Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 15, 2025
    رجحان ساز
    • ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن
    • برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں
    • پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی
    • غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے
    • اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎
    • امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے
    • ایس آئی ایف سی کو آئین کیخلاف ادارہ قرار دینے پر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم سے معافی مانگ لی!
    • اورکزئی میں دہشت گردوں سے جھڑپ، ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 فوجی جوان شہید
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»تازہ ترین»اسرائیلی حملوں بعد ایرانی ایٹمی تنصیبات معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں عملہ ثابت قدم ہے
    تازہ ترین

    اسرائیلی حملوں بعد ایرانی ایٹمی تنصیبات معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں عملہ ثابت قدم ہے

    ایران کے آپریشن ٹرو پرومیس 3 کے بہت سے اسٹریٹجک پہلوؤں میں سے ایک واضح نتیجہ اسرائیل کی اندرونی کمزوریوں اور حکومت کی اپنی آبادی کے تحفظ میں ناکامی کا انکشاف ہے
    shoaib87جون 18, 2025Updated:جون 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ملک کی جوہری تنصیبات اچھی حالت میں ہیں، اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کی جوہری سرگرمیوں کی حالت کے بارے میں بدھ کو میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر اسلامی نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی جوہری تنصیبات اچھی حالت میں معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جوہری توانائی کی تنظیم کا ایرانی عملہ بلند حوصلے کیساتھ اپنے مضبوط قلعوں میں تعینات ہیں اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں، اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ ایٹمی پروگرام ایرانی عوام کا غرور ہے اور طاقت کے سامنے نہیں جھکے اور نہ ہی ہتھیار ڈالا، سینئر جوہری اہلکار نے دشمن پر واضح کیا کہ ایران کے خلاف فوجی جارحیت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، غاصب اسرائیلی حکومت نے 13 جون کی اولین ساعتوں میں ایران کے خلاف جارحیت کی جنگ شروع کی جس میں فوجی اور جوہری مقامات کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کے نتیجے میں درجنوں فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور عام شہری شہید ہوچکے ہیں اور ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں نطنز جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے، دوسری طرف اسرائیلی حکومت کے کنٹرولڈ میڈیا نے ایران کے حالیہ میزائل حملوں سے ہونے والی بھاری نقصان کا اعتراف کیا ہے، چینل 12 نے ایران کے جمعہ سے جاری میزائل اور ڈرونز حملوں میں 1800 اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے اور محفوظ پناہ گاہوں کی کمی کی وجہ سے یہودی آباد کاروں میں بڑے پیمانے پر خوف ہے، رپورٹ میں یہ بھی اعتراف کیا گیا ہے کہ آدھے سے زیادہ اسرائیلیوں کو مضبوط کمروں یا پناہ گاہوں تک رسائی نہیں ہے، جنگ سے متعلق جانی اور مالی نقصانات پر اسرائیلی فوج کی سخت سنسرشپ کے باوجود عبرانی زبان کے میڈیا نے منگل کی رات کو انکشاف کیا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران ایران کے میزائل حملوں کی وجہ سے غیر قانونی آباد کاروں کو بڑے پیمانے پر نقصانات اُٹھانے پڑیں ہیں۔
    مبینہ طور پر دسیوں ہزار اسرائیلیوں نے ایران کے ساتھ جنگ ​​کی وجہ سے املاک کو پہنچنے والے نقصان کے معاوضے کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہیں، اسرائیل کے عبرانی میڈیا آؤٹ لیٹ نے مزید کہا کہ ہوم فرنٹ کمانڈ کے ضوابط کی طویل پابندی تقریباً 75 فیصد کارکنوں کی غیر حاضری کا باعث بنے گی جبکہ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگر جنگی صورت حال برقرار رہی تو نصف افرادی قوت مکمل طور پر کام کرنا چھوڑ دے گی، ایران کے آپریشن ٹرو پرومیس 3 کے بہت سے اسٹریٹجک پہلوؤں میں سے ایک واضح نتیجہ اسرائیل کی اندرونی کمزوریوں اور حکومت کی اپنی آبادی کے تحفظ میں ناکامی کا انکشاف ہے، 70 سال سے زائد عرصے سے اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کو یہودیوں کی محفوظ پناہ گاہیں بنانے میں مصروف رہی اور بتایا جاتا تھا کہ یہودی شہریوں کو کسی حملے کی صورت میں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہونگی مگر ایران کے ساتھ اس براہ راست تصادم نے ایسے بھرم پاش پاش کردیئے ہیں، ایرانی حملوں کے نتیجے میں غاصب اسرائیل کے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور اسرائیلیوں کی ہلاکتوں نے یہودی آباد کاروں میں عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے اور حکومت کے داخلی سلامتی کے ڈھانچے میں سنگین کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے، اگرچہ حکومت نے آباد کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ حملوں کے دوران قلعہ بند کمروں میں پناہ لیں، لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ یہاں تک کہ عبرانی میڈیا بھی تسلیم کرتے ہیں کہ مقبوضہ فلسطین میں، بشمول تل ابیب میں، بہت سی عمارتوں میں حفاظتی انتظامات کا فقدان ہے، خاص طور پر وہ عمارتیں جو 1992ء کے حفاظتی ضابطوں سے پہلے تعمیر کی گئی تھیں، ہوم فرنٹ کمانڈ نے اطلاع دی ہے کہ تل ابیب کے تقریباً 40 فیصد رہائشی معیاری پناہ گاہوں تک رسائی سے محروم ہیں، اسرائیلی عوام پناہ گاہوں اور حفاظتی انفراسٹرکچر کی کمی کے لیے اپنی قیادت کو تیزی سے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، ایک ناکامی جو کہ ایران کی شدید جوابی کارروائی کے وزن میں جان لیوا ثابت ہوئی ہے، اسرائیلی پارلیمنٹ(کنیسیٹ) کے تحقیقی اندازوں کے مطابق، مقبوضہ علاقوں میں تقریباً 12,000 عوامی پناہ گاہیں ہیں تاہم نصف سے زیادہ ہنگامی پناہ گاہیں استعمال کے قابل نہیں ہیں۔

    ایران اسرائیل جنگ
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleمشرق وسطیٰ کا بحران فرانس کے صدر میکرون نے دوبارہ سفارتکاری کی طرف واپسی کا مطالبہ کردیا
    Next Article امریکی فوجی مہم انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی اسرائیل کو غلطی کی سزا ملے گی، امام خامنہ ای
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    اسرائیل اور پاکستان کی سفارش کے باوجود صدر ٹرمپ نوبل امن پرائز کیوں نہ مل سکا؟ 😎😎

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔

    مقبول مضامين

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025

    غزہ پر جارحیت کے دوسال سائبر حملوں سے 40 فیصد اسرائیلی انٹیلی جنس نظام متاثر یا سست پڑ گئے

    اکتوبر 11, 2025
    پاکستان
    پاکستان اکتوبر 14, 2025

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تیزی نے انسانی حقوق کے نگران اداروں میں…

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1162704
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,420 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,193 Views
    Editor's Picks

    ہائبرڈ نظام کا نتیجہ پنجاب میں جان لیوا پولیس مقابلوں میں تشویشناک اضافہ ہوا، انسانی حقوق کمیشن

    اکتوبر 14, 2025

    برادر کُشی ہرگز قبول نہیں پاکستانی مقتدرہ کو سمجھنا ہوگا افغان عوام اور طالبان الگ الگ حقیقتیں ہیں

    اکتوبر 13, 2025

    پاکستانی فوج میں بعض افراد افغانستان کی سکیورٹی اور ترقی سے خوش نہیں، ذبیح اللہ مجاہد کی ہرزہ سرائی

    اکتوبر 12, 2025
    © 2025 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.