اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ مسلمان ممالک کے تعاون سے ایک جامع علاقائی سلامتی کے نظام کی شروعات ہے، انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی سلامتی طاقت کے ذریعے نہیں حاصل کی جا سکتی بلکہ یہ علاقائی ریاستوں کے درمیان تعاون، مکالمہ، اور یکجہتی کے ذریعے ممکن ہے، واضح رہے کہ 17 ستمبر کو وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا، دونوں ملکوں کے مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں، یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کیلئے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا، قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ایرانی صدر نے اپنے ملک اور خطے کے دیگر ممالک پر ہونے والے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پچھلے دو برسوں میں غزہ میں نسل کشی، لبنان میں گھروں کی تباہی اور خودمختاری و علاقائی سالمیت کی بار بار خلاف ورزی دیکھی ہے، انھوں نے کہا کہ دنیا نے شام میں انفرا اسٹرکچر کی تباہی، یمن کے عوام پر حملے ماؤں کی گود میں بچوں کو زبردستی بھوکا رکھنا اور ایران کے سائنس دانوں کی شہادت بھی دیکھی، ایرانی صدر نے جون میں اسرائیل اور امریکا کی طرف سے ایران پر کیے گئے حملوں پر بات کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کے بنیادی ترین اصولوں کی کھلی خلاف ورزی اور وحشیانہ جارحیت قرار دیا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے جب ہم سفارتی مذاکرات کے راستے پر گامزن تھے، انہوں نے اقوام عالم سے سوال کیا کہ کیا آپ خود اپنے لئے ایسے اقدامات کو برداشت کریں گے؟ اُنھوں نے یورپی ممالک کی اُن کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جن کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ لگانے کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گزشتہ ماہ سلامتی کونسل میں ووٹ دیا تھا کہ ایران نے 2015ء کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کے تحت اس کے ایٹمی پروگرام پر قدغنیں لگائی گئی تھیں، مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایسا کر کے انہوں نے نیک نیتی کو ایک طرف رکھ دیا، انہوں نے قانونی ذمہ داریوں سے پہلو تہی کی، انہوں نے امریکا کے جوہری معاہدے (جے سی پی او اے) سے نکلنے اور یورپ کی خلاف ورزیوں اور کمزوری کے جواب میں ایران کے قانونی اقدامات کو بڑے جرم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، مسعود پزشکیان نے ایران کے دیرینہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ میں اس اسمبلی کے سامنے ایک بار پھر اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ کبھی کرے گا، انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم بارہا یہ ثابت کرچکی ہے کہ وہ جارحین کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی، ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ملک ایمان کی طاقت اور قومی یکجہتی پر انحصار کرتے ہوئے سربلند کھڑا ہے۔
پیر, جنوری 19, 2026
رجحان ساز
- ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
- یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
- غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
- پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
- پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
- ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
- امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
- حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!

