کی بھی مذمت کی، انہوں نے سوال اٹھایا کہ عالمی رہنماؤں کی جانب سے آواز اٹھانے کے لیے غزہ کے کتنے اور بچوں کو مرنا ہوگا؟۔
ہندوستان کی برسراقتدار جماعت بی جے پی کے دور حکومت کے دوران مسلم دشمنی کی بنیاد پر اسرائیل سے تعلقات بڑھانے بنیاد پر توجہ دی گئی ہے، غزہ جنگ کے دوران یوں تو بہت سے ہندوستانی شہریوں نے اسرائیل کی فوجی سروس بھی کی ہے تاہم ہندوستان نے اس جنگ میں اسرائیل کو جنگی سازو سامان کی فراہمی بھی جاری رکھی ہے، ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اسرائیلی فوجی کی غزہ میں نسل کشی کو نہ صرف تسلیم نہیں کیا بلکہ ہزاروں بے گناہوں کو قتل کرنے اور وحشیانہ بمباری کے باوجود تل ابیب حکومت کی مذمت نہیں کی ہے البتہ ہندوستانی اپوزیشن نے فلسطینی کاز اور غزہ میں قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور اپوزیشن رہنما پرینکا گاندھی نے لوک سبھا(پارلیمنٹ) کے اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا کھل کر مظاہرہ کیا جس پر بی جے پی کے رہنماؤں نے اُن کے خلاف بیان بازی کی۔
منگل, اکتوبر 14, 2025
رجحان ساز
- ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
- برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
- پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
- غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
- اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
- امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
- ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
- اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید