اسرائیلی اخبار ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک پاکستانی وفد نے خفیہ طور پر اسرائیل کا دورہ کیا ہے، اس پاکستانی وفد 10 ارکان پر مشتمل تھا، جس میں 8 مرد اور 2 خواتین شامل تھیں، وفد گزشتہ ہفتے پیر کے روز تل ابیب پہنچا تھا، اسرائیلی اخبار کے مطابق، پاکستانی وفد میں صحافی، دانشور اور انفلوئنسرز شامل تھے، جو اسرائیل کے مختلف مقامات کا دورہ کرنے کے بعد معلومات اکٹھا کرنے کے لیے آئے تھے، اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے اپنے دورے کے دوران اسرائیل کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال کا جائزہ لیا، یہ دورہ اسرائیل اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں ممکنہ بہتری کی طرف ایک نیا قدم ہو سکتا ہے، حالانکہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کا دورہ نہیں کیا جاسکتا،یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے اس دورے سے متعلق آگاہ تھے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق گذشتہ ہفتے پاکستانیوں کے ایک وفد کو تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کرایا گیا ہے،اسرائیلی اخبار اسرائيل ہيوم کے مطابق اس دورے کا انتظام بحرین میں قائم غیر سرکاری تنظیم شاراکا نے کیا تھا، جو اسرائیل کے پاکستان سے تعلقات قائم کرانے کیلئے سرگرم ہے۔
دس پاکستانی صحافیوں اور محققین جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں جو گزشتہ پیر کو اسرائیل پہنچے تھے، ان کے پاسپورٹ پر واضح لکھا ہوا تھا کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے سفر کیلئے قابل استعمال نہیں ہے، وفد میں شامل صحافی قیصر عباس جو متعدد بین الاقوامی میڈیا آؤٹ لیٹس سے وابستہ ہیں اور اسلام آباد ٹیلی گراف کی ایڈیٹنگ کرتے ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں نتائج کا اندیشہ ہے، انہوں نے جواب دیا بطور صحافی دنیا بھر سے معلومات اور سچائی کے حصول میں ہماری کوئی حد نہیں ہے، اس گروپ نے امریکہ میں مقیم بنگلہ دیشی صحافی بھی شامل تھے، اسرائیلی میڈیا نے اس دورے کو غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران غیر متوقع اور اہم قرار دیا ہے، ایک اور صحافی شبیر خان نے اسرائیل کو خوش آئند اور غیر معاندانہ قرار دیا، انہوں نے کہا کہ تل ابیب میں ان کا تجربہ کراچی میں ہونے جیسا ہی محسوس ہوا اور انہوں نے پیش گوئی کی کہ پاکستان اگلے 10 سے 20 سالوں میں اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات قائم کر سکتا ہے، خاص طور پر اگر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے۔
ہفتہ, اپریل 5, 2025
رجحان ساز
- قوم کو ماموں بنادیا گیا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی کمی نہیں کی گئی، وفاقی حکومت نے اعتراف کرلیا
- ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ خواتین کی رہائی کیلئے دھرنا عید کے تیسرے روز بھی جاری رہا انٹرنیٹ بند
- ہنگری نے اسرائیلی وزیر اعظم کیخلاف عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر عملدآمد سے انکار کردیا
- جوہری معاہدہ کیلئے تیار ہیں دھمکیاں نہیں چلیں گی امریکہ سے بلواسطہ مذاکرات ہوسکتے ہیں،عراقچی
- ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں پر اقوام متحدہ امریکی صدر کے بیانات کی مذمت کرئے
- صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی عالمی تجارت اور جنوبی ایشیائی ملکوں کی ٹیکسٹائل صنعت کیلئے خطرہ
- بلوچستان میں بدامنی، صوبے کے چار اضلاع کی حدود میں قومی شاہراہوں پر سفر پر جزوی پابندی عائد
- زیلنسکی مستعفی ہوجائیں تاکہ یوکرین میں جنگ بندی کیلئے مذاکراتی عمل کو تیز کیا جاسکے، روسی مطالبہ