Close Menu
Meezan News

    With every new follow-up

    Subscribe to our free e-newsletter

    اختيارات المحرر

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 19, 2026
    رجحان ساز
    • ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا
    • یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع
    • غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی
    • پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !
    • پارلیمنٹ کے پاس عدلیہ کو اپنے ماتحت رکھنے کا اختیار نہیں! حالیہ آئینی ترامیم پر اقوام متحدہ کا ردعمل
    • ایران پر حملے کیلئے 20 سال تیاری کی، بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کو شکست دی
    • امریکہ سعودی عرب کو ایف 35 کا کمزور ورژن دے گا مارکو روبیو نے نیتن یاہو کو یقین دہانی کردی
    • حزب اللہ کا چیف آف اسٹاف علی طباطبائی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان خطے کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق!
    Meezan NewsMeezan News
    For Advertisment
    • ہوم
    • بریکنگ نیوز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • عالم تمام
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • فن و فرھنگ
    • کالم و بلاگز
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ
    Meezan News
    You are at:Home»پاکستان»فروری 8 کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا انسان اور غریب دشمن نظام گرنے والا ہے، سلمان اکرم راجہ
    پاکستان

    فروری 8 کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا انسان اور غریب دشمن نظام گرنے والا ہے، سلمان اکرم راجہ

    ملک میں لوگ بے یارو مددگار اور بے بس ہیں گزشتہ برس زرعی شعبے کو 2 کھرب کا نقصان ہوا منصوبہ سازوں کو کہتا ہوں ہوش کے ناخن لو اب بھی وقت ہے قوم کو ساتھ لیکر چلو حقیقت کو سمجھو اور تسلیم کرو
    shoaib87ستمبر 3, 2025Updated:ستمبر 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کو الیکشن لوٹ کر قائم کیا گیا مصنوعی نظام اب سسکیاں لے رہا ہے، یہ انسان اور غریب دشمن نظام اب گرنے والا ہے، خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگ بے یارو مددگار اور بے بس ہیں، پورا ملک اس وقت سیلاب کی زد میں ہے، 2022 میں سیلاب نے ملک کو لپیٹ میں لیا تھا، اس وقت بھی پی ڈی ایم کی حکومت تھی، انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت تباہ حالی کا شکار ہے، ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روک دیا گیا ہے، موجودہ حکومت کشکول لیکر دوروں پر ہیں، ملک میں گندم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چند ہفتوں میں زرعی اجناس کا زبردست افراط زر آئے گا، گزشتہ برس زرعی شعبے کو 2 کھرب کا نقصان ہوا، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ منصوبہ سازوں کو کہتے ہیں کہ ہوش کے ناخن لو، اب بھی وقت ہے، قوم کو ساتھ لے کر چلو، سچ کو اپناو اور حقیقت کو سمجھو اور تسلیم کرو، ان کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے 2 خطوط آئے ہیں، جو ایک داستان بیان کرتے ہیں کہ اس ملک میں عدلیہ کی حالت کیا ہے، کس طرح اعلیٰ عدلیہ کو مفلوج کردیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد جو عدلیہ پر حملہ ہوا ہے، اس نے اس ملک سے عدل وانصاف کا تصور ختم کردیا ہے، ایک آزاد عدلیہ کا تصور ختم کردیا ہے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کو السیسی کا مصر بنادیا جائے گا، یا کوئی اور ملک جہاں کہتے ہیں جمہوریت نہیں اور معاشی ترقی ہوئی ہے تو پاکستان میں بھی جمہوریت کو دفن کریں گے اور معاشی ترقی حاصل کریں گے تو یہ خام خیالی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر معاشی ترقی کی ضمانت نہیں ہوا کرتا، کتنے عیدی امین ہم نے دیکھیں جو اپنے ملکوں کو تباہ کرکے چلے گئے، ان کی اقوام آج ان کا نام لینے سے شرمندہ ہے، مزید کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں ہر فوجی دور کو آپ دیکھیں، جہاں بلند وبانگ دعوے کیے گئے کہ اس قوم کو ڈنڈے کی ضرورت تھی اور اب ڈنڈہ بردار آگیا ہے، اب سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن اس کے بعد ملک دو لخت ہوجاتا ہے۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج یہ کوشش ہے کہ اس ملک میں جمہوریت کا نام لینے والے نہ رہیں، گھروں پر حملے کیے جارہے ہیں، صحافیوں اور آزاد صحافت پر حملے کیے جارہے ہیں، لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے لیکن سب ناکام ہورہا ہے، قوم آگے بڑھ رہی ہے اور جس جھوٹ کو ہم پر مسلط کیا ہے وہ ہم پر ظاہر ہے، انہوں نے کہا کہ آج سندھ میں ایک خوف کا راج ہے، وہاں اگر کوئی خلاف بولتا ہے تو اس کا پانی بند کردیا جاتا ہے، میں خود وہاں کا دورہ کرکے آیا ہوں اور ہر کسی نے یہی بتایا کہ یہاں پانی کے بل بوتے پر سیاست ہوتی ہے، ہم نے اس ملک کو اگر ان زمینی خداؤں سے آزاد کرانا ہے تو ہمیں جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور آزادی اظہار کا ساتھ دینا ہوگا، سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سردار اختر جان مینگل کے قافلے پر حملہ افسوسناک ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں، حملہ کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں، سردار اختر جان مینگل اور ماہ رنگ بلوچ پاکستانی ہے، اس طرح کی کاروائیاں کسی کو خاموش نہیں کرسکتی۔

    front سلمان اکرم
    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleگلگت بلتستان کے ضلع استور میں ہیضہ پھیل گیا، 750 متاثرہ افراد ہسپتال میں داخل وسائل محدود
    Next Article سپریم کورٹ سیاستدانوں پر ظلم کرنے اور جمہوریت مخالف اقدام کا کرائم سین ہے !، مصطفیٰ کھوکھر
    shoaib87
    • Website

    Related Posts

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025

    Comments are closed.

    مقبول مضامين

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025

    پاکستان کے سرکاری حکام نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم سے بہنوں کو ملنے سے روک دیا !

    دسمبر 9, 2025
    پاکستان
    تازہ ترین دسمبر 29, 2025

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    تحریر: محمد رضا سید ایران کے معاشی ماہرین چند سال پہلے تک یہ سوچ بھی…

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    ہمیں فالو کریں
    • Facebook
    • YouTube
    • TikTok
    • WhatsApp
    • Twitter
    • Instagram
    Visitor Counter
    1220965
    Most Watched

    امریکی صدر کے 20 نکات ردی دان کی نذر ہوگئے، حماس کے 8 نکات جنگ بندی کی بنیاد ہوں گے

    اکتوبر 9, 202516,423 Views

    پاکستان میں جمہوریت کا زوال 165 ملکوں میں 124ویں نمبر پر آگیا، 10 بدترین ملکوں میں شامل

    فروری 28, 202516,338 Views

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کا منصوبہ پر اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

    مئی 5, 202516,194 Views
    Editor's Picks

    ایرانی معیشت بدحواسی کا شکار، عوام سڑکوں پر نکل آئے، ایک ڈالر ایک لاکھ 38 ہزار تومان کا ہوگیا

    دسمبر 29, 2025

    یمن میں عرب امارات کی پراکسی فورسز پر سعودی فضائی حملے خلیج فارس میں نئی صف بندیاں شروع

    دسمبر 28, 2025

    غزہ میں مزاحمتی تحریک کو غیرمسلح کرنے کیلئے آنیوالی غیر ملکی فوج فلسطینی کاز سے غداری کرئے گی

    دسمبر 24, 2025
    © 2026 میزان نیوز
    • Home

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.